• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مئی 11, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

پارلیمنٹ میں سرکار کامیاب لیکن مودی؟

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 11, 2023
0 0
A A
پارلیمنٹ میں سرکار کامیاب لیکن مودی؟
Share on FacebookShare on Twitter

گذشتہ روز عدم اعتماد کے بل پر پارلیامنٹ میں مباحثے کا تیسرا اور آخری دن تھا اور کل ہی وزیر اعظم نریندر مودی جی کو اپوزیشن کے اٹھائے جانے والے سوالات کا جواب بھی دینا تھا جس کا انتظار سارے ملک کے لوگ کر رہے تھے۔لیکن یہ دیکھ اور سن کر حیرت بھی ہوئی افسوس بھی کہ وزیر اعظم نے اپنے دو گھنٹے سے زیادہ کے خطاب میں یا تو اپنی پارٹی کے نیتاؤں سے مخاطب رہے ،ملک اور بیرون ملک کے اپنے بھکتوں سے مخاطب رہے ،ٹرول آرمی کو ٹپس دیتے رہے یا پھر نہرو فیملی پر بلا جواز حملہ آور رہے ۔انہوں نے نہایت اعتماد کے ساتھ اپنے بھکتوں کو تسلی دی کہ 2024میں وہ پھر وزیر اعظم بنینگے ۔اور لگے ہاتھوں اپنے ووٹرس کو یہ لالی پاپ بھی تھما دیا کہ 2028تک ہم دنیا کی تیسری بڑی طاقت بن جائینگے ۔نہ ان کی باتوں میں کوئی سنجیدگی تھی نہ درد ۔وہ نہایت کھلنڈرے پن کے ساتھ یہ کہتے بھی سنے گئے کہ اس عدم اعتماد کی تحریک میں کوئی مزہ نہیں آیا کیونکہ اپوزیشن کے الزامات میں کوئی تخلیقیت نہیں تھی ،کوئی جدت بھی نہیں تھی ۔لگے ہاتھوں انہوں نے اپوزیشن سے یہ بھی کہدیا کہ 2028میں جب ایک بار پھر عدم اعتماد کا بل لے کر آئیں تو تھوڑا ہوم ورک کر کے آئیں ۔وزیر اعظم کا یہ خطاب اس قدر لیک سے ہٹا ہوا تھا کہ انہیں اس کا احساس بھی نہیں تھا کہ وہ کسی انتخابی ریلی کو خطاب کر رہے ہیں یا پارلیامنٹ میں اپوزیشن کے سوالات کا جواب دے رہے ہیں ۔
آج وزیر اعظم کے خطاب نے یہ بھی ثابت کر دیا کہ دوسروں کو مغرور کہنے والے وزیر آعظم خود غرور کے گھوڑے پر سوار ملک کے عام لوگوں اور ان کے مسائل کو کوئی اہمیت نہیں دیتے ۔
حالانکہ آج کا دن اتنا اہم تھا کہ آج اگر وزیر اعظم چاہتے تو منی پور کے عوام سمیت پورے ملک کے عام لوگوں کا دل جیت لیتے لیکن افسوس کہ دل جیتنے کے لئے بھی انہوں نے وہی پرانا گھساپٹا اور ناکام ڈائیلاگ بولا جو انہوں نے کرناٹک میں بولا تھا کہ” مودی تیری قبر کھدیگی ،”ایک اور نہایت پوچ اور بے بنیاد نعرے کا بھی انہوں نے حوالہ دیا کہ کانگریس کے لیڈر اس گروہ کے ساتھ ہمدردی رکھتی ہے جن کا نعرہ ہے "بھارت تیرے ٹکڑے ہونگے "ہمارے قارئین اس جھوٹے نعرے کی تاریخ سے واقف ہیں اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ اس نعرے کو لگانے کا جس نوجوان پر الزام لگایا گیا تھا اس الزام کو دہلی کی پولیس اور بی جے پی سرکار عدالت میں ثابت بھی نہیں کر سکی اور وہ نوجوان آج کانگریس کا نوجوان لیڈر ہے ۔اس طرح کی گفتگو کے ذریعہ وزیر اعظم نے جو ہمدردی بٹورنے کی کوشش کی وہ اس میں بری طرح ناکام ہوئے کیونکہ اب ملک کے لوگ بی جے پی اور خود نریندر مودی کے چال اور چرتر سے پوری طرح واقف ہو چکے ہیں ۔
آج ان کے دوست اور دشمن سب کو مایوسی ہوئی ۔آج یہ بھی ثابت ہو گیا کہ ان کی شخصیت اور زبان میں کوئی جادو نہیں ،نہ وہ کوئی بہت بڑے مقرر ہیں ۔نہایت عام سی گفتگو کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کی سیڑھی جواہر لعل نہرو کی خامیوں کو اجاگر کرنے والی اینٹوں پر رکھی ہے ۔عدام اعتماد کی تحریک کے جواب میں انہوں نے اپنی سرکار کی جھوٹی تعریف کرنے میں گنوا دی جس پر عوام پہلے ہی ان سے بد ظن ہے ۔نہ انہوں نے بیروزگاری پر بات کی اور نہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر ۔سب سے بڑی بات یہ کہ منی پور میں 100دن سے جلنے والے گھروں ،200سے زیادہ مرنے والے لوگوں ،ہزاروں کی تعداد میں لوٹ لئے گئے ہتھیاروں ،ننگی عورتوں کے جلوس اور ریپ کی جانے والی عورتوں پر کوئی بات نہیں کر کے یہ بھی ثابت کر دیا کہ ان کے سینے میں دل کی جگہ پتھر کا کوئی ٹکڑا ہے ۔
‏اقتدار کا ہوس کانگریس کے اندر ہو یا نہ ہو کروڑوں لوگوں نے یہ ضرور دیکھا کہ تیسری بار وصیر اعظم بننے کے لئے وہ کتنے بیچین ہیں ۔پچاس ہزار سال تک بھارت کی بنیاد کو مظبوط بنانے کی قسم کھانے والے نریندر مودی نے آج کے ہندوستان کو کس قدر مخدوش بنا دیا ہے کہ اس ملک کی سب سے بڑی اقلیت کا ایک ایک فرد خوف کے سائے میں جی رہا ہے ۔کسی اقلیتی طبقہ کی عبادت گاہ محفوظ نہیں ۔اپنے مذہبی شناخت کے ساتھ ٹرین کا سفر کرنے والے مسافر کو گولی مارنے والی پولیس کے چوکیدار کو یہ کہتے ہوئے شرمندگی بھی نہیں ہوتی کہ آنے والے پانچ سال میں بھارت دنیا کی تیسری سب سے بڑی طاقت بن جائے گا ۔آخر وہ طاقت کس کام کی ہوگی ۔لیکن یہ سارے سوالات نریندر مودی سے پوچھیگا کون اور وہ جواب دینگے بھی کیوں ۔جواب دے بھی کیسے سکتے ہیں کہ ان کے پاس سوائے لفاظی کے اور کوئی اثاثہ ہے بھی کہاں ۔
(شعیب رضا فاطمی )

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ڈونالڈ ٹرمپ نے کرائی جنگ بندی – بھارت پاک کے درمیان سیز فائر

    ڈونالڈ ٹرمپ نے کرائی جنگ بندی – بھارت پاک کے درمیان سیز فائر

    مئی 10, 2025
    ہندوستان کی خواتین کا ریکارڈ شاندار ہے سری لنکا کی خواتین کے خلاف

    ہندوستان کی خواتین کا ریکارڈ شاندار ہے سری لنکا کی خواتین کے خلاف

    مئی 10, 2025
    یوٹیوب نے بھارت میں چھ بنگلہ دیشی نیوز چینلز کی نشریات کو روک لگا دی

    یوٹیوب نے بھارت میں چھ بنگلہ دیشی نیوز چینلز کی نشریات کو روک لگا دی

    مئی 10, 2025
    غزہ میں امداد کی تقسیم کا امریکی منصوبہ جبری نقل مکانی کے مترادف ہے: انروا

    غزہ میں امداد کی تقسیم کا امریکی منصوبہ جبری نقل مکانی کے مترادف ہے: انروا

    مئی 10, 2025
    ڈونالڈ ٹرمپ نے کرائی جنگ بندی – بھارت پاک کے درمیان سیز فائر

    ڈونالڈ ٹرمپ نے کرائی جنگ بندی – بھارت پاک کے درمیان سیز فائر

    مئی 10, 2025
    ہندوستان کی خواتین کا ریکارڈ شاندار ہے سری لنکا کی خواتین کے خلاف

    ہندوستان کی خواتین کا ریکارڈ شاندار ہے سری لنکا کی خواتین کے خلاف

    مئی 10, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist