پٹنہ سیٹی30 مئی ( ذوالقرنین) پرجاپتی برہما کماری ایشوریہ یونیور سیٹی پنچوٹی کالونی بڑی پٹن دیوی پٹنہ سٹی کے زیراہتمام عالمی یوم تمباکو نوشی کے موقع پر پربھات فیری کا اہتمام کیایہ پربھات پھیری بڑی پٹن دیوی سینٹر سے شروع ہوئی اور پرانی سٹی کورٹ پچھم دروازہ صادق پور مینا بازار مہاراج گنج چلی ٹال کے راستہ عیدگاہ روڈ سے ہوتے ہوئے پڑی پٹن دیوی سینٹر پہنچی اس پربھات فیری میں لوگوں کو تمباکو سے ہونے والی بیماریوں کے بارے میں عوام الناس کو بیدار کیا گیا اور لوگوں کو بتایا گیا کہ راج یوگا ایک ایسا فن ہے جس کے ذریعے ہم اپنے خیالات کو مثبت سمت دے سکتے ہیں جس سے کئی طرح کی بری عادت (لت سے) چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے اس پربھات پھیری میں تقریباً 150 بھائی بہنوں نے حصہ لیا اس کی اطلاع پٹنہ سٹی انچارج برہما کماری رانی دیدی( B,K RANI) نے دی جس میں بنیادی طور پر ڈاکٹر نریش چندر ماتھر بھائی، پرکاش بھائی منیش بھائی، نرملا بہن، ببیتا بہن، جیوتی بہن، ریچا بہن، ارچنا بہن چنچل بھائی وغیرہ شامل تھے ،











