ارریہ، ( مشتاق احمد صدیقی ) ارریہ ضلع کا معروف و مشہور، تعلیمی و تربیتی اور CBSE سے ایفلیٹڈ ادارہ "السبیل اکیڈمی” میں ہر سال کی طرح امثال بھی سالانہ انعامی کھیل کود کا پروگرام ہو رہا ہے جس میں جہاں کے طلباء اور طالبات پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ سالانہ اسپورٹس 2025- 2024 کے تحت گزشتہ کل السمیل چیلن ٹروفی کرکٹ سیریز کے لیے دو میچ کھیلے گئے جس میں رائل کرکٹ ٹیم اور ٹائٹن کرکٹ ٹیم ایک ایک میچ جیت کر برابر رہی سیریز کا آخری اور فائنل میچ آج ابو الحسن کمپلیکس میں واقع کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ کل کے پہلے میچ میں السبیل روائل کے کپتان نثار احمد نے ٹاس جیت کر اپنے مد مقابل ٹیم ٹائٹن کرکٹ کلب کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کا فیصلہ صحیح ثابت ہوا، جب روائل کی پوری ٹیم صرف 44 رنوں پر ڈھیر ہو گئی، بیٹنگ کرتے ہوئے ٹائٹن کی ٹیم کے سلامی بلے باز کپتان نثار احمد اور ایان نے پاری کی شروعات کی اور دونوں کی شراکت میں 15 رنز بنے مگر ان دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی بقیہ کھلاڑی کچھ خاص نہیں کر سکے اور مقررہ اوورز سے قبل ہی پوری ٹیم صرف 43 رن بنا کر پویلین لوٹ گئی 44 رنوں کا تعاقب کرنے اتری روائل کی ٹیم صرف 26 رنز بنا کر تاش کے پتے کی طرح بکھر گئی اور 17 رنوں سے روائل کرکٹ ٹیم ہار گئی جبکہ دوسرے میچ میں رائل کرکٹ ٹیم کے کپتان نثار احمد نے تاس جیتا اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کا یہ فیصلہ صحیح ثابت ہوا مقررہ دس اوورز میں روائل کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے 8/ وکٹوں کے نقصان پر 54 رن بنائے اور اپنے مد مقابل ٹائٹن کرکٹ کلب کو جیتنے کے لیے 55 رنوں کا ہدف دیا۔55 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹائٹن کی ٹیم دوسرے میچ میں کچھ خاص نہ کر سکی اور پوری ٹیم 45 رن پر آؤٹ ہو گئی اور اس طرح دوسرا میچ السبیل روائل کرکٹ ٹیم نے 9/ رنوں سے جیت لیا اور دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت کر برابر پر رہیں سیریز کا آخری اور فائنل میچ آج ہفتہ کوکھیلا جائے گا، جو ٹیم آج جیتے گی اس ٹیم کا السبیل چیلنج ٹرافی پر قبضہ ہو جائے گا۔ دونوں میچ میں امپائرنگ کی ذمہ داری کو ارمان سرور اور شباب انور نے انجام دیا جبکہ اسکورنگ کے مشکل امور کو کاشف قمر اور ٹیچر منا کمار نے بحسن خوبی نبھایا۔سالانہ انعامی کھیل کود کے تحت کرکٹ کے علاوہ کل طالبات کی کبڈی کا مقابلہ ہوا جس میں ارم عارفہ کی ٹیم نے نہا روشن کی ٹیم کو دو ایک سے ہرا کر جیت درج کی۔ اس موقع پر اکیڈمی کے وائس پرنسپل مشتاق احمد صدیقی نے بتایا سالانہ انعامی اسپورٹس کے تحت چل رہے تمام کھیلوں کے فاتحین کو آئندہ منعقدہ سالانہ تقریب اور تقسیم انعامات پروگرام میں انعامات دیئے جائیں گے۔اس موقع پر تمام طلبہ اور طالبات سمیت یہاں کے اساتذہ میں وائس پرنسپل مشتاق احمد صدیقی،فاروق اعظم، پربھات کمار ٹھاکر، رضا الحق، ارمان سرور، عمر علی، رنجن کمار ورما،متھلیش کمار، مجیب الرحمن اور حضرت خان وغیرہ موجود تھے۔