• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مئی 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

پرگیہ سنگھ نے پھراُگلا زَہر!

مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 27, 2022
0 0
A A
پرگیہ سنگھ نے پھراُگلا زَہر!
Share on FacebookShare on Twitter

:سید مجاھد حسین
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی دو دن قبل دہلی کے لال قلعہ کے پس منظر سے ملک کے ’’جانبدار اور فرماں بردار‘‘ میڈیا گھرانوں کے اجلے چہروں سے نقاب نوچ رہے تھے ،اور بتا رہے تھے لوگوں کو کس طرح سے اندھیر میں رکھ کر نفرت کی کھائی میں دھکیلا جار ہاہے ،ان سے ہوشیار رہنا ضروری ہے ،ابھی اس کو دو دن بھی نہیں گزرے تھے کہ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کا ایک متنازع اور اشتعال انگیز بیان سامنے آیا ہے۔ انہوںنے کہا ہے کہ لوگ اپنے پاس ہتھیار رکھیں ۔قابل ذکر ہے کہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر ایک سچی’ قوم پرست‘ ہیں اور وہ اکثر اس طرح کے بیانات جاری کرتی رہتی ہیں جو ملک کو’ جوڑنے ‘اور ہندو مسلمان میں ’محبت ‘پیدا کرنے والے ہوتے ہیں! ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہوتا !۔بلکہ یوں کہاجائے کہ وہ تنہا نہیں ہیں بلکہ ان جیسے متعدد شدت پسند ایسے ہیںجووطن عزیز کو نفرت کے خانوں میں بانٹنے کا بیڑہ اٹھائے رہتے ہیں لیکن قانون کے شکنجے سے آزاد رہتے ہیں!۔ پرگیہ سنگھ ٹھا کربھی ان میں سے ایک ہیں !۔انہوں نے آج اپنے تازہ بیان میںکہا ہے کہ ’’ہندوئوں کو بھی ہتھیار اٹھانے کا حق ہے،جہاد کے خلاف سب تیار رہیں ‘‘ ۔کرناٹک کے ایک پروگرام میں ’’لوو جہاد‘‘ پر بولتے ہوئے ان کا کہناہے کہ ’’جو لوگ لو جہاد کرتے ہیں انہیں لو جہاد جیسا ہی جواب دینا چاہیے۔ اپنی بچیوں کو محفوظ رکھیں۔ اسلحہ گھر میں رکھیں، اگر نہیں تو سبزیاں کاٹنے کے لیے تیز دھار چھری رکھیں‘…ٹھاکر نے کہا کہ’’ ہمارے ہرشا کے ساتھ چھری سے چھیڑ چھاڑ کی گئی۔ ہمارے ہندو ہیروز، بی جے پی کے کارکنوں کو کاٹ لیا گیا ہے، اس لیے ہمیں بھی سبزیاں کاٹنے کیلئے چھریوں کو تیز رکھنا چاہیے، نہ جانے کب موقع آئے‘‘۔’’ اگر ہماری سبزیاں اچھی طرح کاٹی جائیں تو دشمنوں کے منہ اور سر بھی اچھی طرح کاٹے جائیں گے‘‘۔بہر کیف، شاید ممبر پارلیمنٹ آزاد ہیں وہ جو چاہے بول سکتی ہیں !انہیں کسی قانون کا خوف نہیں !۔ان کے آج کے اشتعال انگیز بیان سے ایک بار پھر سیاست گرم ہوگئی ہے ۔لیکن لوگ یہ سوال بھی کررہے ہیںکہ ملک کو کیا ایسے ہی لوگوں کی ضرورت ہے ،جو ملک توڑنے کی بات کرے ،ان کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں ہوتی؟ ایکشن ان لوگوں کیخلاف ہی کیوں ہوتا ہے جو ملک جوڑنے اور تعلیم کی بات کریں ،جو ملک کی نسل نو کو تہذیب سکھائیں ان کی کردار سازی کریں ،جو کسی کی اصلاح میںاپنے خیالات کا اظہار کر بیٹھے ،جو دھرموں کو جوڑنے اور بھائی چارہ کی بات کرے ؟۔اسکول کے بچوں کو ایسی نظم پڑھنے کہے جو کردار کو پاک و صاف کرنے والی ایک دعا کی شکل میں ہے؟لیکن وہ ایک مجرم ہوجاتا ہے ،یہ الٹی گنگا کیوں بہہ رہی ہے اور کوئی اس طرف توجہ دینے وال کیوں نہیں؟
بتا دیں کہ بریلی کے ایک اسکول میں کچھ دن پہلے صبح کی پریئر میں شاعر علامہ اقبال کی نظم ’’ لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری ،زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری‘‘پڑھوائے جانے پر اسکول ٹیچرکو گرفتار کر لیا گیا۔وشو ہندو پریشد کے لوگوں کی شکایت پر اسکول ٹیچر پر ایکشن ہوا اوران سے کہاگیا کہ وہ بچوں کو اسکول میں مذکورہ نظم پرئیر میںنہیں پڑھوائیں گے ۔اب اسکول ٹیچر کیخلاف ایف آئی آر درج ہو چکی ہے بلکہ انہیں گرفتار بھی کرلیا گیا ہے ،ان کے ساتھ اسکول کی پرنسپل پر بھی دعائیہ نظم پڑھوانے کیلئے مقدمہ درج کر لیاگیا ہے! ۔سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا ملک کو جوڑنے والے لوگوں کے حصہ میں جیل آئیگی اور اصل مجرم آزاد گھومیںگے؟بہر کیف، ایسا لگتا ہے کہ اب مرض اتنا بگڑ چکا ہے کہ وہ علاج سے بڑھ رہا ہے !نفرت روکے نہیں رک رہی ہے، راہل گاندھی نے دو دن قبل جو کچھ کہا ،کیا یہ اس کا جواب تھا،اس سوال کا جواب ملنامشکل ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    مئی 3, 2026
    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    مئی 3, 2026
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist