دیوبند (سماج نیوز سروس)5؍ ستمبر یوم اساتذہ کے موقع پر تعلیمی اداروں میں نہایت جوش وخروش کے ساتھ یوم اساتذہ منایا گیا اور یوم اساتذہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے شاندار ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔ تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں یوم اساتذہ کے موقع پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا ، پروگرام کے دوران طلبہ وطالبات نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے اور مختلف عنوانات سے گیت اور نغمے پیش کئے۔ بعد ازاں ادارہ کے پرنسپل جاوید مظہر اور منیجر سید اعجاز احمد نے یوم اساتذہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سال ہندوستان صدر جمہوریہ ڈاکٹر رادھا کرشنن کے یوم پیدائش کو یوم اساتذہ کے طور پر مناتے ہیں کیوں کہ ڈاکٹر رادھا کرشنن پیشہ سے استاذ تھے اور ان کی یہ خواہش تھی کہ ان کے یوم پیدائش کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جائے۔