• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جولائی 1, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

اسرائیلی وزیرخارجہ کاایران کے جوہری پروگرام کو دو سال پیچھے دھکیل دینے کا دعویٰ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 21, 2025
0 0
A A
اسرائیلی وزیرخارجہ کاایران کے جوہری پروگرام کو دو سال پیچھے دھکیل دینے کا دعویٰ
Share on FacebookShare on Twitter

تل ابیب(ہ س)۔جاری جنگ کے نتیجے میں ایرانی جوہری پروگرام کو کم از کم دوسال کے التوا میں ڈال دیا ہے۔ اس امر کا اظہار اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے جرمنی کے اخبار کو انٹرویو کے دوران کیا ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف اپنی کامیابی کا ذکر ایسے موقع پر کیا ہے جب صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو امریکی حملوں کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ ایران کے پاس زیادہ سے زیادہ دو ہفتوں کی مہلت ہے۔امریکہ جس نے ایران کے خلاف جنگ کے اپنے ارادوں کو ابھی تک اس طرح اخفا میں رکھا ہے کہ دونوں آپشنز جنگ میں شریک ہونے یا نہ ہونے کی باتیں کر رہا ہے جبکہ صدر ٹرمپ اپنی سیکیورٹی سے متعلق ٹیم کے ساتھ کئی اجلاس بھی کر چکے ہیں۔اب ٹرمپ کا تازہ ترین بیان یہ سامنے آیا ہے کہ انہوں نے ایران کو ایک بار پھر دھمکایا ہے کہ ایران کے پاس صرف دو ہفتوں کی مہلت ہے۔ کہ اسی دوران امریکہ حتمی طور پر ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لے گا۔ادھر اسرائیل کی طرف سے ہفتے کے روز بتایا گیا ہے کہ اس کی فضائیہ نے ایران کے خلاف نئے حملوں کی ایک سیریز کا آغاز کیا ہے۔ ان تازہ حملوں میں اسرائیل نے وسطی ایران میں میزائلوں کے بڑے ذخیرے اور میزائل لانچنگ کی جگہوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔اسرائیل کی کوشش ہے کہ جس نے ایرانی جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کے نام پر ایران پر جنگ مسلط کی ہے۔ جوہری تنصیبات کے زیر زمین ہونے کے باعث میزائلوں کی تیاری اور لانچنج کے سسٹم کو بھی نشانے پر رکھے کہ اب تک اسرائیل میں ایران جو بھی تباہی کر رہا ہے انہی میزائلوں کی وجہ سے ہے۔ ویسے بھی جوہری تنصیبات تک موثر بمباری کرنے کے مقابلے میں یہ نسبتا آسان ہدف ہو سکتا ہے۔دوسری جانب ایران جوہری ہتھیاروں کے بنانے سے مسلسل انکار کر رہا ہے البتہ اپنے میزائل پروگرام کو وہ کسی صورت روکنے کو تیار نہیں ہے۔ کہ پچھلی کئی دہائیوں سے سخت پابندیوں کی زد میں رہنے والے ایران کی فضائیہ جدید جہازوں اور ٹیکنالوجی سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ آس پاس کے ملکوں میں امریکی فوجی اڈوں اور امریکہ کے زیر اثر حکومتوں کی وجہ سے فضائیہ کے جدید ہونے کے باوجود اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے اسرائیل کی فضاؤں میں پہنچنا ایران کے لیے تقریبا ناممکن ہوتا۔ اس کا بہترین توڑ ایرانی میزائل کر رہے ہیں۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے جرمن اخبار ‘بلڈ ‘ سے انٹرویو میں کہا دوسرے ہفتے میں داخل ہوچکی اسرائیلی جنگ ایران کے خلاف جاری رہے گی۔ نیز اسرائیل ایرانی جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کے لیے جو بھی کر سکا کرے گا۔ یاد رہے ایران کے خلاف اس جنگ کی اسرائیل کئی برسوں سے تیاری کر رہا تھا۔ تاہم اب صدر ٹرمپ کی حکومت دوبارہ بننے پر اسرائیل نے اسے اپنے لیے بہترین موقع کے طور پر محسوس کیا اور حالات کی سازگاری کو بھی بہترین پا کر ایران پر حملہ کر دیا۔ادھر جرمنی ، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے جمعہ کے روز جنیوا میں ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی ہے اور ایران سے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ جوہری پروگرام پر مذاکرات پھر سے شروع کرے جو اسرائیل کی شروع کردہ جنگ کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔ واضح رہے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا چھٹا دور طے ہو چکا تھا فریقین اس میں شرکت کے لیے تیار تھے کہ اسرائیل نے ایران پر خوفناک حملے شروع کر کے مذاکراتی عمل کو بھی لپیٹ دیا۔فرانس کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا ہم نے ایرانی ہم منصب کو دعوت دی تھی تاکہ انہیں کہیں کہ امریکہ کے ساتھ از سر نو مذاکرات کو شروع کریں۔ نیز اس چیز کا انتظار کیے بغیر مذاکرات شروع کریں کہ اسرائیل جنگ بندی کرے پھر مذاکرات کریں گے۔جین بیروٹ نے کہا اگرچہ جنگ بندی کی ہم بھی امید کرتے ہیں۔ لیکن مذاکرات کو فوری شروع کرنا چاہیے۔ایران کے وزیر خارجہ نے یورپی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کے بعد ‘ این بی سی ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ اس وقت تک مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے جب تک ایران کے خلاف جارحیت کا یہ سلسلہ جاری ہے۔یورپی وزرائے خارجہ کے ساتھ ایرانی مذاکرات کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایران کو یورپ سے نہیں ہمارے ساتھ بات کرنا ہوگی۔کیونکہ یورپ سے ایران کو کچھ نہیں مل سکتا نہ ہی یورپ ایران کی کوئی مدد کرنے کی پوزیشن میں ہے۔صدر ٹرمپ نے اس موقع پر یہ بھی کہا وہ اسرائیل سے یہ کہنا نہیں چاہیں گے کہ وہ ایران کو میز پر لانے کے لیے اپنے حملے روک دے۔ کیونکہ جب کوئی جیت رہا ہو تو اسے روکنا مشکل ہوتا ہے کہ تم رک جاؤ۔امریکہ کی ایران کے خلاف جنگ میں شمولیت کا زیادہ امکان ان امریکی بنکر بسٹر بموں کے برسانے کے حوالے سے ہوگا جو کسی اور ملک کے پاس نہیں ہیں۔ انہی بموں کی مدد سے ایرانی جوہری مراکز اور زیر زمین تنصیبات کو تباہ کرنے میں اسرائیل امریکہ کو جنگ میں شامل دیکھنا چاہتا ہے۔ ان میں سب سے اہم جوہری مرکز فوردو کا ہے۔ جس میں یورینیم کی افزودگی کا خاتمہ ضروری ہے۔امریکہ میں کام کرنے والی ایک انسانی حقوق کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اب تک اسرائیل نے بمباری کر کے 657 ایرانیوں کو قتل کر لیا ہے۔ ان میں ایرانی فوجی سربراہان ، سائنسدان اور اہم لوگ بھی شامل ہیں۔ جبکہ 263 عام ایرانی قتل کیے گئے ہیں۔ ایران کا ابھی تک کہنا ہے کہ اس کے 224 لوگ قتل ہوئے ہیں۔دوسری جانب اسرائیل کا جانی نقصان بہت کم ہے اسرائیل صرف 25 افراد کی ہلاکت کی تضدیق کرتا ہے۔ حیفا میں ایک تازہ ایرانی حملے میں ہسپتال نشانہ بنا اور 19 اسرائیلی زخمی ہوئے۔ ان میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔اسرائیل کی نیشنل پبلک ڈپلومیسی نے اب تک ایران نے اسرائیل پر 450 حملے کیے ہیں ان میں 400 ڈرون حملے بھی شامل ہیں۔مغربی مملک بار ہا ایران کو جوہری پروگرام کے بارے میں انتباہ کرتے رہے ہیں کہ ایران کو اسے تیزی سے آگے نہیں بڑھانا چاہیے۔ خصوصا یورینیم کی بڑی مقدار میں افزودگی ان کے لیے باعث تشویش ہے۔بین الاقوامی جوہری ادارے کا کہنا ہے کہ ایران واحد ملک ہے جو جوہری ہتھیار نہیں چاہتا مگر اس کے پاس ساٹھ فیصد یورینیم ہے۔سی این این سے بات کرتے ہوئے ‘ آئی اے ای اے’ کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا یہ سب مفروضوں پر مبنی باتیں ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے میں اتنا وقت لے گا یا کتنا وقت لے گا۔برطانوی وزیر خارجہ نے صورت حال کی سنگینی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی سطح پر کشیدگی کم ہونے کا انتظار کیا جائے اور پھر مذاکرات کیے جائیں۔ادھر ترکیہ میں ایران کے مسلمان بھائیوں کی تنظیم او آئی سی کا بھی ایک اجلاس ہونے جا رہا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    بہار میں کیوں ضروری ہے نتیش کمار کی قیادت ؟

    جولائی 1, 2025
    ایرانی وزیرِ خارجہ نے بھی امریکہ-ایران جوہری مذاکرات کی بحالی کا امکان مسترد کر دیا

    ایرانی وزیرِ خارجہ نے بھی امریکہ-ایران جوہری مذاکرات کی بحالی کا امکان مسترد کر دیا

    جولائی 1, 2025
    اسرائیلی وزیردفاع نے غزہ جنگ کے اختتام کا عندیہ دیا

    اسرائیلی وزیردفاع نے غزہ جنگ کے اختتام کا عندیہ دیا

    جولائی 1, 2025
    امریکی صدر ٹرمپ کی ایلون مسک پرشدید تنقید ، سرکاری امدادپر انحصار کا الزام

    امریکی صدر ٹرمپ کی ایلون مسک پرشدید تنقید ، سرکاری امدادپر انحصار کا الزام

    جولائی 1, 2025

    بہار میں کیوں ضروری ہے نتیش کمار کی قیادت ؟

    جولائی 1, 2025
    ایرانی وزیرِ خارجہ نے بھی امریکہ-ایران جوہری مذاکرات کی بحالی کا امکان مسترد کر دیا

    ایرانی وزیرِ خارجہ نے بھی امریکہ-ایران جوہری مذاکرات کی بحالی کا امکان مسترد کر دیا

    جولائی 1, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist