رام پور، سماج نیوز سروس:سالانہ جلسئہ دستار بندی مدرسہ دارالعلوم درس الانسان محلہ لال مسجد میں تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا۔جس میں مدرسہ ہذا کے طلبہ نے قرائت نعت منقبتیں مکالمات اور تقاریر پیش کیں۔ جس کو سامعین نے خوب سراہا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔مقامی لوگوں کے علاوہ بیرون شہر ممبئی ،اندور، حیدرآباد اور کلیرسے آئےمہمانان نے شرکت فرمائی۔اس سال پانچ طلبہ محمد سخاوت ،صغیر احمد،محمد راقب، محمد فرقان، اور محمد فیضان نےحفظ قرآن کیا۔ان کو دستار حفظ سے نوازا گیا۔ناظم مدرسہ مولانا سید مخدوم علی میاں صابری نے طلبہ اور ان کے ذمہ داران کو خصوصا قرآن کے حوالہ سے مواعظ حسنہ سے سرفراز فرمایا۔ ان سے قبل صدر محفل سید کعب علی میاں نے اپنے خیالات کا اظہارکیا ۔صلوۃ و سلام اور دعا پر نورانی محفل اختتام پذیر ہوئی۔بعدہ تمامی حاضرین کو لنگر پیش کیا گیا۔بڑی تعداد میں عمائدین شہر موجود رہے۔