بہار نامہ

ایم ، اے، اے سنیئر سیکنڈری اسکول میں سالانہ کھیل مقابلہ 2026 تقسیم انعامات کی تقریب کا اہتمام

پٹنہ سیٹی ( ذوالقرنین ) شہر کے قدیم اور ممتاز تعلیمی اداروں میں شمار ہونے والے ایم ، اے، اے، سنیئر سیکنڈری اسکول پٹنہ سیٹی کے احاطہ میں آج سالانہ کھیل کودمقابلہ2026 کی انعا می تقسیم کی   ایک شاندار تقریب منعقد ہوا، اس موقع پر طلبہ و طالبات میں زبردست جوش و خروش، اور خوشی کا ماحول دیکھنے کو ملا، تقریب میں ا سکول کی انتظامیہ کمیٹی کے نائب صدر ڈاکٹر سید اکبر الہدی، سیکرٹری ڈاکٹرسید مسعود عالم، انتظامیہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر عمیر اورڈاکٹرضمیراحمدنیز اسکول کے پرنسپل ، سید مظفر رضا کے علاوہ تمام اساتذہ اور معلمات موجود تھے،تقریب کے دوران مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کوا سکول سیکرٹری، انتظامی کمیٹی کے اراکین اور پرنسپل کے ہاتھوں مومنٹواور کھیلوں کے سرٹیفکیٹ دے کر اعزاز سے نوازاگیا، انعامات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے چہروں پر خوشی اور جوش و خروش نمایاں تھا،اس موقع پر ا سکول کے ذمہ داران نے طلباء کی کھیلوں میں حاصل کردہ کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود بھی طلباء کی ہمہ جہت ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ،  کھیلوں سے نہ صرف جسمانی اور ذہنی نشوونما ہو تی ہے، بلکہ نظم و ضبط، اجتماعی تعاون، قیادت کی صلاحیت اور خود اعتمادی جیسے اوصاف بھی پروان چڑھتے ہیں،اس پورے پروگرام کی تیاری ا سکول کے اسپورٹس ٹیچر محمد حسین نے کی تھی، جبکہ تقریب کی نظامت محترمہ درخشاںنگار نے نہایت خوش اسوبی سے کیا، انجام دی،یہ تقریب طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، ان کی حوصلہ افزائی کرنے اور مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی کے لیے انہیں تحریک دینے کا ایک قابل ستائش ذریعہ ثابت ہوئی۔