• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جولائی 14, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

کانپور میں حالات اور پچ دیکھ کر اتریں گے: ابھیشیک

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بارش کی وجہ سے خلل پڑنے کا امکان

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 26, 2024
0 0
A A
کانپور میں حالات اور پچ دیکھ کر اتریں گے: ابھیشیک
Share on FacebookShare on Twitter

کانپور (یو این آئی) ہندوستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ابھیشیک نائر نے بدھ کو کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی فٹ اور کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں، لیکن ہندوستان کانپور ٹیسٹ میں حالات اور پچ کو دیکھ کر اپنی حکمت عملی تیار کرے گا۔
میچ کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس میں ابھیشیک نے کہا، ’’سچ پوچھیں تو مجھے ابھی تک نہیں معلوم کہ ہم کس سطح پر کھیلنے جا رہے ہیں لیکن یہاں تیار کی گئی دونوں پچز بہت اچھی لگ رہی ہیں۔ کانپور اکثر اچھی چیزوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ مجھے ابھی تک باؤنس کے بارے میں یقین نہیں ہے، یہ دلچسپ ہوگا کہ جب ہم صبح گراونڈ پر اترتے ہیں تو حالات کیسے ہوتے ہیں کیونکہ بہت کچھ پر اس پر منحصر ہوتا ہے کہ پچ کس طرح کھیلتی ہے۔ ہمارے لیے پچ پر کوئی بھی فیصلہ کرنا یا کسی بھی قسم کا سوچنا بہت جلدبازی یوگی لیکن ہمیں امید ہے کہ ہم کل دھوپ والے دن میدان میں اتریں گے۔
انہوں نے کہا، "ہر کھلاڑی حوصلہ افزا ہے اور ہندوستانی ٹیم کا حصہ بننا کئی طریقوں سے بڑی بات ہوتی ہے۔ ایک نوجوان کھلاڑی سمجھتا ہے کہ ایسا وقت آئے گا جب اسے کسی اور کے لیے باہر بیٹھنا پڑے گا۔ ایسے وقت بھی آئیں گے جب انہیں کسی سینئر کھلاڑی کے لیے جگہ بنانا ہو گی لیکن ایسے وقت میں یہ بہت ضروری ہے کہ ہم بطور ساتھی کے طوپر مثبت ذہنیت رکھیں اور کھلاڑیوں کو تیار کرنے کی کوشش کریں۔ اگر کھلاڑی اس سے بھی بہتر ہیں تو جب وہ ٹیم میں واپس آئیں گے اور موقع ملے گا تو انہیں کارکردگی دکھانے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
چائنا مین گیند باز کلدیپ یادیو کے پلیئنگ الیون میں جگہ ملنے کے امکانات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے مقامی کھلاڑی ہونے کے ناطے کلدیپ یادو کے بارے میں بات کرنا عام ہے لیکن اس حوالے سے حتمی فیصلہ کل صبح ہی کیا جانا بہتر ہوگا۔”
کے ایل راہول کی فارم کے بارے میں انہوں نے کہا، “کے ایل راہول ایک بہترین بلے باز ہیں۔ جب آپ ہندوستان کے لیے کھیل رہے ہوتے ہیں تو آپ کو حوصلہ افزائی کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کبھی کبھی یہ صرف سمت ہوتی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ کے ایل نے پچھلے کچھ دنوں میں ان کے ساتھ تھوڑا سا وقت گزارا ہے۔ وہ ایسے شخص ہیں جو اپنے کھیل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ جب وہ جنوبی افریقہ میں تھے تو انہں نے ہندوستان کے لیے زبردست اننگز کھیلی تھیں۔ میرے خیال میں وہ جس طرح سے بیٹنگ کر رہے ہیں وہ تسلی بخش ہے۔ جس طرح وہ چنئی میں دوسری اننگز میں بلے بازی کر رہے تھے، مجھے یقین ہے کہ آگے چل کر آپ ان سے توقعات اور کارکردگی دیکھیں گے۔
ٹیم کی فٹنس کے بارے میں پوچھے جانے پر ابھیشیک نے کہا، “مجھے لگتا ہے کہ ہر کوئی اس وقت دستیاب ہے۔ ہر کوئی فٹ ہے اور جانے کے لیے تیار ہے۔ میرے خیال میں اب بہت سارے فیلڈرز اور بہت سارے ڈومیسٹک کرکٹرز اور عام طور پر کرکٹرز نے زیادہ فٹ ہونے پر زور دیا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اس کا نتیجہ براہ راست زیادہ فٹ، ​​تیز اور چست ہندوستانی ٹیم کی صورت میں نکلا ہے۔
ٹیم میں نائب کپتان نہ ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ آپ کو اس ٹیم میں بہت سے کپتان، مثالی کپتان ملے ہیں اس لیے آپ کو نائب کپتان کا نام دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
دریں اثناہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جمعہ سے یہاں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بارش کی وجہ سے خلل پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق کانپور اور آس پاس کے علاقوں میں کم از کم اگلے تین دنوں تک ہلکی سے درمیانی بارش کے امکانات ہیں۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری اور کم سے کم 25 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے۔ اس دوران آسمان بادلوں سے ڈھکے رہنے اور امس میں اضافے کی توقع ہے۔ تاہم 30 ستمبر اور یکم اکتوبر کو تیز دھوپ اور درجہ حرارت میں تیزی سے اضافے کا امکان ہے۔میچ سے پہلے بھی گرین پارک کے آسمان پر بادل تھے اور اس دوران ہلکی بارش بھی ہوئی، حالانکہ تب تک ٹیم انڈیا اپنا پریکٹس سیشن مکمل کر چکی تھی۔ بارش کے باعث بنگلہ دیش کی نیٹ پریکٹس متاثر ہوئی۔ اس دوران پورا گراؤنڈ کور کردیا گیا۔ گراؤنڈ اسٹاف میدان میں مصروف رہا۔ سہ پہر 3 بجے کے بعد دھوپ نکلنے پر کور کو ہٹایا گیا تاہم تقریباً ایک گھنٹہ بعد بونداباندی کے سبب ایک بار پھر میدان کو ڈھک دیاگیا۔
ٹیم انڈیا کے اسسٹنٹ کوچ ابھیشیک نائر نے بھی بارش کو لے کر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ جب ہم جمعہ کو میدان میں ہوں گے تو سیاہ بادل ہمیں خوفزدہ نہیں کریں گے اور چمکیلی دھوپ ٹیموں کا استقبال کرے گی۔
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ہندوستان نے چنئی میں پہلا ٹیسٹ جیت کر ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے تاہم دونوں ٹیمیں اور کرکٹ کے شائقین کل کے میچ کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام بھیجے گا: ٹرمپ کا اعلان

    امریکہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام بھیجے گا: ٹرمپ کا اعلان

    جولائی 14, 2025
    غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے بعد دوبارہ فوج کشی،اسرائیلی وزیر خزانہ کا دعویٰ

    غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے بعد دوبارہ فوج کشی،اسرائیلی وزیر خزانہ کا دعویٰ

    جولائی 14, 2025
    اٹلی سے غزہ کیلئے امدادی سامان لے کر’حنظلہ‘ نامی کشتی روانہ

    اٹلی سے غزہ کیلئے امدادی سامان لے کر’حنظلہ‘ نامی کشتی روانہ

    جولائی 14, 2025
    غزہ معاہدے تک جلد پہنچنے کی توقع رکھتے ہیں : ٹرمپ

    غزہ معاہدے تک جلد پہنچنے کی توقع رکھتے ہیں : ٹرمپ

    جولائی 14, 2025
    امریکہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام بھیجے گا: ٹرمپ کا اعلان

    امریکہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام بھیجے گا: ٹرمپ کا اعلان

    جولائی 14, 2025
    غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے بعد دوبارہ فوج کشی،اسرائیلی وزیر خزانہ کا دعویٰ

    غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے بعد دوبارہ فوج کشی،اسرائیلی وزیر خزانہ کا دعویٰ

    جولائی 14, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist