آگرمالوا،: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج دیر شام مدھیہ پردیش کے آگرمالوا ضلع سے راجستھان کی سرحد میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش اور راجستھان کے ہزاروں کارکنان اور پارٹی لیڈران موجود تھے ۔مسٹر گاندھی کی یاترا مدھیہ پردیش کی سرحد پر واقع چاولی گاؤں سے راجستھان میں داخل ہوئی۔ یہ یاترا 23 نومبر کو مہاراشٹر کی سرحد سے مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع میں داخل ہوئی تھی۔ یہ یاترا ریاست میں بارہ دنوں تک چلی۔قبل ازیں مسٹر گاندھی کی پد یاترا آج صبح آگرمالوا ضلع کے لالہ کھیڑی کے نزدیک اناپورنا ڈھابہ سے شروع ہوئی اور صبح تقریباً دس بجے سویتکلا پہنچی۔ صبح کا یاترا وقفہ یہیں رہا۔ اس جگہ سے پدا یاترا دوپہر 3:30بجے دوبارہ شروع ہوئی اور شام کے قریب 6:30بجے ڈونگرگاؤں میں پیپلیشور بالاجی مندر کے نزدیک پہنچی۔ اس جگہ سے یاترا کانگریس کی حکومت والی ریاست راجستھان میں داخل ہوئی۔مسٹر گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا تقریباً تین ماہ قبل کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی۔ یہ یاترا 23نومبر کو برہان پور ضلع میں مدھیہ پردیش سے مہاراشٹر میں داخل ہوئی تھی۔ اس کے بعد مسٹر گاندھی بارہ دنوں میں برہان پور، کھنڈوا، کھرگون، اندور، اجین سے ہوتے ہوئے آگرمالوا ضلع پہنچے ۔ مسٹر گاندھی کی یاترا جموں و کشمیر پہنچ کر ختم ہو جائے گی۔ وہ اب تک دو ہزار کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کر چکے ہیں۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی کنیا کماری سے شروع ہوکر آج کوٹہ ڈویژن میں پہنچ رہی بھارت جوڑو یاترا میں سماج کے تمام طبقوں کے لوگ حصہ لے رہے ہیں اور اس یاترا میں کسی سیکورٹی وجہ سے ، اس میں شامل ہونے سے کسی کو کیسے روکا جا سکتا ہے۔ بھارت جوڑویاترا کی تشہیر کے سلسلے میں آئے اس یاترا کے قومی کوآرڈینیٹرکپل یادو اور راجستھان میں یاترا کے میڈیا انچارج دیواکر شاستری نے آج کوٹہ میں صحافیوں سے ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ آخر کسی کو سیکورٹی وجوہات کے علاوہ اس یاترا میں شرکت سے کیسے روکا جا سکتا ہے ۔ ان سے ہندوستانی فوج کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کرنے والی اداکارہ ریچا چڈھا کے اسی طرح کے ٹویٹ کی حمایت کرنے والی سوارا بھاسکر کے بھارت جوڑو یاترا سے جڑنے پر اٹھائے گئے سوال کے بارے میں پوچھنے پر مسٹر یادو نے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ یہ کوئی سیاسی یاترانہیں ہے ۔ جو بھی ہماری پالیسیوں سے اتفاق کرتا ہے، اگر وہ اس یاترا میں شامل ہونا چاہے تو شامل ہوسکتاہے۔
ایسے میں لوگ اس میں آ رہے ہیں۔ اس کے لیے ہماری طرف سے کسی کوبلایا نہیں جاتا ہے ۔ عوام ہے ، کسی کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لینے والوں کو تین زمروں میں تقسیم کر رکھا ہے ۔ پہلی قسم میں وہ مسافر شامل ہیں جو شروع سے آخر تک اس کے ساتھ ہوں گے ۔ انہیں ‘بھارت یاتری’ کہا گیا ہے ۔ دوسرے یاتری وہ ہیں، جیسے راجستھان میں 200 لوگوں کو انٹرویو لے کر شامل کیا گیا ہے ، یہ ریاستی مسافر ہیں۔ وہیں، جو ایک یا دو دن کے لیے اس میں شامل ہوتے ہیں وہ مہمان مسافر ہیں۔

کوٹہ: کنیا کماری سے کشمیر تک بھارت جوڑو یاترا پر نکلے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے راجستھان پہنچنے پر ان کے استقبال کیلئے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت سمیت کانگریس کے کئی سینئر لیڈرجھالاواڑ پہنچے اوران کا استقبال کیا۔مسٹر گہلوت سمیت کئی دوسرے سینئر لیڈر آج کوٹہ کے راستے جھالاواڑ پہنچے جہاں وہ چنوالی میں جھالاواڑ ضلع سے متصل مدھیہ پردیش کی سرحد پر بھارت جوڑو یاترا میں مسٹر راہل گاندھی کا استقبال کیا۔ مسٹرگہلوت اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ، کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور پارٹی لیڈر جے رام رمیش جے پور سے ایک خصوصی پرواز میں کوٹہ پہنچے جہاں شہری ترقی اور آٹونومس وزیر شانتی دھاریوال نے ان کا استقبال کیا اور ہوائی اڈے پر مختصر وقت کے اپنے قیام کے دوران مسٹر دھاریوال نے تمام لیڈروں کو مسٹر گاندھی کے راجستھان میں داخلے کے بعد یاترا کی تیاریوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد مسٹر گہلوت، مسٹر سنگھ، مسٹر وینوگوپال اور مسٹر جے رام رمیش ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جھالاوار پہنچے جہاں کانگریس کے سینئر لیڈروں سمیت پولیس اور انتظامی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ اور کئی دیگر وزراء اور سینئر لیڈر پہلے ہی جھالاوار پہنچ چکے ہیں۔ ان میں خوراک کے وزیر پرتاپ سنگھ کھاچریواس، ٹرانسپورٹ کے وزیر مملکت برجیندر سنگھ اولا، تکنیکی تعلیم کے وزیر مملکت سبھاش گرگ، کوآپریٹیو وزیر ادے لال انجانا، توانائی کے وزیر مملکت بھنور سنگھ بھاٹی، اعلیٰ تعلیم کے وزیر مملکت راجیندر یادو، وزیر مملکت برائے زرعی مارکیٹنگ مراری لال مینا، وپرا ویلفیئر بورڈ کے چیئرمین مہیش شرما، نسب تحفظ فروغ بورڈ کے چیئرمین رام سنگھ راؤ، راجستھان سیڈز کارپوریشن لمیٹڈ کے چیئرمین دھیرج گرجر، کیش کلا بورڈ کے چیئرمین مہیندر گہلوت، ریاستی اسپورٹس کونسل کے وائس چیئرمین ستویر چودھری، راجیہ سبھا ممبر نیرج ڈانگی وغیرہ شامل ہیں۔












