راجستھان میں مندر سے 4 لاکھ روپے کے زیورات اور نقدی چوری
اجمیر، 15 نومبر (یو این آئی) راجستھان کے ماربل سٹی اجمیر ضلع کے کشن گڑھ کے پرانے شہر میں واقع گوپال مندر سے چور تقریباً 4 لاکھ روپے کے زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق چوری کا واقعہ اتوار کی صبح اس وقت سامنے آیا، جب پجاری روی شرما مندر میں روزانہ کی مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے پہنچے۔ چور ٹھاکر جی کا تاج، ہار اور دیگر زیورات لے گئے۔ پجاری روی شرما نے بتایا کہ چوری سے 2 دن پہلے مندر میں انّ کوٹ مہوتسو کا انعقاد کیا گیا تھا۔مندر انتظامی کمیٹی نے کشن گڑھ تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی ہے۔ پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
