• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جولائی 30, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

کثیر لسانی ہندوستان میں اردو کی گونج،عالمی اردو کانفرنس 2026 کا شاندار آغاز

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 6, 2026
0 0
A A
کثیر لسانی ہندوستان میں اردو کی گونج،عالمی اردو کانفرنس 2026 کا شاندار آغاز
Share on FacebookShare on Twitter

شعیب رضا فاطمی
نئی دہلی،پریس ریلیز،ہمارا سماج : ایسے وقت میں جب زبان، تہذیب اور ثقافتی شناختیں سیاست کی گرد میں دبتی جا رہی ہوں، اردو زبان کے وقار، اس کی تہذیبی وسعت اور عالمی معنویت کو اجاگر کرنے کے لیے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیرِ اہتمام سہ روزہ عالمی اردو کانفرنس 2026 کا افتتاح نئی دہلی میں نہایت وقار، فکری سنجیدگی اور تہذیبی جمال کے ساتھ عمل میں آیا۔ کانفرنس کا موضوع ’’کثیر لسانی ہندوستان میں اردو زبان و تہذیب‘‘ نہ صرف وقت کی ضرورت کا آئینہ دار ہے بلکہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں زبانوں کے باہمی احترام اور اشتراک کی ایک بامعنی تعبیر بھی پیش کرتا ہے۔افتتاحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر این سی پی یو ایل ڈاکٹر شمس اقبال نے جس بصیرت، اعتماد اور فکری استقامت کے ساتھ اردو زبان کے عالمی کردار اور ہندوستانی کثیر لسانی معاشرے میں اس کی جڑوں پر روشنی ڈالی، وہ قابلِ تحسین ہی نہیں بلکہ قابلِ تقلید بھی ہے۔ موجودہ سیاسی منظرنامے میں جہاں اکثر زبان کو احتجاج اور شکوہ کا ذریعہ بنا لیا جاتا ہے، وہیں ڈاکٹر شمس اقبال نے کسی لعن طعن یا تلخی کے بجائے عمل، منصوبہ بندی اور مثبت نمائندگی کے ذریعے یہ ثابت کیا کہ اردو آج بھی ہندوستان کی فکری و تہذیبی تعمیر میں زندہ کردار ادا کر رہی ہے۔ڈاکٹر شمس اقبال نے واضح کیا کہ یہ کانفرنس محض ایک ادبی اجتماع نہیں بلکہ اردو زبان کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مضبوط کرنے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے۔ تین دنوں پر مشتمل اس کانفرنس میں علمی و فکری مکالمے کے ساتھ ساتھ مشاعرہ، شامِ غزل اور ہیومر باز جیسے ثقافتی پروگرام بھی شامل ہیں، جو اردو کی ہمہ جہتی روح کی نمائندگی کرتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ کانفرنس میں بزرگ دانشوروں کے ساتھ نئی نسل، خواتین قلم کاروں اور نوجوان مقالہ نگاروں کو بھی بھرپور موقع دیا گیا ہے، جو اردو کے مستقبل کے لیے ایک حوصلہ افزا اشارہ ہے۔یہ عالمی کانفرنس محض ہندوستان تک محدود نہیں، بلکہ اس میں برطانیہ، سویڈن، فرانس، ماریشس، جاپان، مصر، قطر سمیت کئی ممالک سے قریب 90 ممتاز دانشوروں کی شرکت اردو کی بین الاقوامی قبولیت اور اس کی زندہ روایت کا ثبوت ہے۔ یہ حقیقت بھی قابلِ ذکر ہے کہ قومی کونسل نے اس کانفرنس کے ذریعے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے وژن کو اردو زبان میں آگے بڑھانے کی عملی راہ ہموار کی ہے۔افتتاحی اجلاس میں موجود اردو، ہندی اور انگریزی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شمس اقبال نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ کانفرنس کثیر لسانی ہندوستان میں اردو زبان و تہذیب کی مضبوط نمائندگی کا ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ ان کا یہ طرزِ عمل اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ زبانیں نعروں سے نہیں بلکہ خاموش، مسلسل اور مخلصانہ محنت سے زندہ رہتی ہیں۔عالمی اردو کانفرنس 2026 دراصل اس بات کی روشن مثال ہے کہ اگر نیت صاف ہو اور سمت درست، تو اردو آج بھی عالمی سطح پر نہ صرف سنی جا سکتی ہے بلکہ سمجھی اور اپنائی بھی جا سکتی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist