• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

مسجد میں خودکش بم دھماکہ ،93 افراد شہید، 221 زخمی

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 31, 2023
0 0
A A
مسجد میں خودکش بم دھماکہ ،93 افراد شہید، 221 زخمی
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد:صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاورمیں پولیس لائنز کے علاقے میں واقع مسجد کے اندر ہونے والے بم دھماکے میں 93 افراد شہید اور 221 زخمی ہو گئے ہیں۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔دھماکا سوموار کی دوپہرایک بج کر 40 منٹ پر اس وقت ہوا جب نمازِظہرادا کی جا رہی تھی۔دھماکے کے فوری بعد پولیس، فوج اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار مسجد میں پہنچ گئے اور انھوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ٹیلی ویژن چینلوں پر چلنے والے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ مسجد کی منہدم دیوار کے ارد گرد جمع ہورہے ہیں۔ بم دھماکے کے بعد پشاور کے ریڈ زون کی طرف جانے والی سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔اس علاقے میں میں گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ، کور ہیڈ کوارٹرز اور اہم دفاعی تنصیبات شامل ہیں۔مسجد کے اندر300 سے افراد نمازادا کر رہے تھے جب بمبار نے دھماکاخیز جیکٹ کو دھماکے سے اڑایا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی کارکنوں نے مسجد کے احاطے سے ملبے کے ڈھیر ہٹانے کی کوشش کی تاکہ ملبے تلے دبے نمازیوں تک رسائی حاصل کی جاسکے۔ایک پولیس افسرصدیق خان نے بتایا کہ متعدد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ان میں مسجد پیش امام نورالامین بھی شامل ہیں۔ان کے بہ قول حملہ آور نے نمازیوں کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑایا تھا۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) کے ترجمان محمد عاصم نے بھی ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔کمشنرپشاور ریاض محسود نے بتایا ہے کہ مسجد کے اندر ریسکیو آپریشن جاری ہے کیونکہ متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ دھماکے کے بعد شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں۔پشاور کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) محمد اعجاز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے بعد مسجد کی چھت گرگئی تھی اورکئی جوان اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور امدادی کارکن انھیں باہر نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ مسجد کا مرکزی ہال دھماکے کے نتیجے میں منہدم ہوگیا ہے۔اس میں 250 سے 300 افراد کے بیک وقت نمازادا کرنے کی گنجائش تھی لیکن باقی عمارت اب بھی برقرار ہے۔دھماکے کی نوعیت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ دھماکاخیزمواد کی بو کا پتا چلا ہے لیکن اس بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔انھوں نے مزید بتایا کہ دھماکے کے وقت علاقے میں 300 سے 400 کے درمیان پولیس اہلکار موجود تھے۔ سی سی پی او نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واضح ہے کہ سکیورٹی میں کوتاہی ہوئی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ لاشوں اور زخمیوں کولیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔کے پی کے گورنرحاجی غلام علی نے دھماکے کی مذمت کی ہےاور پشاور کے لوگوں سے زخمیوں کے لیے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی ہے۔سابق صوبائی وزیراعلیٰ محمود خان نے پشاور اور ملحقہ علاقوں میں پی ٹی آئی کارکنوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ایل آر ایچ پہنچ کر متاثرین کو خون کاعطیہ دیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ دھماکے میں زخمیوں کو خصوصاً او نیگیٹو بلڈ گروپ کے لیے خون کا عطیہ دیں۔انھوں نے قوم پر بھی زور دیا کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے ایل آر ایچ پہنچیں اور قیمتی جانوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔بم دھماکے میں شہید اورزخمیوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار تھے۔ یہ واضح نہیں ہواکہ بمبار دیواروں سے بنے اس کمپاؤنڈ میں کیسے داخل ہوا، جہاں شمال مغربی شہر پشاور کا پولیس ہیڈ کوارٹر ہے اور یہ خود دیگر سرکاری عمارتوں کے ساتھ ہائی سکیورٹی زون میں واقع ہے۔وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسجد میں بم دھماکے کے بعد پشاور کا دورہ کیا ہے جہاں انھیں دھماکے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعظم کو کورکمانڈر پشاور کی جانب سے بریفنگ دی گئی جبکہ صوبائی پولیس چیف نے دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کی۔وزیراعظم کو دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دکھائی گئی۔بعد ازاں انھوں نے ایل آر ایچ کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’میں ابھی پشاور سے واپس آیا ہوں۔ نسانی المیے کا پیمانہ ناقابل تصور ہے۔یہ پاکستان پر کسی حملے سے کم نہیں ہے۔ قوم گہرے رنج و غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی ہماری قومی سلامتی کا سب سے بڑا چیلنج ہے‘‘۔ انھوں نے کہا کہ ’’سوگوار خاندانوں کے دکھ کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا لیکن میں ان سے دلی تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ آج کے گھناؤنے واقعے کے ذمہ داروں کے لیے میرا پیغام یہ ہے کہ آپ ہمارے لوگوں کے عزم کوتوڑ نہیں سکتے‘‘۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist