یوپی مدرسہ بور ڈ کے امتحانات کے فارم بھر نے کا عمل آج سے شروع
مدرسہ قا سمیہ عربیہ اسلامیہ اوپرکوٹ بلند شہر میں رہنمائی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے
ناظم بیگ
بلند شہر ؍سماج نیوز سروس: اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے سال 2027 کے عالیہ درجات کے امتحانات کے لیے منشی مولوی (سیکنڈری) اور عالم (سینیئر سیکنڈری) کے امتحانی فارم بھرنے کا عمل 23 نومبر 2026 سے شروع ہو رہا ہے۔ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔اس سلسلے میں مدرسہ قاسمیہ عربیہ اسلامیہ اوپر کوٹ بلند شہر میں خواہشمند طلبہ و طالبات کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ طلبہ و طالبات مدرسہ میں صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک پہنچ کر اپنے امتحانی فارم بھروا سکتے ہیں اور فارم سے متعلق تمام ضروری معلومات اور رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔مدرسہ کے پرنسپل مولانا عرفان احمد صدیقی نے بتایا کہ اتر پردیش حکومت کی جانب سے منشی مولوی (سیکنڈری) کو ہائی اسکول اور عالم (سینیئر سیکنڈری) کو انٹرمیڈیٹ کے مساوی تسلیم کیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ حکومتی حکم نامہ (جی او) بھی موجود ہے۔ اس کے تحت مدرسہ بورڈ اتر پردیش سے حاصل کردہ منشی مولوی اور عالم کی مارک شیٹ ان سرکاری ملازمتوں میں بھی پیش کی جا سکتی ہے جہاں ہائی اسکول یا انٹرمیڈیٹ کی تعلیمی اہلیت مطلوب ہو۔ انہوں نے کہا کہ ان اسناد کو حکومت اور متعلقہ محکموں کی جانب سے تسلیم کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ فارم بھرنے والے طلبہ و طالبات کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن نمبر 7505451540 -9412465974 -8650953326 بھی جاری کیے گئے ہیں، جن پر رابطہ کرکے امتحانی فارم، اہلیت اور دیگر ضروری امور کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔فارم بھرنے کے عمل کی نگرانی اور طلبہ و طالبات کی رہنمائی کے لیے قاری عمار احمد اور محمد شفیق کو انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کلکٹریٹ میں واقع ضلع اقلیتی بہبود افسر کے دفتر سے بھی امتحانی فارم کے سلسلے میں ضروری معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
