• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 20, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

عراقچی کا ڈیووس کی دعوت کی منسوخی پر سخت رد عمل کا اظہار

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 21, 2026
0 0
A A
عراقچی کا ڈیووس کی دعوت کی منسوخی پر سخت رد عمل کا اظہار
Share on FacebookShare on Twitter

تہران،(یو این آئی) ایران میں حالیہ مظاہروں کے بعد سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والے ڈیووس سربراہ اجلاس کے لیے ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو دی گئی دعوت واپس لے لی گئی ہے۔ اس فیصلے پر رد عمل میں عراقچی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس فیصلے کے پیچھے اسرائیل ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے منگل کے روز ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا "ورلڈ اکنامک فورم نے اسرائیل اور اس کے ایجنٹوں اور امریکہ میں موجود حامیوں کے جھوٹ اور سیاسی دباؤ کی بنیاد پر ڈیووس میں میری شرکت منسوخ کردی ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران ہونے والا تشدد اور ہلاکتیں "موساد کی کھلی حمایت” سے ہوئی ہیں۔عراقچی نے مزید کہا "یہ ایک افسوس ناک تضاد ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل کشی اور 71 ہزار معصوم لوگوں کا قتل عام ورلڈ اکنامک فورم کو اسرائیلی حکام کی دعوت منسوخ کرنے پر مجبور نہ کر سکا۔ بلکہ اسرائیلی صدر نے جنوری 2024 میں ڈیووس کا دورہ جشنِ فتح کے انداز میں کیا تھا، جبکہ اس وقت انہیں غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی کے حوالے سے سوئٹزرلینڈ میں مجرمانہ الزامات کا سامنا تھا”۔ایرانی وزیر خارجہ نے ورلڈ اکنامک فورم پر زور دیا کہ وہ اپنے موقف میں تسلسل پیدا کرے کیونکہ "موجودہ دہرے معیار صرف اخلاقی پستی اور فکری دیوالیہ پن کو ظاہر کرتے ہیں”۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے اپنی بات ختم کی کہ "لوگوں کو سچ جاننے اور خود فیصلہ کرنے کا حق ہے”۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایران میں مظاہروں کے دوران ہونے والے تشدد کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔یہ رد عمل ورلڈ اکنامک فورم کی اس پوسٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران "جانوں کے المناک ضیاع” کی وجہ سے عراقچی کو پانچ روزہ ایونٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس سال ڈیووس کانفرنس ایک طرف واشنگٹن اور تہران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور دوسری طرف امریکی انتظامیہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کے درمیان گرین لینڈ اور یوکرین جیسے معاملات پر جاری تناؤ کے سائے میں منعقد ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ ایران میں گذشتہ دسمبر کے آخر میں معاشی حالات کے خلاف وسیع احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے تھے، جو بعد میں سیاسی مطالبات میں بدل گئے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے ایک ایرانی اہل کار کے حوالے سے بتایا تھا کہ ان پُر تشدد مظاہروں میں 5 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ تاہم عراقچی نے اس تعداد کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاکتیں سیکڑوں میں ہیں جو "دہشت گردوں کی دراندازی” کی وجہ سے ہوئیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس مجلس عاملہ میں یوسی سی کے خلاف جد وجہد کا اعلان

    جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس مجلس عاملہ میں یوسی سی کے خلاف جد وجہد کا اعلان

    اپریل 18, 2026
    خواتین کے ریزرویشن پر تعطل،آئینی ترمیمی بل منظور نہ ہو سکا

    خواتین کے ریزرویشن پر تعطل،آئینی ترمیمی بل منظور نہ ہو سکا

    اپریل 18, 2026
    ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان

    ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان

    اپریل 18, 2026
    حج 2026   کیلئے ہندوستانی عازمین کا پہلا دستہ آج روانہ

    حج 2026 کیلئے ہندوستانی عازمین کا پہلا دستہ آج روانہ

    اپریل 18, 2026
    جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس مجلس عاملہ میں یوسی سی کے خلاف جد وجہد کا اعلان

    جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس مجلس عاملہ میں یوسی سی کے خلاف جد وجہد کا اعلان

    اپریل 18, 2026
    خواتین کے ریزرویشن پر تعطل،آئینی ترمیمی بل منظور نہ ہو سکا

    خواتین کے ریزرویشن پر تعطل،آئینی ترمیمی بل منظور نہ ہو سکا

    اپریل 18, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist