پٹنہ ،11 ؍جولائی،: ،ہماراسماج : بہار قانون سازیہ کے مانسون سیشن کے دوسرے دن آج بہار قانون ساز کونسل میں ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور نے آج محکمہ اقلیتی فلاح کےبجٹ کا معاملہ اٹھایا ۔ انہوں نے حکومت سے پوچھا کہ اقلیتوں کی فلاح کیلئے جس رفتار سے رقم خرچ کی جانی تھی اس میں محکمہ اقلیتی فلاح کہیں نہ کہیں سست پڑ تا دکھائی دے رہا ہے ۔ اس کے جواب میں محکمہ اقلیتی فلاح کے وزیر نےکہا کہ محکمہ اقلیتی فلاح ضابطہ کے مطابق رقم خرچ کرنے کو کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 24-2023 میں جون 2023 تک 35.1854کروڑ روپے خرچ کیا جا چکا ہے ۔ بجٹ میں دستیاب مکمل رقم دستور کے مطابق خرچ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ اقلیتی فلاح کے وزیرنے کہا کہ محکمہ اقلیتی فلاح کو اسکیم مد میں 700 کروڑ روپے اور اسٹیبلشمنٹ اینڈ کمیٹڈ مد میں 52.8970 کروڑ روپے کا بجٹ حاصل ہے ۔ جس میں ریاستی اسکیم کے تحت 480 کروڑ اور مرکزی اسکیم کے تحت 165 کروڑ روپے اور اسٹیٹ شیئر کے طور پر 55 کروڑ روپے ہے ۔












