• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جولائی 13, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

1/تیرا ۔2/میرا۔3/تیرا۔4/میرا

بی جے پی کی جیت مودی کی وجہ سے نہیں بلکہ ای وی ایم کی وجہ سے ہوتی ہے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 4, 2023
0 0
A A
1/تیرا ۔2/میرا۔3/تیرا۔4/میرا
Share on FacebookShare on Twitter
کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی اکثریت کی جیت کے ساتھ کانگریس ہائی کمان کو ایک طرح سے نشہ چڑھ گیاتھا،جس کی وجہ سے وہ بی جے پی کی حقیقی جیت کی وجہ سے لاپرواہ ہوچکی تھی اور آنےوالے دنوں میں بھی کانگریس پارٹی کیلئے یہ ایک بہت بڑا سوال ہوسکتاہے۔سال2014 سے اب تک بی جے پی کی جیت کا سہرا بھلے ہی وزیر اعظم نریندرمودی کے سرباندھاجارہاہے،لیکن حقیقت میں بی جے پی کی جیت مودی کی وجہ سے نہیں بلکہ ای وی ایم کی وجہ سے ہوتی رہی ہے۔2014 کے بعدہر جگہ بی جے پی کی کامیابی نے شک کی سوئیاں سیدھے طورپر ای وی ایم کی طرف گھومنے لگی تھیں اورملک بھرمیں ای وی ایم ہٹائو ،جمہوریت بچائو کانعرہ لگاتے ہوئے مختلف سیاسی اور سماجی تنظیمیں اور شخصیات نے ای وی ایم کی مخالفت میں کھڑی ہوئی تھیں۔ای وی ایم کے طریقہ کارپر لوگ سوالات اٹھارہے تھے،ساتھ ہی ساتھ ای وی ایم کی بدعنوانیاں کھلے عام لوگوں کے سامنے دکھائی دے رہی تھیں،اس بات کو دیکھتے ہوئے بی جے پی نےنیافارمولہ اپنایا جس کے تحت وہ ہر جگہ ای وی ایم کا استعمال کرنے کے بجائے تیرا ایک،میرے دو،تیرے تین،میرے چارکے فارمولے پر الیکشن کرنے لگے۔مثال کے طورپر گذشتہ اسمبلی انتخابات کے دوران پنچاب کو عام آدمی کے حوالے کیااور یو پی و آسام کو اپنے ماتحت کرلیاہے،اس کے بعد کرناٹکا اسمبلی انتخابات کے دوران کرناٹک میں کانگریس کوموقع دیااور اس کےبعد دوسری ریاستوں میں بی جے پی نے اپنا پرچم لہرایا۔اس بار تلنگانہ میں کانگریس کوجیتنے کاموقع دیا،باقی تین ریاستیں مدھیہ پردیش،چھتیس گڑھ اور راجستھان میں اپنی جیت درج کرائی۔باریکی سے جائزہ لیاجائے تو یہ بات واضح ہوسکتی ہے کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی سے پہلے کانگریس مضبوط پارٹی تھی،وہاں کانگریس پارٹی کا خاتمہ کرنے کیلئے عام آدمی پارٹی کو موقع دیا،پنچاب میں کانگریس پارٹی کی حکومت تھی،اس حکومت کو ختم کرنے کیلئے عام آدمی پارٹی کو موقع دیا۔اسی طرح سے یوپی میں سماج وادی پارٹی حکومت کو ختم کرنے کیلئے بی جے پی خود براجمان ہوئی،اب تلنگانہ میں بی ایس آرپارٹی کو ختم کرنے کیلئے کانگریس کو موقع دینے کے امکانات واضح ہیں۔درحقیقت ہندوستان کا جمہوری نظام ایک ایسی مشن کے ذریعے سے چُناجارہاہے،جسے دنیاکے تمام ملکوں میں ناقابل قبول قراردیاگیاہے۔امریکہ جیسے ملک میں ای وی ایم کااستعمال نہیں ہے،وہی بھارت میں ای وی ایم کا بھرپور استعمال کیاجارہاہے۔ کانگریس سمیت تمام سیکولرپارٹیاں2014 کے بعد ای وی ایم کے خلاف کھڑے ہوئے تھے،مگر وقتاً فوقتاً انہیں اقتدارملنے پر وہ ای وی ایم کے تئیں اپنی سوچ کو مثبت بنانے کی کوشش کی ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج بھارت کی دیگر سیاسی جماعتیں بی جے پی کے سامنے کمزورہوتی جارہی ہیں۔جب کسی کوسردرد ہوتاہے تو وہ دوائی لیتاہے اور دردکم ہوتے ہی سردرد کی گولی کی اہمیت کم ہوجاتی ہے،اسی طرح سے ای وی ایم اور سیاسی جماعتوں کا معاملہ ہورہاہے،جب الیکشن ہارتے ہیں تو ای وی ایم یادآتاہے،جب الیکشن میں جیت جاتے ہیں تو ای وی ایم کو مبارکباد دیتے ہیں۔بہوجن کرانتی مورچہ کے سربراہ وامن مشرم نے واضح کیاکہ جب تک بھارت میں ای وی ایم کا راج رہے گا جب تک بی جے پی زندہ باد رہے گی۔سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ ای وی ایم کو ہلکے سے نہ لیں،یہ ایک ایسا سانپ ہے جو اپنے مالک کے پاس دودھ پی کر کبھی بھی ڈس سکتاہے۔بہوجن کرانتی مورچہ(بمسیف) مسلسل اس کوشش میں ہے کہ بھارت میں ای وی ایم کے رواج کو ختم کیاجائے اور روایتی بائلٹ باکس کے ذریعے سے الیکشن کروایاجائے،لیکن اس سمت میں کانگریس سمیت دوسری سیاسی جماعتیں سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کررہی ہیں،حالانکہ ای وی ایم کانگریس کی ہی پیداوارہےاور ایک وقت تک کانگریس نے بھی اسی ای وایم سے فائدہ اٹھایاہے،لیکن اب کانگریس کےہاتھ سے ای وی ایم کی باگ ڈور نکل گئی اور اب یہ باگ ڈور بی جے پی کے ہاتھوں میں ہے،جسے دوبارہ حاصل کرنے میں کانگریس پارٹی پس وپیش کا شکارہورہی ہے۔اگر آنےوالے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کواقتدار سے دورکرناہے تو سب سے پہلے ای وی ایم مشینوں کو الیکشن کے نظام سے دور کرناہوگا،ورنہ کانگریس توکیا ملک کی پوری عوام بھی مل کر بی جے پی کے خلاف ووٹ کرتی ہے تو بی جے پی کو شکست دینا ناممکن ہوگا۔جو لوگ ای وی ایم کے خلاف عدالتوں سے رجوع ہوئے ہیں،اُن لوگوں کا ساتھ دینا بھی سیکولرجماعتوں کی ذمہ داری ہوگی،ورنہ طاقت کے بغیر یہ لوگ کب تک عدالتوں میں اکیلے کھڑے ہوکر چلّاتے رہینگے۔
از:۔مدثراحمد۔شیموگہ۔کرناٹک۔9986437327
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    جولائی 12, 2025
    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    جولائی 12, 2025

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist