• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جون 22, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

نفرت کا جواب نفرت سے نہیں دیا جا سکتا:محمود اسعد مدنی

دارالحکومت دہلی میں جمعیۃ علماء ہند کی مرکزی مجلس منتظمہ کے اہم اجلا س کا آغاز،ملک نفرت سے نہیں چلے گا : صدر جمعیۃ علماء ہند

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 5, 2024
0 0
A A
نفرت کا جواب نفرت سے نہیں دیا جا سکتا:محمود اسعد مدنی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی (سماج نیوز سروس) جمعیۃ علماء ہند کی مرکزی مجلس منتظمہ کا اہم اجلا س اس کے صدر دفتر نئی دہلی میں آج صبح شروع ہوا،جس میں ملک بھر سے جمعیۃ علماء ہند کے تقریباََ دو ہزار اراکین ومشاہیر نے شرکت کی ۔ اجلاس کی صدارت مولانا محمود اسعد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کررہے ہیں۔اجلاس کی پہلی نشست میں ملک میں بڑھتی منافرتی مہم اور اسلاموفوبیا کے انسداد اور فلسطین میں اسرائیل کی ظالم حکومت کی طرف سے جاری نسل کشی وغیرہ پر تفصیل سے گفتگو ہوئی اور تجاویزمنظور ہوئیں۔ جب کہ اگلی نشستوں میں مدار س دینیہ کے خلاف منفی پروپیگنڈہ اور مسلمان بچوں پر تعلیمی اداروں میں شرکیہ اعمال اور ہندو کلچر تھوپنے سمیت متعدد سیاسی و سماجی مسائل پر تجاویز منظور ہوںگی ۔پہلی نشست میں اپنے صدارتی خطاب میں مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ ملک نفرت سے نہیں بلکہ پیار سے چلے گا ۔ انھوں نے ماب لنچنگ اور مسلم کمیونٹی کے خلاف پروپیگنڈہ کو ملک کے لیے نقصان دہ قراردیتے ہوئےکہا کہ اس سے بین الاقوامی سطح پر وطن عزیز کی شناخت خراب ہورہی ہے۔مولانا مدنی نے نوجوانوںکو متوجہ کیا کہ وہ گمراہ کرنے والی طاقتوں سے ہوشیار رہیں ، انھوں نے خبر دار کیا کہ آپ کے جذبات کو مفاد پرست اور منافع خور تنظیمیں ہائی جیک کرنے کی کوشش کر سکتی ہیںتا کہ پوری قوم کے سروں پر ناامیدی اور مایوسی کا شامیانہ تان دیا جائے۔اس لیے شارٹ ٹرم کی لالچ ترک کردیں ا ور لانگ ٹرم منصوبے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے تعلیم گاہوں ، آرٹ اسپیس، کھیل کود کے میدان ہر جگہ اپنی موجودگی درج کرانے کے لیے محنت کریں۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ سرکاری اداروں کی بھرتیوں پر خاص توجہ دی جائے،نیز اس کے لیے ٹریننگ سینٹرس قاہم کئے جائیں۔ کیونکہ سسٹم کے باہر رہ کر سوتیلے سلوک سے نجات پانا بڑا مشکل کام ہے، جب کہ سسٹم کے اندر رہ کر کوشش زیادہ کارگر ہوگی۔مولانا مدنی نے کہا کہ سبھی طبقات کے ساتھ گفتگو اور باہمی رابطہ سازی کو فروغ دیا جانا وقت کی ضرورت ہے ۔چاہے وہ ہمارے خیال سے متفق ہوں یا نہ ہوں تا کہ غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جاسکے ، انھوں نے کہا کہ نفرت کا مقابلہ نفرت سے نہیں بلکہ محبت سے ہی کیا جاسکتا ہے ۔اس موقع پردارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ مجلس منتظمہ کا یہ اہم اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جبکہ پوراملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، اس ملک میں آزادی کے بعد ملت کے اوپر بہت مشکل حالات آئے ، لیکن اس وقت مسئلہ ہمارے ایمان و عقیدہ سے وابستہ ہے۔ ہماری نسل کو ایمان اور اسلام سے محروم کر کے ارتداد کے راستے پر لے جانے کی منظم کوشش ہورہی ہے۔مزید برآں کچھ صوبائی اور مرکزی حکومتیں تعلیم اور ثقافت کے نام پر امت مسلمہ کےبچوں کو ان کے مذہب سے ارتداد کے راستے پر جانے کے لیے نہ صرف کوششیں کر رہی ہیں بلکہ جبر کا راستہ بھی اختیار کیا جارہا ہے جو نہایت غلط اور قابل مذمت عمل ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم صرف اپنے بزرگوں کی قربانیوں کا حوالہ دے کر اکتفا نہیں کرسکتے، آج کے حالات میں یہ سوچیں کہ ہمارے اکابر اگر زندہ ہوتے تو کن جذبات کے ساتھ میدان میں کھڑے ہوتے۔ آج ہمیں ان جذبات کے ساتھ نوجوانوں کی طاقت اور ان کی صلاحیتوں کو استعمال کر کے اپنی نسل کے ایمان کی حفاظت کرنی ہے ۔انھوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں جمعیۃ علماء ہند ایک نعمت ہے، مولانا محمواسعد مدنی کی شخصیت کی ستائش کی اور کہا کہ ہمارے اکابر نہیں رہے ، اللہ تعالی نے ان کی شکل میں نعم البدل عطا فرمایا ہے ، ہمیں اپنے جان ومال کی قربانی دے کر ان کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔ جمعیۃ علماء ہند کے نائب صدر مولانا محمد سلمان بجنوری نے کہا کہ فلسطین عالم انسانیت کا نہایت سنگین مسئلہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلیوں نے فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیل کر اپنے آپ کو درندوں کی صف میں شامل کر دیا ہے ، فلسطینی مسلمانوں کی مظلومیت پر اپنے درد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو جمعیۃ نے روز اول سے توجہ کا مرکز بنایا ہے۔تاریخ کے حوالے سے کہا کہ جب فلسطین مسلمانوں کے پاس تھا تو انھوں نے ایک قطرہ بھی خون نہیں بہایا ، لیکن آج ان کے پاس ہے تو ہر طرف خون کی ندی بہہ رہی ہے۔ نائب امیر الہند مفتی سید محمد سلمان منصورپوری نے کہاکہ بچوں کے ایمان کی حفاظت کیلئے مکاتب کا کردار سب سے اہم ہے، لہذا ہر جگہ مکتب کا قیام عمل میں لانا اور ان مکاتب میں اسلامی تعلیمات اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کی تعلیم دینا ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومتوں کی طرف سے جبر کے ساتھ بچوں کو ایسے اعمال کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جو دین و ایمان اور عقیدۂ توحید کے خلاف ہیں ،ہماری کوشش یہ ہونی چاہیے کہ ہمارے بچے عقیدہ توحید و رسالت پر پوری زندگی قائم رہیں ۔اس موقع پر جمعیۃ علماء بنگال کے صدر مولانا صدیق اللہ چودھری ،مولانا عبداللہ معروفی استاذ دارالعلوم دیوبند، مولانا عاقل قاسمی صدر جمعیۃ علماء مغربی یوپی وغیرہ نے بھی خطاب کیا ۔ جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹر ی مولانا حکیم الدین قاسمی اور مولانا مفتی محمد عفان منصورپوری نے اجلاس کی نظامت کی، انھوں نے سکریٹری پورٹ پیش کی جس میں جمعیۃ کے اہم خدمات کا تذکرہ کیا گیا ۔ اپنے خطاب میں جمعیۃ علماء ہند کے قیام کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ کا نصب العین مسلمانوں کی تمام شعبہ حیات میں مذہبی رہ نمائی ہے ۔ازیں قبل انھوں نے سابقہ کارروائی کی بھی خواندگی کی۔مشہور شاعراحسان محسن نے جناب رسالت مآب میں عمدہ نعت پیش کی ۔
ازیں قبل ایک اہم تجویز میں اسلامو فوبیا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت و اشتعال انگیزی پر گہری تشویش ظاہر کی گئی اور اسے گاندھی اور نہرو کے ہندستان کے لیے شرمناک قرار دیا گیا ۔ تجویز میں کہا گیا کہ سب سے زیادہ افسوس کا مقام یہ ہے کہ یہ چیزیں ملک کی برسراقتدار پارٹی کے اہم ذمہ داروں کی طرف سے فروغ دی جارہی ہیں۔معمولی سیاسی مفاد ات کے لیے نفرت کا زہر اس قدر گھول دیا گیاہے کہ تعلیمی ادارے اور کالج کے طلبہ تک اس وبا کاحصہ بن گئے ہیں ۔اس کی ایک مثال ممبئی ٹرین میںکالج کے طلبہ کے ایک گروپ کے ذریعہ ایک مسلم خاندان کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ہے۔ایسی صورت حال میں ملک کی سالمیت اور نیک نامی کے حوالے سے جمعیۃ علماء حکومت ہند کو متوجہ کرنا چاہتی ہے کہ وہ خود احتسابی سے کام لے اور نفرتی تقاریر اور ہیٹ کرائم کی روک تھام کے لیے ایک ٹھوس اور مؤثر لائحہ عمل وضع کرے ، نیز لاء کمیشن کی سفارش کے مطابق تشدد پر اکسانے والوںکو خاص طور پر سزا دینے کے لیے ایک علاحدہ قانون وضع کیا جائے اور سبھی اقلیتوں؛ بالخصوص مسلم اقلیت کو سماجی واقتصادی طور پر الگ تھلگ کرنے کی کوششوں پر روک لگائی جائے۔ ملک کے مذہبی رہ نماؤں ، سول سوسائٹی، میڈیا اور سیاسی پارٹیوں سے کی اپیل کی گئی کہ وہ اس منافرتی ماحول کو ختم کر نے میں اپنا موـثر کردار ادا کریں۔ فلسطین میں جاری نسل اور قتل عام پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مجلس منتظمہ نے تمام ممالک بالخصوص امریکہ ، برطانیہ اور ہندستان سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض حکام کو اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدات بند کریں جو ان کی فوج اور دہشت گرد اسرائیلی آبادکار، فلسطینیوں کو قتل کرنے اور ان کے گھروں، ہسپتالوں، اسکولوں، مساجد، گرجا گھروں اور ان کی تمام املاک کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔جو ریاستیں اسرائیل کو اسلحہ اور سیاسی مدد فراہم کرتی ہیں، وہ اس نسل کشی میں برابر کی شریک ہیں۔ (۲) بین الاقوامی فوجداری عدالت اور دفتر استغاثہ فوری طور پر فلسطینیوں کے خلاف بین الاقوامی جرائم کے ذمہ دار اسرائیلی اہلکاروں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرے، اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کرے اور فلسطین میں خون خرابہ اور قتل عام کے لیے اسرائیل پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے اور نقصانات کا ہرجانہ وصول کیا جائے ۔اجلاس میں سال گزشتہ کئی اہم شخصیات کے وصال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔ترانہ جمعیۃ قاری احمد عبداللہ رسول پوری نے پیش کیا ۔ تحریک صدارت مفتی افتخار احمد قاسمی صدر جمعیۃ علماء کرناٹک نے پیش کرتے ہوئے مولانا محمود اسعد مدنی صدر جمعیۃ علماءہند کے نام کی تائید حاصل کی۔جن شخصیات نے تجاویز پیش کیں اور کلیدی خطاب فرمایا ان میں مذکورہ شخصیات کے علاوہ مولانا عبد اللہ معروفی ،استاذ دارالعلوم دیوبند اور مولانا عمر شامل ہیں، اس موقع پر مولانا عمر کی کتاب مکاتب دینیہ کی اہمیت کا اجرابھی عمل میں آیا۔ ازیں قبل بدھ کی دیر شام تک جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ملی وملکی مسائل پر کھل کر بحث ہوئی۔ دونوں اجلاس عاملہ و منتظمہ میں شریک ہونے ارکان مجلس عاملہ میں مذکورہ شخصیات کے علاوہ مولانا رحمت اللہ کشمیر،قاری محمد امین راجستھان، مولانا نیاز احمد فاروقی ، مولانا مفتی جاوید اقبال ،ڈاکٹر مسعود احمد اعظمی ، مولانا محمد رفیق مظاہری ، مفتی راشد اعظمی،مولانا قاری شوکت علی، حافظ ندیم صدیقی ، مولانا بدر الدین اجمل ، حاجی محمد ہارون ، مولانا محمد ناظم ، مولانا حبیب الرحمن الہ آباد، حاجی محمد حسن مدراس، مولانا منصوراحمد کاشفی مدراس، مولانا ابراہیم کیرالہ ، مولانا عبدالقادر آسام، حافظ سید عاصم عبداللہ، مولانا عبدالقدوس پالن پور، حافظ عبیداللہ ، مولانا غلام قادر کشمیری ، مولانا کلیم اللہ خاں، قاری محمد ایوب اعظمی،مفتی شمس الدین ، مولانا یحیی ٰ کریمی وغیرہ شامل تھے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    سماجی تحفظ پنشن 400 کی بجائے اب 1100 روپے

    جون 21, 2025

    یہودی اور صہیونی: ایک فکری، مذہبی اور سیاسی فرق

    جون 21, 2025
    عراق کا اسرائیل کے 50جنگی طیاروں پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کاالزام

    عراق کا اسرائیل کے 50جنگی طیاروں پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کاالزام

    جون 21, 2025
    ٹرمپ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کا عندیہ

    ٹرمپ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کا عندیہ

    جون 21, 2025

    سماجی تحفظ پنشن 400 کی بجائے اب 1100 روپے

    جون 21, 2025

    یہودی اور صہیونی: ایک فکری، مذہبی اور سیاسی فرق

    جون 21, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist