پٹنہ (پریس ریلیز) محکمہ کابینہ سکریٹریٹ،اردوڈائرکٹوریٹ، بہار، پٹنہ کے زیر اہتمام17جون2025ءبروز منگل ،آڈیٹوریم، فنیشورناتھ رینو ہندی بھَوَن ، نزد آکاش وانی، چھجو باغ،پٹنہ میں10:30بجے دن سے اردو کے ممتاز ناقد و مورّخ وہاب اشرفی کی خدمات زبان و ادب کے اعتراف میں یادگاری تقریب منعقد کی جائیں گی۔ اس کی اطلاع دیتے ہوئے ڈائرکٹر، اردو ڈائرکٹوریٹ ایسایمپرویز عالم نے کہا کہ وہاب اشرفی جیسی شخصیت کو یاد رکھنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے مقصد سے اردو ڈائرکٹوریٹ اس یادگاری تقریب کا انعقاد کر رہا ہے جس میں دانشوران اردو ادب اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں گے۔ یادگاری تقریب کے فوراً بعد ایک شعری نشست (بزم سخن) بھی آراستہ کی جائے گی۔ ڈائرکٹر نے محبان اردو زبان و ادب اور شائقین شعر و سخن سے گزارش کی ہے کہ وہ اس یادگاری تقریب میں ضرور شرکت فرماکر خراج عقیدت پیش کریں۔