عالمی خبریں

روس اور یوکرین کی جنگ ختم کرانے کے لیے سرگرم رہنے کا ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (اسپوتنک/یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ روس اور یوکرین کے ساتھ مثبت انداز میں مل کر کام کر رہا ہے اور یوکرین بحران کو حل کرنے کی سمت میں کافی پیش رفت کر رہا ہے۔یوکرین تنازع کو حل کرنے کے عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ”ہم روس اور یوکرین کے ساتھ مل کر اچھا کام کر رہے ہیں۔ ہم کافی پیش رفت کر رہے ہیں۔” مسٹر ٹرمپ نے روس اور یوکرین سے متعلق صورتحال پر کئی ملاقاتوں اور فون کالز کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ ”روس اور یوکرین پہلی بار تنازع کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ آج میں فون پر بات کروں گا اور کل بھی کچھ لوگوں سے فون پر بات چیت ہوگی۔” انہوں نے بتایا کہ فلوریڈا میں ان کی کچھ ملاقاتیں طے ہیں۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ ”ہم نے مار اے لاگو میں کئی ملاقاتیں طے کیہیں، جن میں روس اور دیگر معاملات سے وابستہ کئی لوگ شامل ہوں گے۔’