اسکولوں کو محفوظ بنانے اور آفات و خطرات سے بچانے کیلئے ماسٹر ٹرینرز کوٹریننگ
پٹنہ:اسکولوں کو محفوظ بنانے اور آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کو مضبوط بنانے کے لیے جمعہ کوراجدھانی میں ریاستی سطح کاٹریننگ پروگرام شروع ہوا۔ منتخب ماسٹر ٹرینرز کو دو روزہ رہائشی ٹریننگ پروگرام فراہم کیا جا رہا ہے۔ بہار ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل اور یونیسیف کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقد کیا گیا یہ پروگرام 12 نومبر تک جاری رہے گا۔ 280 ماسٹر ٹرینرز کو پانچ بیچوں میں ٹریننگ دی جائے گی۔ ٹریننگ کے بعد یہ ماسٹر ٹرینرز اپنے اپنے اضلاع میں اساتذہ کو تربیت دیں گے۔ آئندہ دو ماہ کے اندر ریاست کے سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے 125,211 اساتذہ کو آراستہ کیا جائے گابہار ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے اسٹیٹ پروجیکٹ ڈائرکٹر مسٹر نودیپ شکلا کی رہنمائی میں اسٹیٹ پروگرام آفیسر مسٹر مہتاب رحمانی، ایڈیشنل اسٹیٹ پروگرام آفیسر ڈاکٹر ادے کمار اجول، مسٹر بسنت کمار سنہا، مسٹر راجیو کمار، اور یونیسیف کے مسٹر پللو نے مشترکہ طور پر شمع روشن کر کے پروگرام کا افتتاح کیا۔
پہلے دن، ماسٹر ٹرینرز کوا سکول کے احاطے میں ممکنہ خطرات کی نشاندہی کے بارے میں بتا یا گیا۔ انہیںمحفوظ انخلاء کے منصوبے بنانے اور ماک ڈریل کرانے کی عملی ٹریننگ بھی دی گئی۔ طلباء میں آفات سے متعلق بیداری بڑھانے اور حفاظت کی عادت پیدا کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ ڈاکٹر ادے کمار اجول نے پروگرام کی نظامت کی اور شکریہ ادا کیا۔
اس ٹریننگ کا بنیادی مقصد اسکولوں کو آفات اور مختلف خطرات سے محفوظ بنانا ہے۔ اس سے اسکول کی سطح پر حفاظتی تیاریوں کو تقویت ملے گی۔ اس سے اسکولوں میں محفوظ اور آفات سے محفوظ تعلیمی ماحول تیار کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
