مدرسۃ الجمیل لتحفیظ القرآن کے چار حفاظ کرام کی دستار بندی28نومبر کو
پھلواری شریف پٹنہ (پریس ریلیز )، شہر پٹنہ کے امام کالونی کی سر زمین پر قائم مدرسۃ الجمیل لتحفیظ القرآن کا ’’عظیم الشان جلسہ دستار بندی واصلاح معاشرہ ‘‘بتاریخ 28؍نومبر 2026ء بمقام اقبال میرج ہال ،نزد امام کالونی مسجد ،پھلواری شریف ،پٹنہ۔ زیر صدارت پیر طریقت عارف باللہ حضرت مولانا وسیم صاحب المظاہر ی سیوان ،بہار، خلیفہ ومجاز بیعت عارف باللہ حضرت مولانا قاری امیر حسن صاحب نور اللہ مرقدہ،منعقد ہونے جارہا ہے جس میںمقرر باکمال ،خطیب العصر حضرت مولانا مفتی محمد سہراب ندوی قاسمی صاحب نائب ناظم امارت شرعیہ بہا راڈیشہ وجھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ ،مقرر شعلہ بیاں حضرت مولانا مفتی وصی احمد صاحب قاسمی نائب قاضی شریعت مزکزی دار القضا ء امارت شرعیہ پھلواری شریف ،پٹنہ ،مقرر شریں بیاں مولانااحمد حسین قاسمی مدنی صاحب معاون ناظم امارت شرعیہ پٹنہ حالات حاضراور امت مسلمہ کی فلاح وبہبود گی کے موضوعات پر، پر مغز خطاب فر مائیں گے اورادارہ سے فارغ ہونے والے چار وںحفاظ کرام ’’حافظ محمد سعیدانور سلمہ ابن حافظ محمدراغب حسین صاحب فرید آباد ،ارول ،حافظ محمد سیف اللہ سلمہ ابن نور محمدمنیری بیگھہ ،ارول ، حافظ عبد الواحد سلمہ ابن حافظ محمد عابد حسین صاحب ولیداد ،ارول اورحافظ محمد حسنین سلمہ ابن نور محمد صاحب منیری بیگھہ ،ارول ‘‘ کے سروں پر اپنے مبارک ہاتھوں سے دستار سعادت باندھیں گے،جلسہ کاآغاز جناب مولانا وقاری غفران صاحب قاسمی امام وخطیب جامع مسجد نیا ٹولہ پھلواری شریف پٹنہ اپنی تلاوت کلام اللہ سے فرمائیں گے، نعت خوان جناب حافظ تابش ریحان صاحب مؤ ،یوپی ومولانا منت اللہ قاسمی صاحب نعتیہ اشعار کے گلدستہ پیش کریں گے اورمہمان خصوصی میں حضرت مولانا رضوان احمد صاحب ندوی معاون ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف ،پٹنہ وحضرت مولانا قمر انیس قاسمی صاحب معاون ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ، وجناب آفتاب صاحب چیر مین نگر پریشد پھلواری شریف پٹنہ ، جناب ڈاکٹر اظہار احمد صاحب سابق ایم ایل ا ے صاحبان جلوہ افروز ہوں گے مدرسہ ھذا ناظم جناب حافظ شاہد صاحب اخباری نمائندہ کو جانکاری دیتے ہوئے مزید بتایا کہ تمام حفاظ کرام کو قیمتی انعامات سے نوازہ جائے گا،اور جلسہ کی نظامت مولانا خالد سیف اللہ قاسمی صاحب امام وخطیب امام کالونی مسجد پھلواری شریف پٹنہ کریں گے،اور پورے جلسہ کاانتظام جملہ ممبران کمیٹی جلسہ دستاربندی واصلاح معاشرہ وذمہ داران مسجد امام کالونی ومدرسہ ھذا کے مضبوط کاندھوں پر ہیں،اللہ پاک کمیٹی کے تمام ارکان کو اس نیک خدمات کا اجر عظیم دونوں جہاں میں عطا فرمائے ۔مدرسہ کے ناظم نے جملہ مسلمان وپٹنہ شہر کے تمام مسلم باشندگانے مخلصانہ گذارش کی ہے کہ جلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت فرماکر علمائے کرام کے بیانات سے اپنی دین ودنیا وعاقبت کو منور فرمائیں ۔
