ناظم بیگ
بلند شہر؍سماج نیوز سروس:بلند شہر میں جمعرات کو پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ضلع اسکول انسپکٹر کے دفتر سے ضلع کلکٹر کے دفتر تک ایک بڑی بائک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی کا مقصد پرانی پنشن کی بحالی کا مطالبہ کرنا تھا۔ ریلی کی قیادت اٹیوا کے ڈویژنل صدر اندریش یادو اور ضلع صدر راجن خان نے کی، جس کا اہتمام ریاستی صدر وجے کمار بندھو کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔اس ریلی میں مختلف اداروں کے ہزاروں ملازمین اور اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔ ریلی کے دوران سبھی نے مل کر پرانی پنشن سے متعلق ایک میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ بلند شہر کو سونپا۔ اس موقع پر اندریش یادو، راجن خان، سریندر یادو، وجے گوتم، مہیش کمار، راج کوشل کشور، ستیہ پال سنگھ، پرینکا سنگھ، یوگیندر پال سنگھ، کے ہر سنگھ، گجراج سنگھ، پریم پال سنگھ، درشن گری، دھنویر سنگھ سمیت بہت سے لوگ موجود تھے۔ اس ریلی کے ذریعہ ملازمین نے پرانی پنشن ا سکیم کی بحالی کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے اس مسئلے پر فوری توجہ دینے کی اپیل کی۔ ریلی کے دوران سب نے ایک آواز میں پرانی پنشن کا حق مانگا۔