کھیل کھلاڑی

فرٹز کو شکست دے کر الکاراز پیرس ماسٹرز کے سیمی فائنل میں داخل

یرس  (یو این آئی) اسپین کے ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے امریکہ کے ٹیلر فرٹز کو شکست دے کر رولیکس پیرس ماسٹرز 2026 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔جمعہ کی دیر رات کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں الکاراز نے شاندار واپسی کرتے ہوئے میچ کے 2 پوائنٹس بچائے اور ٹیلر فرٹز کو 6-7(10)، 7-5، 6-3 سے شکست دے کر پہلی بار رولیکس پیرس ماسٹرز کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
اب سیمی فائنل میں الکاراز کا مقابلہ ناروے کے کاسپر روڈ سے ہوگا۔
میچ کے بعد الکاراز نے کہاکہ ”دوسرے سیٹ کے مشکل لمحات میں میں نے خود کو مایوس نہیں ہونے دیا۔ میں نے ذہنی طور پر مضبوط رہنے اور ان بریک پوائنٹس اور میچ پوائنٹس کو بچانے کی کوشش کی۔ 3-5 کے اسکور پر جب میں سرو کر رہا تھا تو ہم نے شاندار ٹینس کھیلی۔ اس پوائنٹ پر (جس سے اسکور 4-5 ہوا) شائقین اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور میچ میں ایک نئی توانائی آگئی۔ میں نے شائقین اور اس توانائی کا فائدہ اٹھایا اور انہیں وہ کھیل دکھایا جو وہ دیکھنا چاہتے تھے۔ انہیں محظوظ کرنے کے لیے مزید ڈیڑھ گھنٹے کھیلنے پر مجھے بہت خوشی ہوئی۔ آج میں جو محسوس کر رہا ہوں، وہ بے مثال ہے۔