گریجویشن مکمل کرتے ہی بیٹیوں کے کھاتوں میں آئیں گے 50 ہزار روپے
پٹنہ، (یو این آئی) بہار حکومت کی وزیر اعلیٰ کنیا اتھان یوجنا ریاست کی بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم کی جانب راغب کرنے اور انہیں معاشی طور پر خود کفیل بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اب تک ریاست کی 5.78 لاکھ سے زیادہ طالبات اس اسکیم سے مستفید ہوچکی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی اس اسکیم کا مقصد طالبات کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دینا اور ان کی مالی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
