• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, فروری 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

متبادل رہائش کے بغیر انہدامی کارروائی غیر انسانی عمل، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہزاروں غریبوں کو دی بڑی راحت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

جمعیۃ علماء یوپی کے ناظم اعلیٰ کا عدالتی فیصلے پر اظہارِ اطمینان، صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی بے لوث قانونی جدوجہد پر خراج تحسین

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 26, 2026
0 0
A A
متبادل رہائش کے بغیر انہدامی کارروائی غیر انسانی عمل، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہزاروں غریبوں کو دی بڑی راحت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی
Share on FacebookShare on Twitter

کانپور،سماج نیوز سروس: ہلدوانی (اتراکھنڈ) کے بن بھول پورہ اور ریلوے کالونی کے پچاس ہزار سے زائد مکینوں کی بے دخلی کے معاملے میں سپریم کورٹ آف انڈیا کی جانب سے سنائے گئے حالیہ تاریخی فیصلے کا جمعیۃ علماء اترپردیش نے دلی خیرمقدم کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کا یہ واضح حکم کہ جب تک متاثرہ خاندانوں کی منظم اور باعزت بازآبادکاری کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا، کوئی انہدامی کارروائی نہیں کی جائے گی، ان ہزاروں غریب اور بے بس شہریوں کے لیے ایک بڑی راحت ہے جن کے سروں پر برسوں سے بے گھرہونے کی تلوار لٹک رہی تھی۔ اس اہم اور تاریخی پیش رفت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظم اعلیٰ مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ جمعیۃ علماء ہند کے صدر حضرت مولانا محمود اسعد مدنی کی دور اندیش قیادت اور مستقل قانونی جدوجہد کا عظیم ثمرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوری 2023 میں جب مقامی انتظامیہ طاقت کے نشے میں راتوں رات پوری بستی کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کرنے پر آمادہ تھی، تب جمعیۃ علماء ہند نے ہی سب سے پہلے مظلوموں کی آواز بن کر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اس ظالمانہ کارروائی پر فوری روک (Stay) لگوائی تھی۔ آج عدالت کی جانب سے دیا گیا یہ عبوری حکم نامہ دراصل اسی قانونی تسلسل، عزمِ صمیم اور محنتِ شاقہ کا نتیجہ ہے۔ مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے کہا کہ کسی بھی جمہوری ملک میں قانون کا مقصد معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقات کو کچلنا نہیں بلکہ انہیں تحفظ فراہم کرنا ہوتا ہے۔ کسی بھی مہذب اور آئینی نظام میں یہ ہرگز قابلِ قبول نہیں کہ دہائیوں سے آباد لوگوں کو متبادل رہائش فراہم کیے بغیر بے دخل کر دیا جائے۔ ریاست کی یہ اولین آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے حقِ رہائش کا تحفظ کرے۔ ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء یوپی نے سپریم کورٹ کے اس ہمدردانہ رویے کی بھی ستائش کی جس میں رمضان المبارک اور عید الفطر کے مقدس ایام کے پیش نظر رجسٹریشن کیمپ 19 مارچ کے بعد لگانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ روزے داروں کو اس کڑی دھوپ اور مشقت میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مولانا قاسمی نے کہا کہ عدالت کا یہ فیصلہ مذہبی جذبات اور انسانی ہمدردی کے احترام کی ایک بہترین مثال ہے اور اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انسانیت کو کسی بھی انتظامی یا توسیعی کارروائی پر فوقیت حاصل ہونی چاہیے۔ مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے ہلدوانی کے متاثرین کو یقین دلایا کہ جمعیۃ علماء اترپردیش، مرکزی قیادت کے شانہ بشانہ اس پوری جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں پردھان منتری آواس یوجنا (EWS) کے تحت لگائے جانے والے رجسٹریشن کیمپوں اور سرکاری سہولیات کے حصول کے ہر مرحلے میں جمعیۃ کے کارکنان مقامی سطح پر مکمل رہنمائی اور تعاون فراہم کریں گے، تاکہ معلومات کی کمی یا کسی دباؤ کی وجہ سے کوئی ایک بھی حق دار خاندان اپنے بنیادی حق سے محروم نہ رہ جائے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کا مشن صرف عدالت کے ایوانوں تک محدود نہیں ہے، بلکہ جب تک ہر ایک متاثرہ خاندان کو باعزت اور محفوظ متبادل رہائش نہیں مل جاتی، ہماری یہ پرامن اور آئینی جدوجہد سڑک سے لے کر سپریم کورٹ تک جاری رہے گی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ترقی یافتہ ہندوستان کا راستہ نوجوان شہریوں کے ذہنوں اور دلوں سے ہو کر گزرتا ہے

    ترقی یافتہ ہندوستان کا راستہ نوجوان شہریوں کے ذہنوں اور دلوں سے ہو کر گزرتا ہے

    فروری 27, 2026
    جنتَر منتر پر نوکری سے نکالے گئے ہزاروں ملازمین کے حق کی آواز اٹھائیں گے :کیجریوال

    جنتَر منتر پر نوکری سے نکالے گئے ہزاروں ملازمین کے حق کی آواز اٹھائیں گے :کیجریوال

    فروری 27, 2026
    ریاستی وزیر آشیش سود نےاگرسین کالج میں انڈین نالج ٹریڈیشن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اساتذہ کے وقار کو بتایا ضروری

    ریاستی وزیر آشیش سود نےاگرسین کالج میں انڈین نالج ٹریڈیشن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اساتذہ کے وقار کو بتایا ضروری

    فروری 27, 2026
    بل گیٹس کا ازدواجی زندگی کے دوران روسی خواتین سے تعلقات کا اعتراف

    بل گیٹس کا ازدواجی زندگی کے دوران روسی خواتین سے تعلقات کا اعتراف

    فروری 27, 2026
    ترقی یافتہ ہندوستان کا راستہ نوجوان شہریوں کے ذہنوں اور دلوں سے ہو کر گزرتا ہے

    ترقی یافتہ ہندوستان کا راستہ نوجوان شہریوں کے ذہنوں اور دلوں سے ہو کر گزرتا ہے

    فروری 27, 2026
    جنتَر منتر پر نوکری سے نکالے گئے ہزاروں ملازمین کے حق کی آواز اٹھائیں گے :کیجریوال

    جنتَر منتر پر نوکری سے نکالے گئے ہزاروں ملازمین کے حق کی آواز اٹھائیں گے :کیجریوال

    فروری 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist