ویلنگٹن (یو این آئی) نیوزی لینڈ کے محدود اووروں کے کپتان کین ولیمسن اپنے کیریئر میں توسیع کے لیے اپنے عہدے سے استعفیدیں گے۔ انہوں نے 2024-25 کے سینٹرل کنٹریکٹ کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔یہاں جاری نیوزی لینڈ کرکٹ پریس ریلیز میں، ولیمسن نے کہا ’’میں نیوزی لینڈ کرکٹ میں اپنا تعاون جاری رکھتے ہوئے سبھی فارمیٹس میں ٹیم کو آگے بڑھنے میں تعاون دینا دینا چاہتا ہوں۔ لیکن مجھے نیوزی لینڈ کے موسم گرما کے دوران کچھ بیرون ملک مواقع بھی ملیں گے جس کی وجہ سے میں اس سال سینٹرل کنٹریکٹ قبول نہیں کر سکتا۔معاہدے سے منع کرنے کے بعد ولیمسن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے لیے پوری طرح پرعزم رہیں گے اور مستقبل میں کسی بھی وقت اس معاہدے کو قبول کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے لیے کھیلنا اور ان کی ترقی میں مدد کرنا اب بھی میرے لیے اہم ہے۔ اگرچہ کرکٹ سے باہر میری زندگی بدل گئی ہے۔ اپنے گھر والوں کے ساتھ گھر پر یا باہر زیادہ وقت گزارنا میرے لئے اب زیادہ اہم ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے گروپ راؤنڈ سے باہر ہو گئی تھی۔ 2014 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک نہیں پہنچ سکی۔