نئی دہلی،17؍جولائی،پریس ریلیز، ہمارا سماج:کانگریس پارٹی کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے عثمان پور پشتہ پر ’کھانے کی رسوئی‘شروع کی گئی ہے جس کے ذریعہ دوپہر۱۲بجے اور شام۶بجے کھانا تقسیم کیا جائے اور یہ پانچ دن تک جاری رہے گی۔ضلع بابر پور کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد کی صدارت میں شروع ہونے والی رسوئی کا جائزہ لینے کے لئے شام ۶:بجے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار نے دورہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے۔دوپہر ۱۲؍بجے کھاناتقسیم کرنے دوران سابق رکن اسمبلی ویر سنگھ دھینگان اور بھیشم شرما موجود رہے ۔چودھری انل کمار نے کہا کہ جب سے سیلاب آیاہے کانگریس کے سپاہی شب و روز لوگوں کی مدد کررہے ہیں اور جہاں لوگ پھنسے تھے انہیں نکال کر محفوظ مقام پہنچانے کا کام کررتھے اور ابھی بھی متاثرین کی خدمت میں کانگریسی لیڈران و کارکنان مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہلی کی جو حالت اتنی خطرناک ہوئی ہے جس کے پیچھے مرکزی حکومت اور دہلی حکومت کے مابین صحیح تال میل نہ ہونا ہے ۔حکومت بڑے بڑے دعوے کرتی ہے مگر سیلاب متاثرین کی مدد کرنے میں یکسر ناکام ثابت ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ کسی بھی دکھ کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوئی نظر آتی ہے اور شیلا سرکار کے دور اقتدارمیں سیلاب سے لوگوں کو بچایا بھی گیا تھا اور ان کی تمام تر ضروریات بھی پوری کی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پہلے سے تیاری کرلیتی تو یہ دن دیکھنے کو نہ ملتے مگر وہ کیسے کرتی وہ تو اپنا اشتہار کرنے میں مصروف تھی۔آج عثمان پور میں جو رسوئی شروع کی گئی ہے مجھے یقین ہے اس سے سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد اور ضلع صدر چودھری زبیر احمدکی سرپرستی میں سیلاب متاثرین زیاہ سے زیادہ استفادہ کریں گے دونوں وقت پیٹ بھر کھانا کھائیں گے۔چودھر ی متین احمد نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے تمام کارکنان پہلے د ن سے ہی مختلف علاقوں میں مصروف ہیں اور اب کانگریس کی رسوئی کے ذریعہ متاثرین کی خدمت کریں گے۔چودھر زبیراحمد نے کہا کہ یہ جو رسوئی تیار کی گئی ہے اس میں دو نوں وقتوں میں تقریباپانچ سو متاثرین کے لئے کھانا تیار ہوگا اور اگر تعداد بڑھی توکھانا زیادہ بنوایا جائے گا۔دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے کہا کہ ہم لوگ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کررہے ہیں اورجس چیز کی ضرورت پڑر ہی ہے چودھری متین احمد اور زبیر احمد کی رہنمائی میں اسے پوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس موقع پر للت چوہان،منجو شرما،شہزاد خان، سنجے گوڑ،حاجی طریف،شاداب حسن،اشتیاق شیخ،نتھو سنگھ،ریاست ساحل،ریاض الدین راجو، ونود شرما،چودھری اجیت سنگھ،ضرار احمد ،خالد خان،وید پرکاش ویدی،ریاض احمد،جمیل ملک، فیروزخان،ندیم راعین،پرتاپ چودھری، راجندر پردھان،وجے پاٹھک،نول سنگھ یادو، بشری انصاری،آشا رانی،جے شری اگروال، آشیش شرما،نوین شرما،نوید پپو،فیض قریشی، صدام خان،محمود بھائی اور کے ایس کمل وغیر ہ موجود رہے۔












