Featured

دھرو راٹھی اور نیہا بورا کی جانب سے یکم نومبر کی ریلی میں شرکت کا اعلان

نئی دہلی :کل ہند طلبا تنظیم (آئسا) کی قومی صدر نیہا بورا اور معروف یو ٹیوبر دھرو راٹھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو پوسٹ شیئر کرکے لوگوں سے انڈیا بلاک میگا ریلی میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ اپنی ویڈیو پوسٹ میں دھرو راٹھی نے کہا کہ “اگلا احتجاج یکم نومبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں ہونے جا رہا ہے، اس بار کانگریس احتجاج کر رہی ہے، جس کے لیے انہیں ضروری اجازت مل گئی ہے، اس لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہم اس ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ اس احتجاج میں شامل ہونے کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اکٹھا کریں، اور ساتھ چلیں، کیونکہ یہ جمہوریت بچانے کی لڑائی ہے۔

آئسا کی قومی صدر نیہا بورا نے جمعہ یعنی 30 اکتوبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر اس سلسلے میں ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کی۔ ویڈیو پوسٹ میں اپنے تین مطالبات کا اعلان کرتے ہوئے، انہوں نے عوام سے انڈیا بلاک میگا ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی۔ویڈیو پوسٹ میں، انہوں نے اپیل کی، “میں آپ سب سے اپیل کرتی ہوں کہ یکم  نومبر کو رام لیلا میدان پہنچ کر اپنے حق کا استعمال کریں اور جمہوریت کے تقدس کی حفاظت کریں۔”نیہا بورا نے اپنے ایکس ہینڈل پر شیئر کی گئی ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’’چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کو جانا چاہیے!‘‘ ووٹر لسٹ کی اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کا عمل روک دیا جائے!