بہار نامہ

عبدالقیوم انصاری کے ذریعہ انجمن ترقی اردو ضلع مظفر پور کمیٹی کی تشکیل نو

پٹنہ: محمد انور،آفس،سکریٹری،انجمن ترقی اردو بہار نے پریس بیان جاری کہا کہ جناب عبدالقیوم انصاری،سکریٹری،انجمن ترقی اردو بہار کے ذریعہ انجمن ترقی اردو ضلع مظفر پورکمیٹی کی تشکیل نو کی گئی جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:منظور شدہ فہرست کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد کو صدر، پروفیسر انعام محمد ، پروفیسر امان اللہ خان ، مختار کاوش ، ساجد انور اور عبدالوارث پرویز کو نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح محمد سہراب کو سکریٹری، سہیل احمد ، عرفان احمد خان ، جاوید اشرف انصاری ، راعین شہنواز اقبال ، محترمہ بشریٰ صاحبہ اور جاوید نعمان کو جوائنٹ سکریٹری، جبکہ محمد صلاح الدین کو خازن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ عبدالقوم انصاری نے کہا کہ انجمن کے تمام ضلعی عہدیداران کی ذمہ داری ہے کہ وہ باہمی تعاون اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے اردو زبان و ادب کی ترقی کے لیے کام کریں اور تنظیم کے مقاصد کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔