بہار نامہ

سینک اسکول میں داخلہ کیلئے فارم کی آخری تاریخ2دسمبر

5ویںاور 8ویںپاس طلبا سینک اسکول میں داخلہ کیلئے ضرور فارم بھریں: امتیاز احمدکریمی

پٹنہ: سینک اسکول ہندستان کے ٹاپ اسکولوں میں سے ایک اسکول ہے۔ بھارت میں کل 33 سینک اسکول ہیں۔ جب کہ بہار میں 2سینک اسکول ہیں۔ایک سینک اسکول نالندہ میں ہے اور دوسرا اسکول گوپال گنج میں ہے۔سینک اسکول سوسائٹی نے تعلیمی سال۔2027-28میں داخلہ کے لئےآل انڈیا سینک اسکول انٹرینس ایکزامنیشن (AISSEE-27) کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔سینک اسکول میں داخلہ کے لئے فارم بھرنے کی کارروائی جاری ہے۔فارم بھرنے کا یہ عمل 2 دسمبر تک جاری رہے گا۔کلاس 6 اور کلاس9 کے لئے طلبہ و طالبات آن لائن فارم بھر سکتے ہیں۔ تاخیری فیس کے ساتھ 6 دسمبر تک فارم بھرے جائیں گے۔ 9-7دسمبر تک داخلہ فارم میں تصحیح کی جا سکتی ہے۔ یہ باتیں بی پی ایس سی کے سابق چیئرمین امتیاز احمد کریمی نےکلاس 6 او رکلاس 9 میں داخلہ کے خواہش مند طلبا وطالبات کے مفاد میں بتائی ہیں۔ جناب کریمی نےخواہش مند طلبا سے کہا کہ وہ  https://exams.nta.ac.in/ AISSEE/ویب سائٹ سے تفصیلی جانکاری حاصل کرتے ہوئے فارم بھرنے کا عمل پورا کر سکتے ہیں۔جناب کریمی نے مزید بتایا کہ فارم بھرنے کے لئے جنرل ، اوبی سی ،ڈیفینس پرسونل طلبا کو850 روپے ادا کرنے ہوں گے جب کہ ایس سی/ ایس ٹی کے طلبا کو 700 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ لیٹ فیس کے طور پر مزید 500 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ جناب کریمی نے سینک اسکول میں داخلہ کے حوالے سے مزید بتایاکہ سینک اسکول سے تعلیم حاصل کرنے والے بچے فوج میں آفیسر بنتے ہیں۔جو بچے ہندستانی فوج، ہندستانی بحریہ اور فضائیہ میں فوجی بن کر ملک وقوم کی خدمت چاہتے ہیں توانہیں سینک اسکول میں داخلہ لینا ضروری ہے۔ کلاس6 میں داخلہ کے لئے آل انڈیا سینک اسکول داخلہ ٹسٹ ہوتا ہے جس میں کامیابی کے بعد وہ اسکول میں آگے کی پڑھائی کر سکتے ہیں۔تعلیمی اداروں میں سینک اسکول کی ہندستان میں بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے۔ اس اسکول میںداخلہ ٹسٹ اور انٹر ویو میں بہتر پرفارمینس کی بنیاد پر کلاس6 اور کلاس 9 میں داخلہ ہوتا ہے۔سینک اسکول میں لڑکے اور لڑکیوں دونوں کا داخلہ ہوتا ہے۔جس میں 67فیصد سیٹیں اس صوبے کے لئے مخصوص ہوتی ہیں جس اسٹیٹ میں یہ اسکول واقع ہے۔ جب کہ بقیہ 33فیصد سیٹوں پر دیگر ریاستوں کے بچوں کا داخلہ ہوتا ہے۔سینک اسکول میں اپنی تعلیم پوری کرنے کے بعد کیڈٹ آفیسر اکزام میں بیٹھ کر فوجی افسر بنتے ہیں۔جناب کریمی نے کہا کہ جو طالب علم پانچویں کلاں میں ہوں یا پاس کرنے والے ہوں ان سب کو فارم بھر کر سینک اسکول داخلہ ٹسٹ اکزام میں ضروربیٹھنا چاہئے۔ چاہے وہ داخلہ لیں یا نہ لیں۔کمپٹیشن میں بیٹھنے سے کمپٹیشن آسان ہوجاتا ہے اور بچوں میں صلاحیت اور ذہانت میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔