سید پرویز قیصر
آسڑیلیا کی ٹیم ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں سپر آٹھ مرحلہ میں پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف نارتھ ساونڈ کے سر ووین رچرڈس اسٹیڈیم میں جمعہ (21 جون) کوکھیلے گی۔ آسڑیلیا نے گروپ بی میں پہلا مقام حاصل کرنے کے بعد سپر آٹھ میں جگہ بنائی ہے جبکہ بنگلہ دیش گروپ ڈی میں دوسرا مقام حاصل کرنے کے بعد آخری آٹھ ٹیموں میں شامل ہوئی ہے۔
ٓٓآسڑیلیا اور بنگلہ دیش کے مابین ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں ہونے والا یہ چھٹا اور کل ملاکر گیارہواں ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ ہوگا۔ آسڑیلیا نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں سبھی پانچ میچ جیتے ہیں جبکہ وہ دس میں سے چھ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ بنگلہ دیش نے چار ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں جیت درج کی ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین آخری ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ4 نومبر2021کو دوبئی میں کھیلا گیا تھا جس میں آسڑیلیا نے آٹھ وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش ن کے سبھی کھلاڑی 15 اوور میں73 رن بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔ شمیم حسین نے سب سے زیادہ19 رن بنائے تھے۔انہوں 24 منٹ میں18 بالوں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے یہ رن بنائے تھے ۔ آسڑیلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے4 اوور میں19 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ آسڑیلیا نے 6.2 اوور میںدو وکٹ پر 78 رن بناکر میچ آٹھ وکٹ سے جیتا تھا۔ ایرون ٖفنچ نے27 منٹ میں20 بالوں پر دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے40 رن بنائے تھے۔ مین آف دی میچ ایوارڈ ایڈم زمپا کو ملا تھا۔
آسڑیلیا کا بنگلہ دیش کے خلاف سب سے بڑا اسکور17.3اوور میںتین وکٹ پر 158 رن ہے جو اس نے ڈھاکہ میں یکم اپریل 2014 کو بنایا تھا۔ بنگلور میں21 مارچ2016 کو بنگلہ دیش نے20 اوور میں پانچ وکٹ پر 156 رن بنائے تھے جو اس کا آسڑیلیا کے خلاف ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور ہے ۔
بنگلہ دیش کے سبھی کھلاڑی دوبئی ں4 نومبر2021کو ہوئے میچ میں15 اوور میں73 رن بناکر آوٹ ہوگئے تھے جواس کا آسڑیلیا کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔آسڑیلیا کا بنگلہ دیش کے خلاف سب سے کم اسکور13.4 اوور میں 62 رن ہے جو اس نے میر پور، ڈھاکہ میں 9 اگست 2021کو بنایا تھا۔
متھیو ہیڈن نے 16 ستمبر2007کو کیپ ٹاون میں کھیلے گئے میچ میں48 بالوں پر نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 73 رن بنائے تھے جو آسڑیلیا کی جانب سے بنگلہ دیش کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے یہ ریکارڈ ثاقب الحسن کے پاس ہے جنہوں نے ڈھاکہ میں یکم اپریل 2014کو52 بالوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے66 رن بنائے تھے۔
آسڑیلیا کی جانب سے بنگلہ دیش کے خلاف سب سے اچھی بالنگ کا ریکارڈ ایڈم زمپا کے پاس ہے۔ اس لیگ بریک گگلی بالرنے دوبئی میں4 نومبر 2021 کو ہوئے میچ میں چار اوور میں19 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔بنگلہ دیش کی جانب سے آسڑیلیا کے خلاف سب سے اچھی بالنگ کا ریکارڈ ثا قب الحسن کے پاس ہے جنہوں نے میر پور، ڈھاکہ میں9 اگست2021 کو ہوئے میچ میں چار اوور میں نورن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔