• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, جولائی 12, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

پانچ روزہ ادبی اجتما ع’’نئے پرانے چراغ‘‘ جاری

علمائے کرام کی اردو خدمات کو اردو والوں نے بہت ہی کم سراہا : پر وفیسر شریف حسین قاسمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 19, 2023
0 0
A A
پانچ روزہ ادبی اجتما ع’’نئے پرانے چراغ‘‘ جاری
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی۔
اردو کا یہ سب سے بڑا ادبی اجتماع ہے جو ستائیس سال سے لگاتار منعقد ہورہا ہے اس کے دوسرے دن کے تین اجلاس جامعہ کے سی آئی ٹی میں منعقد ہوئے ۔ پہلا اجلاس تحقیقی و تنقیدی اجلاس پر مشتمل  تھا ، جس کی صدرا ت پرو فیسر شریف حسین قاسمی ، پرو فیسر معین الدین جینا بڑے اور پر وفیسر کوثر مظہری نے کی ۔ صدارتی خطاب میں پروفیسر شریف حسین قاسمی نے کہا کہ اردو کے ارتقائی دور میں جو کچھ بھی کہا گیا وہ فارسی کا عکس نظر آتا ہے ۔ غزل پر گفتگو کرتے ہوئے شمس قیس رازی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غزل آدمی بالقصد نہیں کہہ سکتا او نہ ہی یہ ہر وقت کہی جاسکتی ہے ، بمقابلہ دیگراصناف سخن کے کہ وہ بالقصد کہی جاسکتی ہیں ۔غزل میں ایک ایسا جذبہ اور کیفیت طاری ہوتی ہے کہ ایسے میں اس کے منھ سے کچھ نکلتا ہے وہ غزل ہوتی ہے ۔ اصول و قواعد تو بعد والوں کے لیے ہیں ۔ تراجم پرگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کی اردو خدمات کو اردو والوں نے بہت ہی کم سراہا ہے ۔ پروفیسر معین الدین جینا بڑے نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ اردو اکادمی ،دہلی کاپرواگرام’ نئے پرانے چراغ ‘ مجھے بہت ہی عزیز ہے ، کیونکہ اس پروگرام میں ہم نئے ذہنوں سے واقف ہوتے ہیں اور نیا ذہن ہمیشہ پرانے ذہن سے آگے کا سوچتا ہے اور اس میں یہ اہم ہوتا ہے کہ نیا ذہن پرانے ذہن سے کیا لے رہا ہے اور کیا رد کررہا ہے ۔پروفیسر کوثر مظہری نے اپنے خطاب میں نئے لکھنے والے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی نیا لکھنے میں اس بات کو ملحوظ رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ کون سا زاویہ ہے جس پر گفتگو نہیں ہوئی ہے اس لیے کسی بھی شخصیت کے ایک گوشہ پر مکمل گفتگوکرنی چاہیے ۔ مزید انھوں نے کہا کہ طلبہ کو ہرجملے کے معنوی سیاق پر غور کرنا چاہیے ۔ میر ؔپر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرؔ کے قد کو بڑھا نے میں نوے فیصد کارنا مہ فاروقی صاحب کا ہے ۔
اس  اجلاس میں سیف الرحمن نے ’’کربل کتھا کی نثر‘‘، حفیظ الرحمن نے’’قدیم اردو نثر میں تراجم قرآن کے اسالیب‘ ‘ ، محمد تسنیم عابدنے’ ’ میر ؔکی شاعری میں خمریات ‘‘ ، محترمہ میسرہ اختر نے ’’ احمد فراز کی غزلیہ شاعری ایک تعارف ‘‘،ندیم علی نے ،، مخمور سعیدی شخصیت اور شاعر ی‘‘، محفوظ خاں نے ’’ ترقی پسند تحریک اور اردو غزل ‘‘ ، اسداللہ نے ’’ میر تقی میرؔ کی غزلیہ شاعری میں تصور ِعشق‘‘، محترمہ عظمیٰ نے ’ ’ زبیر رضوی کی نظم نگاری‘ ‘ اور کلیم احمد نے ’’یعقوب یاور کی نظم نگاری‘‘ کے عنوان سے مقالات پیش کیے ۔ اس  اجلاس کی نظامت ڈاکٹر امیر حمزہ نے کی ۔
ظہرانے کے بعد اس پانچ روزہ پروگرام کا پہلا تخلیقی اجلاس منعقد ہوا ، جس کی صدارت مشہور صحافی سہیل انجم ، افسانہ نگار خورشید اکرم اورڈاکٹر عبدالنصیب خاں نے کی ۔کہانی کے فن پر گفتگو کرتے ہوئے خورشید اکرم نے کہا کہ کہانی کا لمبا عرصہ نہیں ہوتا ہے بلکہ یہ منٹوں اور گھنٹو ں پر محیط ہوتی ہے ۔ اردو کے چار بڑے افسانہ نگاروں نے دیگر زبانوں کی کہانیوں کا مزاج بھی بدلا ہے ۔ مزید انہوںنے کہا کہ کہانیوں میں زبان صرف بار برداری کا رول ادا کرتا ہے ، اس میں ش ق  جیسی اردو کی زیادہ گنجائش نہیں ہوتی ہے جبکہ دوسرے صدراجلاس سہیل انجم نے کہا کہ افسانوں میں تنوع اور خوبصورت زبان حیر ت میں ڈال رہی ہے کیونکہ موجودہ وقت میں سب سے زیادہ زبان ہی خراب ہوئی ہے ۔تیسرے صدر محترم عبدالنصیب خاں نے کہا کہ افسانہ اب کوئی خاص صنف نہ ہوکر بہت سی اصناف کی عکاسی والا صنف ہوتا ہوا نظر آتا ہے ۔اس  اجلاس کی نظامت یو سف رضا نے کی ۔  اجلاس  میںڈاکٹر محمد نظام الدین نے ’’ناک ‘اورسودا ‘‘ ،ڈاکٹر غزالہ فاطمہنے  ’اس ہار کو کیا نام دوں ‘ ، ڈاکٹرذاکر فیضی نے’ ادھورا نروان ‘ ، ڈاکٹرنشاں زید ی نے’ بہت دیر کی مہرباں آتے آتے ‘، ڈاکٹرنشاط حسن نے ’ قدرت کا فیصلہ ‘ او رڈاکٹر امتیاز حمد علیمی نے ’موت کا جشن ‘ کے عنوان سے اپنے افسانے پیش کیے ۔
اس اجلاس میں بطور خاص پر وفیسر احمد محفوظ، پروفیسر شاہ عالم، ڈاکٹر جاوید حسن، ڈاکٹر عادل حیات،ڈاکٹر شہنواز فیاض ، ڈاکٹر نوشاد منظر ، ڈاکٹر راحین شمع ، ڈاکٹر خوشتر زریں ودیگر اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی ۔
دوسرے دن کا تیسرااجلا س محفل شعرو سخن کے عنوان سے انجینئرنگ فیکلٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس کی صدرات استاد شاعر وقار مانوی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مرزا عارف نے انجام دیے ۔
تصاویر: پہلے اجلاس میں دائیں : ڈاکٹر امیر احمزہ، پروفیسر کوثر مظہری، پروفیسر شریف حسین قاسمی اور پروفیسر معین الدین جینا بڑے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    کیا بہار کے مسلمانوں کو نتیش کمار سے علیحدگی کا اعلان کرنا ضروری ہے؟

    جولائی 11, 2025
    فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والی یو این کی تفتیش کار امریکی پابندیوں سے حیران

    فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والی یو این کی تفتیش کار امریکی پابندیوں سے حیران

    جولائی 11, 2025
    امریکی صدر کا یکم اگست سے کینیڈین مصنوعات پر 35 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان

    امریکی صدر کا یکم اگست سے کینیڈین مصنوعات پر 35 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان

    جولائی 11, 2025
    فلسطینی حامی احتجاجی رہنما نے ٹرمپ پر 20 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائرکردیا

    فلسطینی حامی احتجاجی رہنما نے ٹرمپ پر 20 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائرکردیا

    جولائی 11, 2025

    کیا بہار کے مسلمانوں کو نتیش کمار سے علیحدگی کا اعلان کرنا ضروری ہے؟

    جولائی 11, 2025
    فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والی یو این کی تفتیش کار امریکی پابندیوں سے حیران

    فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والی یو این کی تفتیش کار امریکی پابندیوں سے حیران

    جولائی 11, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist