پٹنہ : یہ خبر انتہائی حزن و ملال کے ساتھ دی جاتی ہے کہ راجد لیڈر ممتاز احمد راعی و مرحوم عبد اللہ کی اہلیہ کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر لگ بھگ ۸۰سال تھی ۔ وہ نہایت ہی شریف،خدا ترس خاتون تھیں ۔ ہر کس و ناکس کی مصیبتوں میں کام بھی آتی تھی ۔ انکے پسماندگان میں تین لڑکے سیف اللہ، ممتاز احمد راعی اور محمد مہتاب و پانچ بیٹیوں کے علاوہ کثیر تعداد میں نواسے ، نواسیاں ، پوتے اور پوتیوں کے علاوہ کثیر تعداد میں رشتہ دار و احباب موجود ہیں ۔ انکی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء جامع مسجد دریاپور میں پڑھائی گئی اور اس کے بعد پیر منیہاری قبرستان میں سپرد خاک کردی گئیں ۔











