• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, جولائی 12, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

بچپن سے ہی بچوں کو اردو کا عادی بنائیں، عالمی یوم اردو پر دانشوران اور محبان اردو کی اپیل

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 9, 2022
0 0
A A
بچپن سے ہی بچوں کو اردو کا عادی بنائیں، عالمی یوم اردو پر دانشوران اور محبان اردو کی اپیل
Share on FacebookShare on Twitter

رضوان سلمانی
دیوبند، عالمی یوم اردو کے موقع پر دانشوران اور اردوں طبقہ نے اردو زبان کی ترویج و اشاعت پر زور دیا اور کہاکہ جب تک ہم اپنی نسلوںکو اس شیریں زبان سے روشناس نہیںکرائینگے ،اس وقت تک اردو کے مستقبل کو محفوظ نہیں کیا جاسکتاہے۔ اس مناسبت سے عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے کہا کہ ہمیں اپنی مادری زبان کی حفاظت خود کرنی ہے اور زبان و تہذیب کے تحفظ اور اس کے فروغ کے لئے عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے بچوں کو جو بھی تعلیم دلائیں جس ادارے یا اسکول میں بھیجیں لیکن یاد رہے کہ اردو بطور زبان ضرور سکھائیں۔ہم سب کی یہ مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم اس زبان کے مستقبل کو محفوظ کریں اور نئی نسلوں میں اردو کو منتقل کریں۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں میری تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ اردو کے رسم الخط کو خصوصی طوپر اپنانے کا عزم کریں۔ محبانِ اردو اور اردو داں طبقہ کو چاہئے کہ تمام شہروں اورصوبوں میں ارد و کی بقاء، فروغ اور تحفظ کے لئے مہم کے تحت کام کریں۔کل ہند رابطہ مساجد کے قومی جنرل سکریٹری مولانا عبداللہ ابن القمر الحسینی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آج ہندوستان میں معتبر اور مستند مذہبی علوم اگر کثرت سے محفوظ ہیں تو وہ صرف اردو زبان میں ہیں۔ قرآن کی تفاسیر ہوں یا احادیث کی کتب یا دینی مسائل پر مبنی ضخیم سے ضخیم کتابیں وہ صرف اور صرف اردو زبان میں ہیں۔ ہماری روز مرہ کی گفتگو ہو یا واعظین کی مواعظ، علماء کی تقاریر ہوں یا جمعہ سے پہلے کا خطاب سب اور سب اردو میں ہیں، تمام مسالک کے علماء کی تصنیفات و تالیفات اردو زبان سے ہی تعلق رکھتی ہیں۔ اس لئے اس کی بقاء اور ارتقاء دونوں ہماری معاشرتی و مذہبی ضرورت ہے۔ اس لئے ضرورت ہے کہ نئی نسلوںکو اردو سے متعارف کرانے کے لئے بچوں کو اردو کا عادی بچپن سے ہی بنایا جائے۔ جس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اردو اخبارات میں سے کم از کم ایک اخبار گھروں میں لازمی جاری کیا جائے یہ سب سے سستا اور آسان نسخہ ہے۔جب روز بروز اردو اخبار گھر پر آئے گا تو بچے لازماً اپنی دلچسپی کی چیز نکال کر پڑھیں گے۔ اس کی وجہ سے اردو زبان سے انسیت رہے گی۔عصری علوم حاصل کرنے والے بچوں کو بھی قرآن پاک کے ساتھ اردو کی کتابوں کا بھی التزام رکھیں، خاص طور سے بہشتی زیور پڑھنے کے لائق تو بنا ہی دیں۔ یوپی رابطہ کمیٹی کے سکریٹری ڈاکٹر عبیداقبال عاصم نے کہاکہ 9؍ نومبر کو شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کو پوری دنیا میں یوم اردو کے طور پر منایاجاتاہے،اسلئے ہمیں یوم اردو کو ااحتساب کے دن کے طور پر منانا چاہئے کہ سال بھر میں ہم نے اردو کے لئے کتنا کام کیا ہے ،کتنے بچوں کو اردو پڑھائی اور سکھائی اور زبان کی بقاء اور تحفظ کے لئے ہماری کیا ذمہ داری ہے او راس کاہم نے کتنا حق ادا کیاہے۔ڈاکٹر عبید اقبال عاصم نے اردو کو ایک طبقہ سے منسوب کرنے پر افسوس ظاہر کیا اور کہاکہ اردو ہندوستان کی مشترکہ تہذیب کی علامت ہے، یہ آزادی کی اور جمہوریت کی زبان ہے، جس کی مٹھاس سے ہر خطہ اور ہر طبقہ کے لوگوں نے فائدہ اٹھایا اور اٹھارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ زبان تہذیب کا وہ حصہ ہے جو انسانی معاشرے کی بنیاد ہے، زبان معاشرے کے قیام کے لیے بنیادی سیڑھی ہے،اردوہماری قومی زبان ہے، اردو میں ہمارا علمی ورثہ موجود ہے، ہماری تہذیب ومعاشرت کی تاریں اردو زبان سے جڑی ہوئی ہیں۔عربی زبان کے بعد شاید کسی زبان میں اتنا علمی ذخیرہ نہیں ہے جتنا اردو میں موجود ہے،اسلئے ہماری ذمہ داری بھی بڑی ہے۔ آج جب کہ اردو زبان دنیا کی تیسری بڑی زبان ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم نئی نسل کو اپنی قومی زبان سیکھنے کی ترغیب دیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    جولائی 12, 2025
    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    جولائی 12, 2025

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist