• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اپریل 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

چینی ہیکر گروپ نے امریکی نیشنل گارڈ آرمی کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 16, 2025
0 0
A A
چینی ہیکر گروپ نے امریکی نیشنل گارڈ آرمی کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن(ہ س)۔امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان) نے انکشاف کیا ہے کہ ایک چینی سائبر جاسوسی گروپ نے، جو سالٹ ٹائیفون” (Salt Typhoon) کے نام سے جانا جاتا ہے، کم از کم ایک امریکی ریاست کے نیشنل گارڈز کے نیٹ ورک کو ہدف بنایا اور اس میں تقریباً ایک سال تک دراندازی جاری رکھی۔ اس کے نتیجے میں فوجی یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حساس معلومات کے چوری ہونے کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ’ساولٹ ٹائیفون‘ کے ہیکر اس سے کہیں زیادہ گہرائی میں داخل ہو چکے ہیں جتنا پہلے سمجھا جا رہا تھا۔ وزارت داخلہ کی ایک خفیہ یادداشت کے مطابق، جس کی تاریخ جون 2024 ہے، یہ گروپ مارچ 2024 سے دسمبر 2024 کے درمیان ایک امریکی ریاست کی نیشنل گارڈ آرمی کے نیٹ ورک میں "وسیع پیمانے پر دراندازی” کرنے میں کامیاب رہا۔ تاہم، اس یادداشت میں متاثرہ ریاست کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔یہ رپورٹ امریکی قومی سلامتی سے متعلق شفافیت پر کام کرنے والے ایک غیر منافع بخش ادارے نے حاصل کی، جسے آزادی اطلاعات کے قانون” کے تحت دستاویز فراہم کی گئی تھی، اور اسے "این بی سی نیوز” نے جاری کیا۔امریکی وزارت دفاع نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا، لیکن نیشنل گارڈ کے ترجمان نے اس دراندازی کی تصدیق کی، تاہم مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ سائبر حملہ نیشنل گارڈ کے کام کو متاثر نہیں کر سکا، اور اب بھی یہ جانچ جاری ہے کہ دراندازی کا دائرہ کس حد تک پھیلا ہوا ہے۔چینی سفارت خانے نے اس خبر کی تردید نہیں کی، مگر اس کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے چینی حکومت کے اس کارروائی میں ملوث ہونے کا کوئی "فیصلہ کن اور قابل اعتماد ثبوت” پیش نہیں کیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ "سائبر حملے تمام ممالک کو درپیش ایک مشترکہ خطرہ ہیں”۔واضح رہے کہ "سالٹ ٹائیفون” گروپ چین کے بڑے سائبر جاسوسی نیٹ ورک میں ایک نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ اس کی صلاحیت ہے کہ وہ ایک ادارے سے دوسرے ادارے میں بآسانی منتقل ہو سکتا ہے۔گزشتہ سال امریکی حکام نے انکشاف کیا تھا کہ اس گروہ نے ملک کی آٹھ بڑی انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کمپنیوں، جیسے AT&T اور Verizonکو ہدف بنایا، اور ان کی مدد سے وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اْن کی صدارتی انتخابی حریف کملا ہیرس کی انتخابی مہموں، نیز سینیٹ میں اْس وقت کے اکثریتی رہنما چَک شْومر کے دفتر کی کالوں اور مختصر تحریری پیغامات تک رسائی حاصل کر چکا تھا۔اگرچہ نیشنل گارڈ آرمی … وزارت دفاع کے تحت آتی ہے، لیکن اس کا انتظام ریاستی سطح پر بھی ہوتا ہے، اور کئی یونٹ مقامی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی تعاون میں کام کرتے ہیں۔ یہ قریبی روابط ہیکروں کے لیے مزید اداروں تک رسائی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔وزارت داخلہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا غالب امکان ہے کہ یہ دراندازی بیجنگ کو ایسی معلومات فراہم کر سکتی ہے جو دیگر ریاستوں میں نیشنل گارڈ یونٹوں میں بھی دراندازی کے لیے استعمال کی جا سکیں۔یادداشت میں مزید بتایا گیا کہ امریکا کی 14 ریاستوں میں نیشنل گارڈ ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ” کے مراکز میں شراکت دار ہے۔ہیکرافراد ریاستی سطح پر جغرافیائی مقامات کے نقشوں، داخلی نیٹ ورکوں کی ترتیب سے متعلق خاکوں، اور نیشنل گارڈ کے اہل کاروں کی ذاتی معلومات تک بھی رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے تھے۔جنوری 2025 میں امریکی محکمہ خزانہ نے سچوان کی ایک چینی کمپنی پر پابندیاں عائد کیں، جس پر الزام ہے کہ اس نے بیجنگ کی وزارتِ مملکت کی سلامتی کے لیے "سالٹ ٹائیفون” کی کارروائیوں میں مدد فراہم کی۔یہ سائبر حملے نہایت سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور ایک بار نیٹ ورک میں داخل ہونے کے بعد انھیں ختم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ بعض صورتوں میں، ’سالٹ ٹائیفون‘ کے ہیکر تین سال تک نیٹ ورکوں میں چھپے رہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    اپریل 25, 2026
    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    اپریل 25, 2026
    دہلی کو ’بہتر دہلی‘ بنانے کے لیے کانگریس نے جاری کیا منصوبہ

    دہلی کو ’بہتر دہلی‘ بنانے کے لیے کانگریس نے جاری کیا منصوبہ

    اپریل 25, 2026
    ایران و امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا مستقبل؟

    ایران و امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا مستقبل؟

    اپریل 25, 2026
    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    اپریل 25, 2026
    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    اپریل 25, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist