• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اپریل 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

اٹلی سے غزہ کیلئے امدادی سامان لے کر’حنظلہ‘ نامی کشتی روانہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 14, 2025
0 0
A A
اٹلی سے غزہ کیلئے امدادی سامان لے کر’حنظلہ‘ نامی کشتی روانہ
Share on FacebookShare on Twitter

روم(ہ س)۔اٹلی کی بندرگاہ سسلی سے انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے کارکنوں اور امدادی سامان کی حنظلہ” نامی کشتی غزہ کے لیے روانہ ہوئی جسے اسرائیلی فوج نے مسلسل ناکہ بندی کا نشانہ بنا رکھا ہے اور اقوام متحدہ کے مطابق وہاں قحط کا سامنا ہے۔اٹلی سے اتوار کے روز روانہ ہونے والی اس کشتی سے پہلے انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں اور کچھ امدادی سامان کے ساتھ کشتی پچھلے ماہ غزہ کی طرف روانہ ہوئی تھی۔ تاہم اس کشتی کے سواروں کو اسرائیلی فوج نے پہلے گرفتار کیا پھر جبری طور پر ‘ڈی پورٹ’ کر دیا اور انہیں غزہ کی طرف جانے سے روک دیا گیا تھا۔اب اتوار کے روز روانہ ہونے والی کشتی کا نام "حنظلہ” رکھا گیا ہے جو فریڈم فلوٹیلا اتحاد کی طرف سے روانہ کی گئی ہے اور اس نے دن کے تقریباً 12 بجے اپنے سفر کا آغاز کیا ہے۔ اس پر انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے 15 کارکن موجود ہیں۔کشتی کے بندرگاہ سے روانہ ہونے سے پہلے درجنوں جنگ مخالف کارکنان اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے لوگ کشتی کو الوداع کرنے کے لیے موجود تھے۔ انہوں نے فلسطین کا روایتی کیفیہ گلے میں حمائل کر رکھا تھا اور اٹلی کی بندرگاہ فلسطین کی آزادی کے نعروں سے گونج رہی تھی۔ناروے سے تعلق رکھنے والے والے ایک ٹرالر میں غزہ کے بچوں کے لیے خوراک، ادویات اور طبی آلات لائے گئے تھے۔ یہ کشتی بحر متوسط میں تقریباً ایک ہفتہ سفر کے بعد 1800 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور اس کے بعد غزہ کے ساحل پر پہنچے گی۔اسی سال ماہ مارچ کے شروع میں اسرائیلی فوج نے غزہ کی ناکہ بندی کر کے غزہ میں جانے والے ہر قسم کے امدادی سامان حتی کہ خوراک، پانی و ایندھن کی رسائی روک رکھی ہے۔ماہ مئی کے اواخر میں انتہائی محدود امدادی سامان اور خوراک عالمی برادری کے شور اور دباؤ کے بعد اسرائیلی فوج نے جانے کی اجازت دی ہے۔کشتی کے منتظمین کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ کشتی راستے میں جنوبی اٹلی کی بندرگاہ گیلی پولی میں رکے گی۔ جہاں سے فرانس سے تعلق رکھنے والے کچھ انسانی حقوق کارکنوں کے اس قافلے میں شامل ہونے کی توقع ہے۔یہ علامتی امدادی کشتی اور غزہ کے لیے آواز اٹھانے والے کارکنوں کی یہ روانگی میڈلین نامی ایک اور اسی نوعیت کے جہاز کے ڈیڑھ ماہ بعد روانہ کی گئی ہے۔ جس کا بنیادی مقصد عالمی برادری کی غزہ کے جنگ زدہ لاکھوں افراد کی طرف توجہ دلانا اور انہیں مجبور کرنا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں اور فلسطینیوں کو اس مشکل صورتحال سے نجات دلانے کے لیے بیانات سے آگے بڑھ کر کچھ عملی کردار ادا کریں۔اسرائیلی فوج نے ڈیڑھ ماہ پہلے آنے والے میڈیلین نامی امدادی جہاز کو بھی غزہ کے ساحل سے تقریباً 185 کلومیٹر پیچھے روک دیا تھا۔اس نئی روانہ کی گئی کشتی پر سوار ایک فرانسیسی کارکن گیبریل کیتھلا نے کہا کہ اس کشتی کا مشن غزہ کے بچوں کے لیے آواز اٹھانا اور اس غیر انسانی ناکہ بندی کو توڑنے کے لیے کوشش کرنا ہے تاکہ فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف جاری خاموشی کا خاتمہ کیا جا سکے۔بتایا گیا ہے کہ فرانس سے تعلق رکھنے والے مزید انسانی حقوق کارکن 18 جولائی کو اس قافلے میں شامل ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا ہم امید کرتے ہیں کہ ہم غزہ پہنچیں گے۔ تاہم اگر نہ بھی پہنچ سکے تو اسرائیل کی طرف سے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر آواز ضرور اٹھا سکیں گے۔یاد رہے غزہ میں اسرائیلی فوج اب تک 57882 فلسطینیوں کو قتل کر چکی ہے۔ جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے اور ہلاکتوں کا یہ سلسلہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    اپریل 24, 2026
    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری  محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    اپریل 24, 2026
    مضبوط، خود مختار اور مربوط خلائی صلاحیت وقت کی ضرورت

    مضبوط، خود مختار اور مربوط خلائی صلاحیت وقت کی ضرورت

    اپریل 24, 2026
    صحت مند ہریانہ،ایک کروڑ سے زیادہ اسکریننگ

    صحت مند ہریانہ،ایک کروڑ سے زیادہ اسکریننگ

    اپریل 24, 2026
    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    اپریل 24, 2026
    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری  محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    اپریل 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist