• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مئی 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

حکومت کووڈ سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار: منڈاویہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 23, 2022
0 0
A A
حکومت کووڈ سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار: منڈاویہ
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی حکومت نے آج کہا کہ دنیا کے کچھ ممالک میں کووڈ انفیکشن کے بڑھتے معاملات اوربڑی تعداد میں ہونے والی اموات کی وجہ پیدا صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور ملک تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ منڈاویہ نے کووڈ وبا سے نمٹنے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں از خود بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں صحت کا بنیادی ڈھانچہ اچھا اور ضروری ادویات وآکسیجن اور دیگر سامان کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ اراکین کی وضاحتوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور وہ خود عالمی ادارہ صحت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ بین الاقوامی ہوائی اڈوں پربیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں سے دو فیصد کی اسکریننگ کی جارہی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو اسے لازمی بنایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام بڑے اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹس کام کر رہے ہیں اور ان کی نگرانی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ملک میں کووڈ انفیکشن کی شرح میں کمی آئی ہے ، روزانہ اوسطاً 153نئے کیسز سامنے آرہے ہیں، جبکہ دنیا میں یہ تعداد5 لاکھ87 ہزار ہے۔ جاپان، جنوبی کوریا، امریکہ، فرانس، یونان اور اٹلی جیسے ممالک میں کووڈ کے کیسز اور اموات کے اعدادوشمار میں اضافہ ہوا ہے۔ چین میں بھی کووڈ کے کیس اور اس سے ہونے والی اموات کے حوالے سے خبریں شائع ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے ریاستوں کو ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں ان سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کمیونٹی کی نگرانی بڑھانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے کہا گیا ہے ۔ ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مثبت کیسوں کی جینوم سیکوینسنگ کریں تاکہ وقت پر نئی اقسام کا پتہ لگایا جا سکے ۔ نئے سال کی تقریبات اور تہواروں کے پیش نظر ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووڈ پروٹوکول پر عمل کریں۔مسٹرمنڈاویہ نے کہا کہ ریاستوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ لوگوں کو کووڈ ویکسین کی احتیاطی خوراک پر زور دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام اراکین پارلیمنٹ سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کو اس بارے میں آگاہ کریں اور کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنے میں تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اب تک 220 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین دی جاچکی ہیں۔ ملک کی 90فیصد آبادی کو دونوں ویکسین مل چکی ہیں اور 22کروڑ سے زیادہ لوگوں کو احتیاطی خوراکیں دی گئی ہیں۔ مسٹرمنڈاویہ نے کہا کہ کووڈ کے مسئلہ پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان کے تین ممبران پارلیمنٹ کی طرف سے تشویش ظاہر کرنے کے بعد، انہوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی بھارت جوڑو یاترا میں کووڈ پروٹوکول پر عمل کریں اور اسے سیاسی چشمے سے نہیں دیکھا جانا چاہئے ۔واضح رہے کہ چین سمیت دنیا کے کئی حصوں میں تباہی مچانے والے کورونا کا سایہ ہندوستان پر بھی منڈلانے لگا ہے۔ چین میں تباہی پھیلانے والے کورونا کے اومیکرون ویرینٹ بی ایف.7 کے چار کیسز ملک میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران ملک بھر میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ نئی دہلی میں کورونا وائرس کے ایک مریض کی موت ہو گئی ہے۔وہیں جاپان میں بھی حالات فکر انگیز ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں کورونا سے متاثر کئی بچوں کی موت ہو گئی ہے، یعنی بچوں کی ہلاکت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ’جاپان ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاپان میں بھی اومیکرون ویریئنٹ کا ہی قہر دیکھا جا رہا ہے

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    مئی 3, 2026
    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    مئی 3, 2026
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist