• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, فروری 6, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

ڈراما ’جان غزل‘ کے مناظر نے شائقین کا دل موہ لیا

اردو اکادمی کے زیر اہتمام سری رام سینٹرمنڈی ہاؤس میں چھ روزہ ڈراما فیسٹول جاری

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 13, 2024
0 0
A A
ڈراما ’جان غزل‘ کے مناظر نے شائقین کا دل موہ لیا
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ،پریس ریلیز،ہمارا سماج:اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتما م تینتیسواں چھ رزہ ڈراما فیسٹول 8 تا13 جنوری2024 منڈی ہاؤس کے سری رام سینٹر میں جاری ہے ۔ پہلے دن مشہور مصنف و ہدایت کار گریش کرناڈ کا مشہو ر تاریخی ڈراما ’تغلق ‘ ، دوسرے دن عشق کی مشہور داستان ’سوہنی مہیوال‘، تیسرے دن خدائے سخن میر تقی میر کی زندگی پر مبنی ڈراما ’انسان نکلتے ہیں‘ اور چوتھے دن اردو غزل کے خوبصورت سفر پر مبنی ڈراما ’جان غزل ‘ پیش کیا گیا جس کے مصنف سید مہدی اور ہدایت کار سدھیر ریکھاری تھے ۔اس ڈراما کو تری سمواد فاؤنڈیشن نے پیش کیا ۔ ڈراما اپنے متعینہ وقت شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوا ، اس سے پہلے نوازش مہدی نے ڈرامے کا تعارف اور اردو اکادمی دہلی کے ثقافتی پروگراموں کی تفصیل پیش کی ۔ پردہ اٹھنے کے بعد اسٹیج قوالی کے لیے سجا ہوا تھااور خسرو کی مشہور غز ل سے سفر شروع ہوتا ہے ۔ ساتھ میں گفتگو چلتی رہتی ہے کہ ایک شاعرکی انٹری ہوتی ہے جو غزل کا عاشق ہوتا ہے اور بطور غزل ادکارہ سامنے آتی ہے ۔ اب شاعرو غزل کا سفر ساتھ ساتھ چلتا رہتا ہے جس میں خواجہ بندہ نواز گیسودراز ، سراج اورنگ آبادی ، شاہ مبارک آبرو، آتش ، انشا، سودا، میرتقی میر ، نظیر اکبرآبادی ، مومن، غالب ، داغ دہلوی، اکبر الہ آبادی، مولانا ابوالکلام آزاد ، محسن کاکوروی ، فانی بدایونی ، شاد عظیم آباد، اسر رالحق مجاز، بسمل عظیم آبادی، حسرت موہانی ، مخدوم محی الدین ، جوش ملیح آبادی،فیض احمد فیض اور مجروح سلطانپوری کی غزلوں سے غزل نے حوادث زمانہ ، جذبات دل اور حالات عالم کی جس طرح ترجمانی کی ہے سبھی کو اداکاری میں بہت ہی خوبصورتی سے پیش کیا گیا ۔اس ڈرامے میں شاہوں کی سیاسی زندگی، آزادی کی لڑائی میں عوا می جو ش و خروش اور خصوصی طور پر مخدوم محی الدین ، فیض احمد فیض اور جوش ملیح آبادی کی غزلوں میں جو زندانی حالات رقم ہوئے ہیں اسے اداکاروں نے بہت ہی خوبصورت انداز میں پیش کیا ۔ آخر میں ایک اداکار کا سوال سامنے آتا ہے کہ مان لیتے ہیں غزل نے زندگی کے ہر موضوع کو پیش کیا ہے لیکن غزل سے معاشرہ کیسے سدھر سکتا ہے ۔ تب آخر ی ایکٹ ہوتا ہے کہ غزل صرف راہ دکھاتی ہے بولنے کی طاقت دیتی ہے جب آپ ہی نہیں بولیں گے تب غزل کیا کر لے گی،غزل تو بولنے کی طاقت عطا کرتی ہے جیسے غزل ہی آپ سے کہہ رہی ہے ’ بول کہ لب آزاد ہیں تیرے‘ اور ڈراما اختتام کو پہنچتا ہے ۔ناظرین نے اس خوبصورت دو گھنٹے کے ڈرامے کے ہدایت کار سدھیر ریکھاری کی حوصلہ افزائی کی اور تالیوں کی گڑگڑاہٹ کے سات ان کی تعریف کی۔اردو اکادمی ،دہلی کے سینئر اکاؤنٹ آفیسر کلبھوشن اروڑا نے ہدایت کار کا گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا۔پورا ہال بھرا ہوا تھا بلکہ ناظرین کھڑے ہوکر بھی اس ڈرامے کا لطف لے رہے تھے ۔ اس ڈراما فیسٹول میں ابھی اور دو ڈرامے’ہائے رستم‘ اور ’ غالب کے خطوط ‘ بھی پیش ہونے ہیں ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ناجائز پابندیوں کے باوجود ایران مزہمتی معشیت کی مثال ہے : محمد فتح علی

    ناجائز پابندیوں کے باوجود ایران مزہمتی معشیت کی مثال ہے : محمد فتح علی

    فروری 6, 2026
    چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا مواخذہ ہوناچاہئے!

    چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا مواخذہ ہوناچاہئے!

    فروری 6, 2026
    نفرت کے اطمینان میں چلتے قدم اور ایک دیپک کی روشنی

    نفرت کے اطمینان میں چلتے قدم اور ایک دیپک کی روشنی

    فروری 6, 2026
    کثیر لسانی ہندوستان میں اردو کی گونج،عالمی اردو کانفرنس 2026 کا شاندار آغاز

    کثیر لسانی ہندوستان میں اردو کی گونج،عالمی اردو کانفرنس 2026 کا شاندار آغاز

    فروری 6, 2026
    ناجائز پابندیوں کے باوجود ایران مزہمتی معشیت کی مثال ہے : محمد فتح علی

    ناجائز پابندیوں کے باوجود ایران مزہمتی معشیت کی مثال ہے : محمد فتح علی

    فروری 6, 2026
    چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا مواخذہ ہوناچاہئے!

    چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا مواخذہ ہوناچاہئے!

    فروری 6, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist