• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, اپریل 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مشاعرہ یاد طاہر فراز !معماران علم و ادب کو لگا دھچکا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 21, 2026
0 0
A A
مشاعرہ یاد طاہر فراز !معماران علم و ادب کو لگا دھچکا
Share on FacebookShare on Twitter

صدام حسین فیضی
رام پور،سماج نیوز سروس : رام پور میں برسوں بعد ایک آل انڈیا مشاعرہ بنام یاد طاہر فراز منعقد ہوا۔اس مشاعرہ میں شاعروں نے جو علم و ادب، پیارومحبت اور ثقافت کاماحول بنانے کی کوشش کی اس سے کہیں زیادہ علمی و ادبی دنیا کو چند لوگوں کی سازش سے خسارہ بھی ہوا۔جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔تعلیم تربیت ویلفیئر سوسائٹی کی زیر اہتمام اس مشاعرہ میں مہمان خصوصی کے طور پر عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ موجود رہے‌۔جب کہ خوشنودی افسران کے لئے جن منڈل بھر اور ضلع کے اعلی افسران کو اس مشاعرہ میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھاان میں سے ایک بھی افسر نے یہاں آنا مناسب نہیں سمجھا۔نظامت کا فریضہ ابرار کاشف نے بحسن و خوبی انجام دیا۔ نعیم خاں نے نعت پاک سے باقاعدہ اس مشاعرہ کا آغاز کیا۔بعد از اس مشاعرہ میں پاپولر میرٹھی، اظہر عنایتی، شہزادہ گلریز، چرن سنگھ بشر، ابرار کاشف،عقیل نعمانی، بلال سہارن پوری،منان فراز، چرن شرما،نکہت امروہوی , رک ادا شکیل غوث ڈاکٹر جاوید نسیمی،نعیم نجمی،ضیا عنایتی،افتخار ساحل نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔آخر میں کنوینر فیصل لالہ اور طارف نیازی نے مشترکہ طور پر سبھی کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ اس مشاعرہ کے وہ انتظامی افسران جن کو مہمان بناکر مدعو کیا گیا نہ ہی وہ آسکے اور نہ ہی وہ شعراء کرام جن کے نام پر عوام کو اکھٹا کرنے کی گمراہ کن ادبی سازش کی گئ تھی وہ بھی شامل مشاعرہ نہیں ہوسکے ۔ان میں خصوصاََ وسیم بریلوی،جوہر کان پوری،شبینہ ادیب،طالب رام پوری،عزم شاکری قابلِ ذکر ہیں۔اس مشاعرہ کو عام آدمی پارٹی کامزاحیہ پروگرام مانا جارہاتھا۔ اس لئے افسران اور شعراء نے اس میں شریک ہونا اپنی شایان شان نہیں سمجھا جب کہ رام پور کے دو نابالغ شاعر مشاعرہ میں کلام پیش کرنے کے لئےبےچین تھے۔یہاں تک کہ ایک تو مراسلہ نگاری تک کرنے لگے تھے۔ مگر چوں کہ جن ہاتھوں میں مشاعرہ کرانے کی کمان تھی وہ نہیں چاہتے تھے کہ نابالغ شاعر مشاعرہ میں کلام پیش کرکے اپنے بالغ ہونے کا ثبوت پیش کریں۔یاد رکھیں یہ کوئ مشاعرہ نہیں صرف رام پور کے سینئر شعراء کی تذلیل کرنے کا ایک پروگرام تھاجس میں کہیں پر نگاہیں کہیں پر نشانہ کے مصداق عام آدمی پارٹی نے اپنی تنگ سوچ کا دائرہ وسیع کرکے ادبی گھرانوں سے اپنی مقبولیت کو ایک چادر میں لپیٹ کر کونے میں ڈال دیا۔اس مشاعرہ سے ایک بات یہ بھی سامنے آئ جن شاعروں کی برسوں سے طاہر فراز سے دوستی اور رقبت تھی ان کو بھی اس مشاعرہ سے دور رکھاگیا ان میں عبدالوہاب سخن،عبد اللہ خالد،حسان آفندی،ممتاز عرشی،محی الدین گلفام،مظہر رام پوری،آزر نعمانی،ظہیر رحمتی،عدنان ضیائی قابلِ ذکر ہیں۔خاص بات یہ بھی رہی کہ اس مشاعرہ کے دعوت نامے ہندی میں شائع ہوئےیہی اردو سے سچی محبت تھی جس کے لئے تعلیم تربیت پارٹی اردو کے نکلنے والے جنازہ پر نادم و پشیمان ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پاکستان کا اشارہ: ایران مذاکرات میں شرکت کرے گا

    پاکستان کا اشارہ: ایران مذاکرات میں شرکت کرے گا

    اپریل 21, 2026
    ہریانہ میں ریزرویشن ترقی کے قوانین میں ترمیم

    ہریانہ میں ریزرویشن ترقی کے قوانین میں ترمیم

    اپریل 21, 2026
    مشرق وسطی میں اسرائیلی اور امریکی جنگوں کے اصل مقاصد کیا ہیں

    مشرق وسطی میں اسرائیلی اور امریکی جنگوں کے اصل مقاصد کیا ہیں

    اپریل 21, 2026
    حج 1447ھ: عازمینِ حج کے قافلوں کی روانگی، اور سعودی عرب کی بے مثال تیاریاں

    حج 1447ھ: عازمینِ حج کے قافلوں کی روانگی، اور سعودی عرب کی بے مثال تیاریاں

    اپریل 21, 2026
    پاکستان کا اشارہ: ایران مذاکرات میں شرکت کرے گا

    پاکستان کا اشارہ: ایران مذاکرات میں شرکت کرے گا

    اپریل 21, 2026
    ہریانہ میں ریزرویشن ترقی کے قوانین میں ترمیم

    ہریانہ میں ریزرویشن ترقی کے قوانین میں ترمیم

    اپریل 21, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist