• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جون 1, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

وزیر اعلیٰ نے باشندگان پٹنہ کو دیا بڑا تحفہ ، پٹنہ جنکشن پر مسافروں کی بھیر اور گاڑیوں کے جام سے ملےگی راحت

پٹنہ جنکشن پرانڈر گرائونڈ سب وےاور ملٹی لیول پارکنگ کا افتتاح کیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 18, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

پٹنہ، 17 مئی :وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج جی پی او، پٹنہ کے قریب نو تعمیر شدہ کثیرمنزلہ پارکنگ عمارت (ملٹی ماڈل ہب) اور پٹنہ جنکشن تک زیر زمین راستہ (سب وے) کے نام کی تختی کی نقاب کشائی اور ربن کاٹ کر افتتاح کیا ۔ ریموٹ کے ذریعے نو تعمیر شدہ کثیرمنزلہ پارکنگ عمارت (ملٹی ماڈل ہب) سے بسوں اور مسافر گاڑیوں کے چلانے کا وزیر اعلیٰ نے افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد نو تعمیر شدہ زیر زمین پیدل مسافروں کے چلنے کے راستہ (سب وے) کا وزیر اعلیٰ نے معائنہ کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے ٹریولیٹر، ایسکلیٹر وغیرہ کا جائزہ لیا اور حکام سے مسافروں کی سہولیات اور کنیکٹیویٹی کے بارے میں معلومات حاصل کی۔
وزیر اعلیٰ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی شروعات ہو نے سے پٹنہ جنکشن اور اس کے قرب و جوار کے علاقوں میں بھیڑ بھاڑ میں کمی آئے گی اور پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا۔جی پی او گولمبر کے قریب ملٹی لیول ہب کو پٹنہ جنکشن سے جوڑنے کے لیے ایک زیر زمین پیدل چلنے والا راستہ (سب وے) بنایا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کا بنیادی مقصد پٹنہ جنکشن ریلوے اسٹیشن کے علاقے میں ٹریفک نظام کو فروغ دینا ہے۔ اس زیر زمین پیدل چلنے والے راستے (سب وے) اور کثیرمنزلہ پارکنگ عمارت کے افتتاح ہو نے سے پیدل چلنے والوں کو پٹنہ جنکشن تک آنے جانے میں بڑی سہولت ہوگی۔ ہم نے پہلے بھی کئی مرتبہ اس منصوبے کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا تھا اور تعمیراتی کام کو جلد اور بہتر اور منظم طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایات دی تھیں۔
واضح ر ہے کہ شہری ترقیات و رہائش محکمہ کے ذریعہ 84.83 کروڑ روپے کی لاگت سے پٹنہ جنکشن کے نزدیک ایک زیر زمین راستہ (سب وے) تعمیر کیا گیاہے۔ یہ پٹنہ جنکشن کے قریب سے شروع ہوکر جی پی او گولمبر تک جاتا ہے، جس کی لمبائی 440 میٹر ہے۔ اس پروجیکٹ میں جی پی او گولمبر کے قریب66.81کروڑ روپے کی لاگت سے ایک کثیر منزلہ پارکنگ کی عمارت (ملٹی ماڈل ہب) تعمیر کیا گیا ہے ، جہاں بس، آٹو ، ٹیکسی اور نجی گاڑیوں کے لیے پارکنگ کا انتظام ہے۔ پٹنہ شہر کے مختلف مقامات سے اس کثیرمنزلیہ پارکنگ ک جگہ تک گاڑیوں سے پہنچنے کے بعد پیدل چلنے والے زیر زمین راستے میں نو تعمیر شدہ خودکار ٹریولیٹر کے ذریعے آسانی سے پٹنہ جنکشن تک پہنچ سکتے ہیں۔ لوگوں کی سہولت کے لیے زیر زمین راستے تک پہنچنے کے لیے دو لفٹیں اور دو ایسکیلیٹرز بھی لگائے گئے ہیں اور پوری لمبائی میں ایئر کنڈیشننگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ زیر زمین راستہ میں بدھ اسمرتی پارک کے قریب ایک اضافی داخل ہو نے اور نکلنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ مستقبل میں اس زیر زمین راستے کو زیر تعمیر پٹنہ میٹرو اسٹیشن سے جوڑنے کا منصوبہ ہے۔ اس زیر زمین راستے اور کثیرمنزلہ پارکنگ عمارت کی سہولت سے پیدل چلنے والوں کو پٹنہ جنکشن تک آنے جانے میں بڑی سہولت ہوگی۔
پروگرام کے دوران نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، شہری ترقیات اوررہائش کے وزیر مسٹر جیویش کمار،ممبر پارلیمنٹ مسٹر روی شنکر پرساد، قانون ساز کونسل کے رکن نیرج کمار، قانون ساز کونسل کے رکن رویندر پرساد سنگھ، پٹنہ کی میئر مسزسیتا ساہو اور دیگرعوامی نمائندے۔ وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، محکمہ سڑک تعمیر کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر مہیر کمار سنگھ، شہری ترقیات ورہائش محکمہ کے سکریٹری مسٹر ابھے کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر کمار روی، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، پٹنہ کے ڈی ا یم ڈاکٹر چندر شیکھرسنگھ، ٹائون کمشنر مسٹر انیمیش پراسر ،دیگر سینئر افسران ،شہری کونسل کے سابق جنرل سیکریٹر ی مسٹر اروند کمار سمیت دیگر اہم شخصیات موجودتھیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    جے پی سینانی تحریک کاروں نے اپنے 5 نکاتی مطالبہ کا میمورنڈم پٹنہ کی میئر اور ڈویژنل آفیسر کو پیش کیا

    جون 1, 2025

    ادارہ تحقیقات عربی و فارسی کے زیر اہتمام علمی، ادبی تحقیقی مجلہ کے خصوصی نمبرکا اجرا

    جون 1, 2025

    پارس اسپتال میں یوم تمباکو نوشی پر بیداری پروگرام کا انعقاد

    جون 1, 2025

    عالمی یوم تمباکو نوشی کے موقع پربیداری ریلی نکالی گئی

    جون 1, 2025

    جے پی سینانی تحریک کاروں نے اپنے 5 نکاتی مطالبہ کا میمورنڈم پٹنہ کی میئر اور ڈویژنل آفیسر کو پیش کیا

    جون 1, 2025

    ادارہ تحقیقات عربی و فارسی کے زیر اہتمام علمی، ادبی تحقیقی مجلہ کے خصوصی نمبرکا اجرا

    جون 1, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist