نئی دہلی، سماج نیوز سروس:’عالمی یوم یو نانی ادویات‘ کے موقع پر آل انڈیا یو نانی طبی کا نگریس کی جانب سے نئی دہلی کے آئی ٹی او میں واقع راجیندر بھون میں قومی سمینار بعنوان’ طب یو نانی میں کیرئیر: ملک وبیرون ملک‘کاانعقاد کیا گیا ۔پروفیسر مشتاق احمد کی صدار ت میں منعقدپروگرام دو سیشن پر مشتمل تھا ۔ پہلے سیشن میں حکومت ہند کے تحت چلنے والا ادارہ این سی آئی ایس ایم کا ورکشاپ ہوا، جس میںمہمان خصوصی کے طور پرنیشنل کمیشن فور انڈین سسٹم میڈیسن( این سی آئی ایس ایم) کے صدرڈاکٹرویدیہ راکیش شرما نے شر کت کی ، جبکہ مہمان ذی وقار ڈاکٹر ویدڈی سی کٹوچ (سابق ایڈوائزر،وزارت آیوش، حکومت ہند)اورمہمان اعزازی کے طور پراین سی آئی سی ایم کے ممبران ڈاکٹر نارائن جادھو ،پروفیسر مظاہر عالم اور ڈاکٹر کجاری رہے ۔قبل ازیں پروگرام کے کنویرڈاکٹرسید احمد خان نے سبھی مہمانوں کا استقبال کیا اور فخر کے ساتھ بتایا کہ این سی آئی ایس ایم کے ممبران میں یونانی کے ماہرین بھی شامل ہوئے ہیں ، جو کہ بہت بڑی بات ہے،اس کیلئے یونانی طبی کا نگریس کی خدمات سنہرے حرفوں میں لکھے جانے کے قابل ہے ۔ اس دوران مہمانوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ڈیجیٹل ڈاکٹربنانے پر زور دے رہی ،لہذا ایس پی آر کے ذریعہ جسکارجسٹریشن لازمی ہے،ایسے میںماہرین کو رجسٹرڈ کرنا چاہئے اور ڈیجیٹل ڈاکٹر بننے کی طرف غور وفکر کر نی چاہئے،کیو نکہ اس میں رجسٹرڈ ہو نے کے بعد پوری دنیا کے مریض ڈیجیٹل ڈاکٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔وہیںاس بات پر اطمینان ظاہر کیاگیاکہ یونانی میڈیسن پہلے کے مقابلے میں کافی اضافہ ہواہے جو کہ خوش آئند بات ہے ۔دریں اثنا دسرا سیشن پروفیسر مشتاق احمد کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں مہمان خصوصی ہمالیہ ڈرگز کمپنی کے چیف ڈاکٹر سید محمد فاروق ،اور مہمان ذی وقار کی حیثیت سے پدم شری پروفیسراخترالواسع ، ڈاکٹر الحاج محمد پرویز میاں ودیگر نے شر کت کی ۔ اس موقع پر مہمانان کے دست مبارکہ سے ڈاکٹر محمد جلیس احمد،ڈاکٹر حبیب اللہ ، ڈاکٹر عزیر بقائی ، پروفیسر سید محمد عارف زیدی، پروفیسر محمد اخترصدیقی ، پروفیسر محمد احسن فاروقی،ڈاکٹر محمد محسن ، مولانا حکیم عبد الرزاق قاسمی قریشی ، ڈاکٹر نیلم قدوسی ، حکیم شکیل احمد شمسی ، پروفیسر عبد الناصرانصاری ،ڈاکٹر نسیم اختر خان ، ڈاکٹر پون بوس ، ڈاکٹر عظمی بانو، پروفیسر نفاست علی انصاری ، پروفیسر محمد علیم الدین ، ڈاکٹر نازش احتشام اعظمی ، ڈاکٹر منہاج الدین خا ن ، ڈاکٹر اسامہ اکرم ، ڈاکٹر نیاز احمد اعظمی ، ڈاکٹر شفیق احمد ،ڈاکٹر سید منصور ، ڈاکٹر نیاز الدین صدیقی ودیگر کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اختتام پر پروگرام کے روح رواںڈاکٹرسیداحمد خان نے سبھی مہمانوںکاشکریہ ادا کیا۔اس موقع پر کافی تعداد میں اہم شخصیات موجود تھیں۔