سرینگر، : سرینگر شمارٹ پروجیکٹ کے تحت سرینگر کے مختلف علاقوں میں سائیکل پوائنٹ قائم کئے گئے جہاں سے نوجوان معمولی کرایہ پر سائیکل حاصل کرکے سرینگر کے مختلف علاقوں سے گھوم کر آسکتا ہے ۔ اس سلسلے میں سرینگر کے لال منڈی علاقے میں سائیکل پوائنٹ قائم کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سرینگر سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سرینگر کے کچھ علاقوں میں سائیکل پوائنٹس قائم کئے گئے جہاں کرایہ پر سائیکل دستیاب رکھیں گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں لا ل منڈی سرینگر علاقے میں دو سائیکل پوائنٹس قائم کئے گئے جہاں سے نوجوان سائیکل حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس سلسلے میں پروجیکٹ کے تحت سائیکل حاصل کرنے والے افراد کیلئے پہلے 30منٹ مفت ہونگے جس کے بعد ایک گھنٹہ کیلئے پانچ روپے کرایہ ادا کرنا پڑے گا جبکہ اس کے علاوہ اگر کوئی نوجوان اس سائیکل کو لیتا ہے تو ان کو اس حساب سے کرایہ دینا ہوگا ۔ سائیکل میں جی پی ایس سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے جس سے یہ پتہ چلے گا کہ سائیکل چلانے والے نے کتنے کلو میٹر سفر کیا ہے ۔ اس کے علاوہ ایک موبائیل ایپ بھی بنائی گئی ہے جس کے ذریعے سے سائیکل کو بوک کیا جا سکتا ہے ۔ سمارٹ سٹی منتظمین کا کہنا ہے کہ سرینگر شہر میں 100مقامات پر سائیکل پوئنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں وہ سائیکل کرایہ پر حاصل کر سکتے ہیں وہیں مقامی لوگوں نے ا س اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ ایک تو سائیکل چلانے سے انسانی صحت بھی تندوست رہے گی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ شہر سرینگر میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئیگی ۔ ایک مقامی شہری محمد رمضان نے کہا ’’ سرینگر سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سائیکل پوائٹس کے قیام سے ایک تو لوگوں کو سفر کرنے میں آسائش ہو گی اور ٹریفک کا دبائو بھی کم ہوگا جبکہ اس کے علاوہ انسان کی صحت بھی تندرست ہو گی ‘‘ ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ یہ ایک اہم اور خاص اقدام ہے جس سے شہر سرینگر کے لوگوں کی کافی آسائش ہو گی ۔