ریاستی خبریں

نوح میں یونانی طبی کانگریس ہریانہ کی جانب سے مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا شاندار انعقاد

محمد زاہد امینی 
نوح،میوات،سماج نیوز سروس: ہریانہ ڈے کے موقع پر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس ہریانہ کے ذریعہ یونانی اپچار جنتا کے دوار مشن 2025 کے تحت 164واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد گئوشالہ روڈ نوح میں کیا گیا۔ کیمپ میں285 مریضوں نے فائدہ اٹھایا اور ان کو مفت میں یونانی دوائیں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس ہریانہ کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا۔آج کے اس کیمپ میں بطور مہمان خصوصی پروفیسر محمد ادریس سابق پرنسپل آیورویدک اینڈ یونانی طبیہ کالج کرول باغ اور ڈاکٹر سید احمد خان سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سی سی آر یو ایم حکومت ہند و یونانی ہیڈ صفدر جنگ ہاسپٹل نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر قمر الدین ذاکر کی تصنیف کردہ کتاب “زندگی کا سفر مع حکمت و حکماء” کا بھی اجرا عمل میں آیا۔کیمپ اور میٹنگ کے مہمان خصوصی پروفیسر محمد ادریس بھارت سرکار کے محکمہ آیوش کے زیر انتظام قومی طبی پودوں کا بورڈ کی اسکیم “ایک ضلع ایک دوائی” کے تحت کاسنی کی کھیتی کرنے کے لیے نوح میوات کے کسانوں کا حوصلہ بڑھایا۔ڈاکٹر سید احمد خان قومی سکریٹری جنرل آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس نے کہا کہ مرکزی حکومت کے تحت پاس شدہ سی سی آر یو ایم ریسرچ سینٹر گاؤں کھیڑی گجران فرید آباد گزشتہ کئی سالوں سے التوا میں پڑا ہے۔اس کا تعمیری کام جلد از جلد مکمل کر کے عوام کے حق میں اور طب یونانی کے تحقیقی پروگراموں کو مزید آگے بڑھایا جائے۔نیز صوبائی سطح پر ہریانہ میں طب یونانی کے فروغ کے لئے قائم ہونے والے گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل آکیڑہ کی او پی ڈی اور آئی پی ڈی شروع کی جائے تاکہ آئندہ سال 2026/27  سے اکیڈمک سیشن کا آغاز ہو جائے۔ڈاکٹر قمر الدین ذاکر صدر ال انڈیا یونانی طبی کانگرس ہریانہ نئے سرکار سے مانگ کی ہےکہ نئی اور پرانی یونانی میڈیکل آفیسرز کی خالی بھرتیوں کو جلد از جلد بھرا جائے اور یونانی فارماسسٹ کی بھی نئی پوسٹیں سنکشن کی جائیں اور انہوں نے ہریانہ سرکار سے مانگ کی ہے کہ محکمہ آیوش میں یونانی کا ڈپٹی ڈائیریکٹر کا تقرر کیا جائے۔ڈاکٹر قمر الدین ذاکر صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں دہلی سے آئی ہوئی یونانی ڈاکٹروں کی ٹیم کا بے حد شکر گزار ہوں کہ وہ تشریف لائے اور انہوں نےاپنی خدمات پیش کیں اور ہماری حوصلہ افزائی کی۔ نیشنل سیکرٹری اے آئی یو ٹی سی نئی دہلی ڈاکٹر محمد ارشد غیاث نے سبھی مہمانوں کا خیر مقدم کیااور اور آل انڈیا یونانی طبی کانگرس ہریانہ کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔انہوں نے کہا کہ کیمپ میں موسمی بیماریوں کے مریض اور جوڑوں کے درد کے مریض اور  جلد کے امراض سے متعلق مریض زیادہ آئے۔ان بیماریوں میں یونانی کی دوائیں بہت کارگر اورمفید ہیں۔ اس موقع پر بطور مہمان اعزازی ایڈوکیٹ شاہ جبیں قاضی لیگل ایڈوائزر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس دہلی، ڈاکٹر خورشید عالم قومی نائب صدر یوتھ ونگ،حکیم مرتضی دہلوی نائب صدر فارمیسی ونگ دہلی ،رضیہ لیگل ایڈوائزر القاضی ٹرسٹ ،حکیم عطاءالرحمن اجملی مینیجنگ ڈائریکٹر اے اینڈایس فارمیسی نے شرکت کی ۔سبھی مہمانوں کا شال اور مالا پہنا کر اعزاز کیا گیا ہے۔تنظیم کے سرپرست اعلی ڈاکٹر رفیق آزاد،ڈاکٹر محی الدین سابق ضلع آیورویدک آفیسر،ڈاکٹر عبدالسلام شکراوہ،ڈاکٹر عبدالسلام جلال پور،ڈاکٹر جاوید خان،ڈاکٹر اسلم علی اور حافظ اکرم علی اور محمد ارباز وغیرہ موجود تھے۔صدر کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ اور لمرا ریمیڈیز کمپنیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ کیمپ کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا تعاون کیا۔مبین احمد  نے سبھی مریضوں کو یونانی دوائیں تقسیم کرنے میں اہم رول ادا کیا۔پروگرام کا آغاز قاری محمد عفان نے قرآن شریف کی تلاوت سے کیا۔لیکچرراشرف میواتی نے نظامت کے فرائض اور آخر میں سبھی حضرات کا شکریہ ڈاکٹر محمد ارشد غیاث نے بخوبی انجام دیا۔