• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اپریل 19, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم

دوہری شہریت کے معاملے میں راہل گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 18, 2026
0 0
A A
الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم
Share on FacebookShare on Twitter

لکھنؤ،  (یو این آئی)الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف دوہری شہریت سے متعلق الزامات کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے یہ حکم جمعہ کے روز ایک نچلی عدالت کے اس فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت کے دوران دیا جس نے ایف آئی آر درج کرنے کی استدعا مسترد کر دی تھی۔یہ معاملہ ان دعووں سے متعلق ہے کہ راہل گاندھی مبینہ طور پر غیر ملکی شہریت سے وابستہ ریکارڈز کے حامل رہے ہیں۔ 28 جنوری 2026 کو ایک خصوصی ایم پی-ایم ایل اے مجسٹریٹ عدالت نے رائے بریلی کے کوتوالی تھانے کو ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اب مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔جسٹس سبھاش ودیارتھی کی سربراہی میں بنچ نے اس معاملے کی تفصیل سے سماعت کی۔ سماعت کے دوران مرکزی وزارتِ داخلہ نے اس معاملے میں اپنا باضابطہ موقف پیش کیا۔ عدالت نے وزارت کے فارنرز ڈویژن کو تمام متعلقہ دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت دی، جو عدالت کے سامنے رکھے گئے۔ درخواست گزار وگنیش شیشر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایسے دستاویزی شواہد پیش کیے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ راہل گاندھی برطانیہ میں بطور ووٹر درج تھے اور انہوں نے وہاں کے انتخابات میں حصہ لیا ہو سکتا ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ یہ معاملہ قومی سلامتی اور شہریت سے متعلق سنگین خدشات کا حامل ہے۔ ہائی کورٹ کے اس حکم کے بعد آنے والے ہفتوں میں مزید قانونی کارروائی متوقع ہے۔دریں اثنا کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سے وابستہ ہتکِ عزت کے مقدمے میں جمعہ کے روزایم پی-ایم ایل اے عدالت میں اہم سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے مدعی فریق (شکایت گزار) کی جانب سے بار بار التوا مانگے جانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور مستقبل میں کسی بھی قسم کی نرمی نہ برتنے کی وارننگ دی ہے۔ عدالت نے اب اس معاملے کی اگلی سماعت کے لیے 22 اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے۔راہل گاندھی کے وکیل کاشی شکلا نے بتایا کہ جمعہ کو عدالت میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 311 کے تحت داخل کی گئی ایک درخواست پر بحث ہونی تھی۔ تاہم، مدعی فریق کے وکیل نے ایک بار پھر سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی، جسے عدالت نے اس شرط پر قبول کر لیا کہ یہ آخری موقع ہے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ مدعی فریق پچھلی کئی تاریخوں سے مسلسل التوا مانگ رہا ہے جس کی وجہ سے مقدمے کی کارروائی آگے نہیں بڑھ پا رہی۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگر اگلی تاریخ پر مدعی فریق بحث کے لیے حاضر نہیں ہوتا ہے تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔اس سے قبل 28 مارچ کو ہونے والی سماعت میں مدعی فریق کے وکیل سنتوش پانڈے نے راہل گاندھی کی آواز کے نمونے کی جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ راہول گاندھی کی آواز کا نمونہ لے کر اسے عدالت میں جمع کرائی گئی سی ڈی سے فارنسک لیب میں میچ کرایا جائے۔ راہل گاندھی کے وکلاء نے اس مطالبے پر سخت اعتراض درج کرایا ہے۔ بی جے پی لیڈر وجے مشرا نے اکتوبر 2018 میں راہل گاندھی کے خلاف یہ ہتکِ عزت کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ راہل گاندھی نے 20 فروری 2024 کو عدالت میں خود سپردگی کی تھی، جس کے بعد انہیں 25-25 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت مل گئی تھی۔26 جولائی 2024 کو راہل گاندھی نے عدالت میں حاضر ہو کر اپنا بیان قلمبند کرایا تھا، جس میں انہوں نے خود کو بے قصور قرار دیتے ہوئے اس کیس کو سیاسی سازش قرار دیا تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس مجلس عاملہ میں یوسی سی کے خلاف جد وجہد کا اعلان

    جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس مجلس عاملہ میں یوسی سی کے خلاف جد وجہد کا اعلان

    اپریل 18, 2026
    خواتین کے ریزرویشن پر تعطل،آئینی ترمیمی بل منظور نہ ہو سکا

    خواتین کے ریزرویشن پر تعطل،آئینی ترمیمی بل منظور نہ ہو سکا

    اپریل 18, 2026
    ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان

    ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان

    اپریل 18, 2026
    حج 2026   کیلئے ہندوستانی عازمین کا پہلا دستہ آج روانہ

    حج 2026 کیلئے ہندوستانی عازمین کا پہلا دستہ آج روانہ

    اپریل 18, 2026
    جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس مجلس عاملہ میں یوسی سی کے خلاف جد وجہد کا اعلان

    جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس مجلس عاملہ میں یوسی سی کے خلاف جد وجہد کا اعلان

    اپریل 18, 2026
    خواتین کے ریزرویشن پر تعطل،آئینی ترمیمی بل منظور نہ ہو سکا

    خواتین کے ریزرویشن پر تعطل،آئینی ترمیمی بل منظور نہ ہو سکا

    اپریل 18, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist