• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 19, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ہم قربانیوں اور تکالیف کے باوجود اپنی فتح تک لڑتے رہیں گے؛ نعیم قاسم

ہم جنگ سے خائف نہیں مگراس کا آغاز نہیں کرنا چاہتے:ایران

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 30, 2024
0 0
A A
ہم قربانیوں اور تکالیف کے باوجود اپنی فتح تک لڑتے رہیں گے؛ نعیم قاسم
Share on FacebookShare on Twitter

بیروت: اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد عبوری طور پر سربراہی کرنے والے نعیم قاسم نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا پہلا خطاب کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے نائب سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکا کی آشیرباد سے اسرائیل لبنان میں عام شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ ہم اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔نعیم قاسم نے کہا کہ پیجر حملوں، واکی ٹاکی حملوں اور پھر حسن نصر اللہ کی شہادت جیسے واقعات کسی اور تنظیم کے ساتھ ہوتے تو وہ کب کی ختم ہوچکی ہوتی لیکن حزب اللہ شہادت سے محبت کرنے والی جماعت ہے اور ہر قسم کی قربانیوں اور تکالیف کے باوجود اسرائیل کے خلاف لڑتی رہے گی۔حزب اللہ کے عبوری سربراہ نے مزید کہا کہ فلسطین اور غزہ کی حمایت اور اپنے لبنانی عوام کے دفاع میں اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ جاری رکھیں گے۔ ہم آگے بڑھ رہے ہیں کیونکہ ہمارے پاس امید ہے اور ہمیں اللہ تعالی پر مکمل بھروسہ ہے۔ ہم اہلِ جہاد ہیں۔ اس لیے فتح ہماری ہی ہوگی۔
حزب اللہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسرائیل تک رسائی اور خفیہ مقامات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت پر فخر ہے، ہمارے صرف ایک میزائل نے بڑی تعداد میں اسرائیلیوں کو اپنے گھروں سے بھاگنے پر مجبور کیا۔حزب اللہ کے نئے سربراہ کے چناؤ سے متعلق نعیم قاسم نے کہا کہ موجودہ طریقہ کار کی بنیاد پر نئے سربراہ کا انتخاب جلد کریں گے۔یاد رہے کہ 3 روز قبل اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ شہید ہوگئے تھے جس کے بعد ان کے نائب نعیم قاسم عبوری سربراہ کے طور خدمات انجام دے رہے ہیں۔لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 105 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ لڑاکا طیاروں کی اب بھی ملک بھر میں بمباری جاری ہے۔
دریں اثنا ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیر کے روز لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل اور ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کے کسی بھی "مجرمانہ اقدام” پرخاموش نہیں رہے گا۔پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر عباس نیلفروشان جمعہ کو بیروت میں اسرائیلی حملے میں مارے گئے تھے، جس میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ بھی مارے گئے تھے۔لبنان میں حزب اللہ گروپ اور یمنی حوثی تحریک پر اسرائیلی حملوں کی بڑھتی ہوئی رفتار نے خدشہ پیدا کر دیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں لڑائی کنٹرول سے باہر ہو جائے گی اور ایران اور امریکہ اس کی لپیٹ میں آ جائیں گے۔کنعانی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ "ہم مضبوطی اور پوری قوت سے جواب دیں گے۔ اس طریقے سے کام کریں گے جس سے (دشمن) پچھتائے گا”۔ کنعانی نے ایک ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، لیکن وہ اس سے خوفزدہ نہیں ہے‘‘۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے   10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    مارچ 19, 2026
    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    مارچ 19, 2026
    خلیجی ممالک کی صورتحال اور ہندوستان کا لائحہ عمل

    خلیجی ممالک کی صورتحال اور ہندوستان کا لائحہ عمل

    مارچ 19, 2026
    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    مارچ 19, 2026
    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے   10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    مارچ 19, 2026
    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    مارچ 19, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist