• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جولائی 13, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی غالب سمینار جاری

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 23, 2023
0 0
A A
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی غالب سمینار جاری
Share on FacebookShare on Twitter

23 دسمبر 2023
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی غالب سمیناربعنوان ’غالب: راز حیات اور اضطراب آگہی‘ جاری ہے۔ ہفتے کے روز سمینار کے چار ادبی اجلاس منعقد ہوئے۔ پہلے اجلاس کی صدارت فارسی کے ممتاز دانشور پروفیسر چندر شیکھر نے فرمائی۔ صدارتی تقریر کے دوران انہوں نے کہاکہ غالب کے سلسلے میں بعض جملے اس طرح مشہور ہوگئے ہیں کہ ہم ان پر دوبارہ غور نہیں کرتے۔ مثلاً مغلوں نے ہندستان کو دوتحفے تاج محل اور اردو کی شکل میں دےے ہیں۔ اردومغلوں سے پہلے اپنا وجود رکھتی ہے۔ ضروری نہیں کہ اساتذہ کی کہی ہربات درست ہوہمیں ہر بیان کو تجزےے کے عمل سے گزارنا چاہےے۔ اس اجلاس میں ڈاکٹر نریش نے’ 1857کیوں چپ رہی زبان غالب‘، پروفیسر محمد غلام ربانی (بنگلہ دیش) نے ’غالب کی امن پسندی ان کے مکتوب کی روشنی میں‘، پروفیسر رضاعلی حبیبی(ایران) نے ’غالب شناسی در ایران‘ اور ڈاکٹر محمد اکمل نے ’غالب کی مقبولیت کی وجہ‘کے موضوع پر مقالات پیش کے۔ اس اجلاس کی نظامت ڈاکٹر شاہد اقبال نے فرمائی۔ دوسرے اجلاس کی صدارت ڈاکٹر سید تقی عابدی نے فرمائی۔ صدارتی خطاب میں انہوں نے کہاکہ غالب شعرمیں معنی کا خزانہ بھردیتے ہیں اور اس میں ایسا ایجاز پیدا کردیتے ہیں جو دوسرے شعراکے حصے میں نہیں آیا۔وہ عظمت انسان کے بہت قائل تھے۔ اس اجلاس میں پروفیسر شریف حسین قاسمی نے’غالب کی ایک منفرد فارسی غزل‘جناب امیر مہدی نے ’غالب: راز حیات اور اضطراب آگہی‘ ،ڈاکٹر معراج رعنانے ’غالب کی داخلیت: عدم سے وجود معنی تک‘ اور ڈاکٹر معید الرحمن نے ’کلام غالب میں غیرکی جلوہ گری‘ کے موضوع پر مقالات پیش کےے۔ اس اجلاس کی نظامت کا فریضہ ڈاکٹر شاداب تبسم نے اداکیا۔ تیسرے اجلاس کی صدارت پروفیسر ارتضیٰ کریم نے فرمائی۔اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے کہاکہ راز حیات ہی وجودکا سب سے بڑا اضطراب ہے اور اضطراب کے ہی بطن سے ہر تخلیق وجود میں آتی ہے۔ ہربڑے تخلیق کار کے یہاں آپ کو ایک اضطراب نظر آئے گا۔ آج کا یہ سمیناراسی مقصد سے ہے کہ ہم غالب کے اضطراب کی تفہیم کرسکیں۔اس اجلاس میں ڈاکٹر سید تقی عابدی نے غالب کی ترقی پسندی، پروفیسر اسلم جمشید پوری نے ’غالب کا تصور انسان‘ ،پروفیسر ابوبکر عباد نے ’غالب کاطرز حیات، کشمکش حیات اور اضطراب آگہی‘ اور ڈاکٹر الطاف انجم نے ’غالب اور نوآبادیاتی ادب‘ کے موضوع پر مقالات پیش کےے۔ اس اجلاس کی نظامت ڈاکٹر ابراہیم افسر نے فرمائی۔ چوتھے اجلاس کی صدارت پروفیسرمحمد کاظم نے فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے سمینار کا موضوع بہت دلچسپ ہے اس موضوع کی خوبی یہ ہے کہ ہم غالب کے تصور حیات اور ان کے اضطراب کو سمجھتے ہوئے اردو کے دیگر تخلیق کاروں کے فن کو اس آئینے میں دیکھ سکتے ہیں۔اس اجلاس میںڈاکٹر آصف علی عادل علی محمد(ماریشس) نے’غالب کا طرز احساس اور محسوسات کی بوقلمونی‘،ڈاکٹر تاشیانہ علی محمد(ماریشس) نے ’مرزا غالب کی طرز فکر‘اورڈاکٹرنصر جبیں نے’مرزاغالب اور انیسویں صدی کی عورت‘کے موضوع پرمقالات پیش کےے۔اس اجلاس کی نظامت ڈاکٹر امیر حمزہ نے فرمائی۔
سمینار کے بعد عالمی مشاعرہ منعقد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر سید تقی عابدی نے فرمائی اور جناب امیرمہدی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی۔ عالمی مشاعرہ میں ملک و بیرون ملک کے ممتاز شعرانے اپنا کلام پیش کیا ۔مشاعرہ کی نظامت جناب معین شاداب نے فرمائی۔سمینار کے بقیہ اجلاس24دسمبر کوصبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک ایوان غالب میں ہوں گے۔سمینار کے بعداردو ڈرامہ ’چوتھی کا جوڑا‘پیش کیا جائے گا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    جولائی 12, 2025
    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    جولائی 12, 2025

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist