• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جون 15, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

حکمراںجماعت اور اپوزیشن دونوں کواسپیکر کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے:لوک سبھا اسپیکر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 22, 2024
0 0
A A
حکمراںجماعت اور اپوزیشن دونوں کواسپیکر کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے:لوک سبھا اسپیکر
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی/کیمپ آفس، رائے پور؛  (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج چھتیس گڑھ قانون ساز اسمبلی کے احاطے میں قانون ساز اسمبلی کے اراکین کے لیے دو روزہ اورینٹیشن پروگرام کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر برلا نے اس بات پر زور دیا کہ ریاست کے تینوں اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے ۔ چونکہ ریاست کے تینوں ادارے اپنے اختیارات آئین سے اخذ کرتے ہیں، اس لیے ان اداروں کے اختیارات اور افعال میں کوئی دوہراپن نہیں ہونا چاہیے ۔قانون سازوں میں وقار اور شائستگی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے اراکین اسمبلی پر زور دیا کہ وہ لوگوں کی امیدوں اور خواہشات کے اظہار کے لیے ایوان کے پلیٹ فارم کا استعمال کریں۔ ہندوستان کی خوشحال پارلیمانی جمہوریت کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ حکمران جماعت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے اور اختلاف پارلیمانی جمہوریت کی روح ہے ، لیکن اختلاف رائے کا اظہار پارلیمانی وقار اور احترام کے قائم کردہ پیمانے کے اندر ہونا چاہیے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب قومی مفاد کی بات آتی ہے تو تمام اراکین کو پارٹی سیاست سے اوپر اٹھ کر عوامی مفاد کو حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے ۔مسٹر برلا نے کہا کہ ایوان میں اسپیکر کا وقار سب سے اہم ہے اس لئے ایوان کے دونوں اطراف کے اراکین کو صدر نشیں کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہاسپیکر کا احترام جمہوری اداروں پر عوام کا اعتماد مضبوط کرے گا۔ انہوں نے اراکین کو مشورہ دیا کہ وہ خلل ڈالنے کے ہتھکنڈوں کو مسترد کریں اور بحث و مباحثہ کا راستہ اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں بامعنی بحث سے لوگوں کے مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوگی۔ مسٹر برلا نے کہا کہ چھتیس گڑھ قانون ساز اسمبلی کے اراکین کو ایسا برتاؤ کرنا چاہیے کہ یہ دوسری اسمبلیوں کے لیے ایک مثال بن جائے ۔قانون سازوں اور عوامی نمائندوں کے طور پر ااراکین اسمبلی کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے کہ وہ عوام کے مسائل کا اظہار کتنی وفاداری اور ایمانداری سے کرتے ہیں۔ انہوں نے اراکین کو مشورہ دیا کہ وہ لوگوں کے مسائل اور خدشات کو فعال اور پرزور طریقے پر بیان کریں اور ان کی فلاح و بہبود اور ریاست اور قوم کی ترقی کے لیے خود کو وقف کریں۔ لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ لوگوں کو اس بات کا یقین ہوتا ہے کہ ان کے نمائندے ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لائیں گے اس لئے یہ عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی توقعات پر پورا اتریں اور انہیں پورا کرنے کے لیے پوری لگن کے ساتھ کام کریں۔ اس کے ساتھ ہی وہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کریں۔مسٹر برلا نے کہا کہ زیادہ موثر قانون ساز بننے کے لیے انہیں متنوع موضوعات اور قواعد کا علم ہونا چاہیے ۔ مسٹر برلا نے کہا کہ اراکین کو ایوان میں زیادہ وقت گزارنا چاہئے اور دوسروں کے تجربے اور مہارت سے سیکھنا چاہئے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جتنا زیادہ سیکھیں گے ، اتنے ہی مؤثر طریقے سے وہ اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں گے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist