بلند شہر، سماج نیوز سروس:قصبہ گلائو ٹھی کے گاؤں سنوٹہ میں بھارتیہ کسان یونین آل انڈیا کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی یونین کے قومی صدر کنور عابد علی ایڈوکیٹ تھے۔ قومی صدر کی سنوٹہ گائوں میں آمد پر درجنوں کارکنوں نے پھول مالائیں پہنا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ جس کے بعد قومی صدرکنور عابد علی ایڈووکیٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ کسان یونین آل انڈیا وہ تنظیم ہے جس نے کسانوں کے حقوق دلانے کا کام کیا ہے اور تنظیم کی اسی محنت اور ایمانداری کو دیکھتے ہوئے آج درجنوں لوگوں کو تنظیم میں شمولیت اختیار کرا تے ہوئے انھیں نئے ممبران کے طور پر حلف دلایا گیاہے۔نئے کارکنان میں قومی صدر نے عہدے تقسیم کرکے ان کی عزت افزائی کی۔ جس میںرنکو پہلوان کو ریاستی سکریٹری ،روندر چودہری کو ضلع صدر بلند شہر ،رابعہ ایڈووکیٹ کو شہر صدر خواتین سیل سکندر آباد اور وسیم احمد ایڈووکیٹ کو قومی سکریٹری منتخب کیا گیا ۔ نئے ممبران نے حلف لیتے ہوئے کہا کہ وہ پوری ایمانداری اورمحنت سے کا م کریں گے نیز کسانوں کے حق کی آواز کو بلند کر کے تنظیم کو مزید بلند یوں تک پہنچائیں گے ۔اس موقع پر دہلی صوبے کے صدر محمد آصف ،قومی صدر خواتین سیل روبینہ خان ،دیپک چودہری ،،مہدی حسن ،قومی ترجمان سنجے شرما ایڈووکیٹ، شیلیندر ایڈووکیٹ ،نعیم منظور بھاٹی ،عر فان ،ڈاکٹر تیمور وغیرہ کارکنان موجود تھے۔