• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, فروری 6, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ناجائز پابندیوں کے باوجود ایران مزہمتی معشیت کی مثال ہے : محمد فتح علی

انقلاب اسلامی ایوان کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر ایران کلچر ہاؤس میں علمی و ثقافتی کانفرنس کا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 6, 2026
0 0
A A
ناجائز پابندیوں کے باوجود ایران مزہمتی معشیت کی مثال ہے : محمد فتح علی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، 5 فروری سماج نیوز سروس:انقلاب اسلامی ایوان کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر جمعرات کوایران کلچرہاﺅس میں ایک علمی اور ثقا فتی کانفرنس ’طاقتور ایوان ،فاتح قوم ‘ تصاویر اور پوسٹر کی نمائش کے ساتھ ’ باعث فخر ایران کی کہانی ‘ کا ا نعقاد کیا گیا ۔اس کانفرنس میں تصاویر اور ویڈیو کے ذریعہ انقلاب سے پہلے ایران اور انقلاب کے بعد ایران کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔کانفرنس میں ہندوستان میں امام خامنہ ای کے نمائندے پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الہٰی ،ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی،ممبر پارلیمنٹ حنیفہ جان اور ایم پی سی رہنما ڈاکٹر تسلیم رحمانی بطور خاص موجود تھے ۔اس موقع پر ایران کے کلچرل کونسلر ڈاکٹر فرید الدین فرید عصر نے ہند وستان اور ایران دونوں ممالک کے مابین بے حد قریبی اور قدیمی رشتوں کی طرف اشارہ کر تے ہو ئے کہا کہ ہند۔ایران دونوں دوست ملک ہیں ۔
اس موقع پرہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر محمد فتح علی نے کہا کہ سینتالیس برس قبل ایران کی عظیم قوم نے خدائے قادرِ مطلق پر ایمان، امام خمینی کی بصیرت افروز قیادت، اور مضبوط قومی عزم کے سہار ے ایک ایسا نیا نظام قائم کیا جو استقلال، آزادی اور مذہبی جمہوریت پر مبنی ہے۔ اسلامی انقلابِ ایران کی کامیابی نہ صرف ایران کی جدید تاریخ کا ایک اہم موڑ تھی بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر بھی ایک مو ¿ثر واقعہ ثابت ہوئی، جس نے ایک بار پھر اقوام کے اپنے مقدر کے تعین میں کردار کو نمایاں کیا۔
ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ انقلاب کی کامیابی کے فوراً بعد ہی اسلامی انقلاب کو مختلف خطرات اور دشمنیوں کا سامنا کرنا پڑا — مسلط کردہ جنگ، منظم دہشت گردی، غیر منصفانہ پابندیاں، اور سیاسی، اقتصادی و ابلاغی دباو ¿۔ اس کے باوجود، اندرونی صلاحیتوں، نوجوان انسانی وسائل، اور ‘ہم کر سکتے ہیں’کے اسٹر یٹجک یقین پر بھروسہ کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران نے استقامت کے ساتھ ترقی، خود انحصاری اور استحکام کی راہ جاری رکھی۔
ڈاکٹر علی نے کہا کہ گزشتہ چار دہائیوں میں ایران نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں پیش رفت حاصل کی ہے۔ نینو ٹیکنالوجی، بایو ٹیکنالوجی، اسٹیم سیلز، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، اور علم پر مبنی صنعتوں جیسے جدید شعبوں میں ترقی نے ایران کو شدید ترین پابندیوں کے باوجود خطے میں سا ئنسی پیداوار کے سرِفہرست ممالک میں شامل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم ماضی کا حقیقت پسندا نہ جائزہ لیں تو پہلوی دور میں ایران کی معیشت انحصار اور کھپت پر مبنی تھی۔ قومی دولت کا بڑا حصہ ایسی اشیاءکی درآمد پر خرچ ہوتا تھا جن کی سادہ ترین تیاری بھی ملک میں ممکن نہ تھی۔ پابندیوں کے بغیر بھی اس دور میں ایران عملاً مغربی منصوبوں کا علاقائی ٹھیکیدار بن چکا تھا۔
ڈاکٹر علی نے کہا کہ آج، چار دہائیوں سے زائد غیر منصفانہ پابندیوں کے باوجود، اسلامی جمہوریہ ایران ‘مزاحمتی معیشت’ کی ایک عملی مثال بن چکا ہے۔ تیل پر انحصار اور درآمدی معیشت سے نکل کر مقامی پیداوار اور علم پر مبنی معیشت کی طرف پیش رفت ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے۔ ایران آج زرعی اور صنعتی شعبوں کی کئی اسٹریٹجک مصنوعات میں خود کفیل ہے اور خطے میں علم پر مبنی مصنوعات و خدمات کا برآمد کنندہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ کامیابی کوئی معجزہ نہیں بلکہ پابندیوں کے ‘خطرے’ کو ‘اعتماد کے موقع’میں بدلنے کا نتیجہ ہے۔
ڈاکٹر علی نے کہا کہ دفاعی میدان میں آج کے ایران اور قبل از انقلاب ایران کے درمیان فرق واضح ہے۔ اس وقت فوج مکمل طور پر غیر ملکی سازوسامان اور مشیروں پر منحصر تھی، اور بنیادی فیصلے بھی بیرونی منظوری کے بغیر ممکن نہ تھے۔ آج مقامی علم و مہارت کے سہارے اسلامی جمہوریہ ایران خطے کی ایک اہم دفاعی اور بازدار طا قت بن چکا ہے، جو جدید میزائل، ڈرون اور ریڈار نظام تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ایران کو سازشوں اور ہائبرڈ جنگ کے ایک نئے مرحلے کا سامنا رہا ہے۔ ایران کی سیا سی خودمختاری، سائنسی ترقی اور قومی طاقت سے خائف دشمنوں نے اقتصادی دباو ¿ ، نفسیاتی کارروائیوں اور میڈیا جنگ کے ذریعے قوم کی پیش رفت روکنے کی کوشش کی، مگر حالیہ واقعات نے ثابت کیا ہے کہ ماضی کی طرح یہ کوششیں بھی ناکام رہیں گی۔گزشتہ سینتالیس برسوں میں ایرانی قو م نے ایسے امتحانات اور بحرانوں کا سامنا کیا ہے جو کسی عام ملک کو گرا سکتے تھے۔ آج ایرانی قوم خدا ئے قادرِ مطلق پر ایمان اور رہبرِ معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای کی دانشمندانہ قیاد ت میں پہلے سے زیادہ مضبوط ،باشعور اور پر عزم ہے اور ترقی کے اپنے راستے پر ثابت قدمی سے گامزن ہے۔تقریب میں مختلف تنظیموں کے رہنماﺅں کے ساتھ سماجی ،ملی شخصیات کے ساتھ خواتین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ناجائز پابندیوں کے باوجود ایران مزہمتی معشیت کی مثال ہے : محمد فتح علی

    ناجائز پابندیوں کے باوجود ایران مزہمتی معشیت کی مثال ہے : محمد فتح علی

    فروری 6, 2026
    چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا مواخذہ ہوناچاہئے!

    چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا مواخذہ ہوناچاہئے!

    فروری 6, 2026
    نفرت کے اطمینان میں چلتے قدم اور ایک دیپک کی روشنی

    نفرت کے اطمینان میں چلتے قدم اور ایک دیپک کی روشنی

    فروری 6, 2026
    کثیر لسانی ہندوستان میں اردو کی گونج،عالمی اردو کانفرنس 2026 کا شاندار آغاز

    کثیر لسانی ہندوستان میں اردو کی گونج،عالمی اردو کانفرنس 2026 کا شاندار آغاز

    فروری 6, 2026
    ناجائز پابندیوں کے باوجود ایران مزہمتی معشیت کی مثال ہے : محمد فتح علی

    ناجائز پابندیوں کے باوجود ایران مزہمتی معشیت کی مثال ہے : محمد فتح علی

    فروری 6, 2026
    چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا مواخذہ ہوناچاہئے!

    چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا مواخذہ ہوناچاہئے!

    فروری 6, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist